بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جنوری

آج کی اہم خبریں (2017-01-16)

آرمی چیف کا افغان صدراشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ
دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں تعاون ،بارڈرمینجمنٹ بہتر بنانے اوردہشتگردی کیخلاف انٹیلی جنس شیئرنگ پراتفاق
آرمی چیف کا افغانستان میں حالیہ دہشتگردحملوں میں جاں بحق افرادکے لواحقین سے اظہارتعزیت،افغان صدر کا اظہار تشکر
پاکستان میں اب دہشتگردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے ،جنرل قمرجاویدباجوہ

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ا ضافہ کردیا
پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں ایک روپے 77 پیسے سے لیکر 2 روپے تک بڑھا دی گئیں
لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا
حکومت صارفین کو اضافی لوڈ دینے کی بجائے لوڈ خود برداشت کر رہی ہے، اسحاق ڈار

کرپشن کی کرکٹ ٹیم بنا رہا ہوں کپتان نواز شریف ہوں گے ‘ عمران خان
جنوبی پنجاب اور سرائیکی خطے کے لوگ تخت لاہور سے تنگ آچکے ہیں
پانامہ کیس کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے نواز شریف پر سوموٹو ایکشن لے لیا ، کرپٹ حکومت کا خاتمہ قریب ہے
کرپشن کی جنگ جیت گئے تو نیا پاکستان بن جائے گا، ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب

نیول چیف محمد ذکاء اللہ کی کمانڈر رائل بحرین نیول فورس سے ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

فو جی عدالتوں کی مدت میں تو سیع کے حق میں نہیں ، اے پی سی بلائی جائے،مولانا فضل الرحمان
لاپتہ ہونیوالے افراد کا معاملہ سنگین ہے اس کا نوٹس لینا چاہیے
امریکہ کی پالیسیاں مسلم ممالک کیلئے متعصبانہ ہیں سب سے زیادہ دہشت گرد تنظیمیں امریکہ میں ہے مگر آج تک کسی کو بھی دہشت گرد قرار نہیں دیا گیا
پوری پا قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے جے یوآئی کی صد سالہ تقریبات میں امام حرم کعبہ سمیت بین الاقوامی شخصیات شرکت کریں گی، اسلام آباد میں جے یو آئی کی مجلس شوری اجلاس کے بعد میڈیا کوبریفنگ

بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں19جنوری سے حکومت مخالف تحریک چلائیں گے،قمر زمان کائرہ
عمران خان کے ناکام اسلام آباد لاک ڈاؤن کی کوشش نے اپوزیشن کو کمزور اور حکومت کو مضبوط کیا
منع کرنے کے باوجود پی ٹی آئی سپریم کورٹ گئی اور خالی ہاتھ لوٹی ، میڈیا سے گفتگو

پاک بحریہ کی کارروائی، حادثے کا شکار کشتی کے18ماہی گیروں کو تین گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد ڈوبنے سے بچا لیا

طالبان کے ترجمان وزیر داخلہ سارا دن جھوٹ بولتے اور غلط بیانی کرتے نظر آتے ہیں، خورشید شاہ
لوگوں کے جان ومال کاتحفظ کرنا ان کی ذمہ داری نہیں تو پھر کسی کی ہے بتایا جائے
نواز شریف اور شہباز شریف صرف لاہور کے وزیر اعظم اور وزیراعلی نہیں ہیں
چوہدری نثار کے بیانات پر تبصرہ فضول ہے، ان کے پاس طالبان سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن رہنماؤں کے نام ہیں تو دیں ہم ان کو نہیں چھوڑ یں گے، سکھر میں میڈیا سے گفتگو

2016ء میں چین پاکستان تعلقات نئی بلندیوں پرچلے گئے ،سی پیک میں جوملک شامل ہونا چاہے ہوسکتاہے ،سرتاج عزیز
ایران پرسے پابندیاں ہٹنے کے بعدپاک ،ایران تعلقات بہترہوئے ،پاک بھارت تعلقات میں تنزلی کاذمہ دارپاکستان نہیں ،بھارت ہے
بھارت اپنی شرائط پرمذاکرات چاہتاہے جوپاکستان کومنظورنہیں
امریکی نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ کی ترجیح داعش ہے ،ٹرمپ طالبان کوامریکہ کیلئے براہ راست بڑاخطرہ نہیں سمجھتے، نجی ٹی وی سے گفتگو

سینیٹر رحمان ملک براستہ برطانیہ امریکہ کیلئے روانہ
آصف زرداری کے ہمراہ ڈو نلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرینگے