بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جنوری

آج کی اہم خبریں (2017-01-15)

نیوزلیکس کی رپورٹ تیار جلد حکومت کے حوالے کی جائے گی،چوہدری نثار
18 جنوری کو کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کراؤں گا
دہشت گرد اور فقہی تنظیموں میں فرق، قانون سازی کی ضرورت ہے،میں نے فقہی اختلاف پربات کی توہنگامہ کھڑا کردیا گیا،پیپلز پارٹی کو مجھ سے کیا تکلیف ہے سب کو پتہ ہے،ان کے بہتان کی کوئی وقعت نہیں ،وزیر داخلہ
پروفیسر حیدر سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اقدامات کررہے ہیں ، موجودہ حکومت نے 32400 جعلی پاسپورٹ منسوخ کئے گئے، پریس کانفرنس

کراچی، موسم سرما کی پہلی بارش نے شہرقائد میں نظام زندگی مفلوج بنا کر رکھ دیا، ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے سے 7فراد جاں بحق،16زخمی
سردی کی شدت میں اضافہ، بجلی غائب
سڑکیں زیر آب آگئیں ،مارکیٹوں میں دکانوں میں پانی بھرگیا، نشیبی علاقوں میں بھی جگہ جگہ پانی جمع سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کم ، مسافروں و شدیددشواری کا سامنا
اختیارات کی کمی کے باعث ہمیں کام کرنے میں شدید دشواری کاسامنا ہے، بغیر منصوبہ بندی اور عجلت میں شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبے بارش کے باعث شہریوں کے لئے عذاب بن گئے، مئیر وسیم اختر
محکمہ موسمیات کی آئندہ24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشنگوئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 سے 4 روپے فی لیٹر اصافے کا امکان

نواز شریف وائٹ کالر کرائم کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اسلئے ڈیووس میں فورم میں شمولیت کے اہل ہیں،عمران خان

مسئلہ کشمیر علاقائی مسئلہ نہیں عالمی مسئلہ ہے،سردا ر ایاز صادق
عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے
مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیاء میں امن کی ضمانت ہے،بھارت سے تمام مسائل پر بامقصد مذاکرات چاہتے ہیں،سپیکرقومی اسمبلی کا لندن میں دولت مشترکہ کی سپیکرز کانفرنس سے خطاب

کراچی احتساب عدالت نے شرجیل میمن کو نیب ریفرنسز پر اشتہاری قرار د یا، سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی

پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے مخلص ہے، سرتاج عزیز
شام میں کمزور پڑنے کے بعد داعش اپنا نیٹ ورک افغانستان میں مضبوط کر رہی ہے ،جو آنیوالے دنوں میں ایشیاء کیلئے خطرہ ثابت ہوگی
بھارت کا سرجیکل سٹرائیک کرنا کوئی آسان بات نہیں،پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے
بھارت پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے میں ناکام رہا،مشیر خارجہ کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جنرل راحیل شریف کو 39ملکی اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ بنائے جانے بارے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی،طارق فاطمی
درخواست ہوئی تو حکومت غور اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کریگی ، سب کو آگاہ کیا جائیگا
پاکستان اتحاد کا باقاعدہ حصہ ہے
افغانستان میں قیام امن کے حامی ہیں،بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات بہتر بنانا وزیراعظم نوازشریف کا وژن ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،سرکاری ٹی وی سے گفتگو

فوجی عدالتوں بارے بیان ذاتی رائے تھی ،کوئی جواب طلبی نہیں کی گئی ،رانا ثناء اللہ
فوجی عدالتوں کے قیام سے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں
ڈان لیکس معاملے کی تحقیقات مکمل ، کمیٹی نے پرویز رشید کو بے گناہ ثابت کیا ہے
پیپلزپارٹی سے امیدہے جمہوریت کے فروغ کیلئے اور جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، پی ٹی آئی تو شو شرابا کرنیوالی سیاست کررہی ہے،صوبائی وزیر قانون کاانٹرویو