بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جنوری

آج کی اہم خبریں (2017-01-14)

پار ک لین فلیٹس 90کی دہائی سے ہی شریف خاندان کی ملکیت ہیں،بی بی سی رپورٹ
چار فلیٹس نیسکول اور نیلسن کے نام پر ہی ہیں، دونوں کمپنیوں کی ملکیت کا اعتراف وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کر چکے ہیں

کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے احتجاج
سفارت خانے کے اندر گھسنے کی کوشش سکیورٹی حکام نے ناکام بنا دی

قومی اسمبلی کے کسی بھی رکن کی نااہلی کیلئے کافی شواہد کا ہونا ضروری ہے
سپریم کورٹ میں پانامہ کیس میں وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل

طیبہ تشد د کیس میں اہم پیش رفت ، ایڈیشنل سیشن جج کیخلاف ہائیکورٹ میں باقاعدہ انکوائری کا فیصلہ

افغانستان کا بھارت کے ساتھ مل کر تخریبی کارروائیوں میں حصہ لینا خطے کے لئے نقصان دہ ہے،دفتر خارجہ
پاکستان اپنی سرزمین دہشت گردوں کیخلاف کسی صورت استعمال نہیں ہونے دیگا
دنیا دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کر چکی ہے ،افغانستان میں ہماری امن کی کوششوں کو بدنام کیا جارہا ہے ،ترجمان نفیس زکریا کا بیان

پرویز مشرف کا وطن واپسی کا فیصلہ
فول پروف سکیورٹی دی جائے، انسداد دہشتگردی اسلام آباد عدالت کی عدالت میں درخواست

وزیراعظم نے کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کا حکم
کسانوں کا معیشت میں اہم کردار ،زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،نوازشریف

پانامہ کیس، اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر کی طرف سے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئیں

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس،خیبر پختونخوا ا، بلوچستان سمیت ملک بھر میں پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے پر اظہار تشویش
قائمہ کمیٹی کی پاکستا ن میں شادیاں کرنیوالے افغان مہاجرین کی شہریت کا مسئلہ حل ، ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر میں عملے اور سہولیات کی کمی کو فوری پورا اور پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹوں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت
وفاقی وزیر داخلہ کو بورڈ اجلاس میں شرکت سے روکے جانے بارے قواعد و ضوابط سے کمیٹی کو اگاہ کرنے کی بھی ہدایت
بچوں پر تشدد کے بل 2016 کی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کی منظوری

گلوبل ٹیررازم انڈیکس میں پاکستان 4 نمبر پر ، 2016 میں دہشتگردی کے واقعات 29 فیصد کم ہوئے: ریسرچ رپورٹ

ملک میں منرل پانی بنانے والی کمپنیاں جعلی ہیں،87جعلی فیکٹریوں کو بند کیا گیا، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی
یہ دوسری جگہوں پر دوسرے ناموں سے دوبارہ کام شروع کر دیتی ہیں،منرل واٹر فراہم کرنے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے کے لئے جلد نئی قانون سازی کرے گی،اسٹیل ملز میں ایک ایرانی اور ایک چینی کمپنی نے دلچسپی کا اظہار کیاہے، سینٹ میں اظہار خیال

پاکستان کا ماحول سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگارہے ،اومانی سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں،سرتاج عزیز
مشیر خارجہ کا اومان کے اعلی سطحی پارلیمانی وفد کا خیرمقد م

بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پاکستان سارک ممالک کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے،قمر زمان چوہدری
نیب ملائیشیا کی طرز پر اسلام آباد میں نیب کی اینٹی کرپشن اکیڈمی قائم کرنا چاہتا ہے، ادارے کو گذشتہ 16 سال کے دوران مختلف افراد، نجی اور سرکاری اداروں سے 326694 شکایات وصول ہوئیں، چیئرمین نیب کا کرپشن کے خاتمہ سے متعلق نیب کے جائزہ اجلاس سے خطاب

فوجی عدالتیں مستقل حل نہیں، مدت میں توسیع حکومت کی مجبوری بھی نہیں ہے، راناثناء اللہ

وزیراعظم کے خطاب اوروکیل کے سپریم کورٹ کے بیان میں تضادہے ،وزیراعظم خودوضاحت کرکے معاملے کوکلیئرکریں ، سراج الحق

برطانوی ہائی کمیشن کا پانچ سماجی کارکنوں کے لاپتہ ہونے پر اظہار تشویش ،بازیابی کا مطالبہ
برطانیہ آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتا ہے،بیان

چا ر سال قبل اومان میں کریش لینڈ نگ کرنے والے پی آئی اے طیارے کو نیا مالک مل گیا
طیارہ اب پی آئی اے کی ملکیت نہیں رہا، طیارہ انشورڈ تھا جسے انشورنس کمپنی نے ایک اومانی کمپنی کو فروخت کردیا، کنٹری منیجر شہزاد پراچہ

آصف زرداری ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے 17 جنوری کو واشنگٹن روانہ ہوں گے
پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما بھی ہمراہ ہوں گے