بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جنوری

آج کی اہم خبریں (2017-01-13)

پاک فوج عظیم ادارہ،اسکی ساکھ فرائض کی ادائیگی اور کردار سے برقرار رکھیں گے،آرمی چیف
آرمی چیف سے جہلم اور کھاریاں کینٹ کے دورہ کے موقع پر فوجی افسران اور جوانوں کے سوالات ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے تفصیلی جوابات دیئے
فوجی افسران کا راناثناء اللہ کے فوجی عدالتوں بارے بیان پر برہمی کااظہار ، نیو زگیٹ کی تحقیقات مکمل نہ ہونے کا بھی شکوہ

بتایا جائے وزیر اعظم اور ان کے بیٹے میں سے کس نے سچ بولا؟سپریم کورٹ
وزیر اعظم نے تقریر میں کہا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے ، ان کی زندگی کھلی کتاب کی طرح ہے ، لیکن اس کھلی کتاب کے بعض صفحات غائب ہیں ، اگر وزیر اعظم نے پورا سچ نہیں بتایا تو کیا غلط بیانی نہیں ہوگی،کوئی چیز چھپائی گئی تو پھر اسے آدھا سچ مانیں گے، منی ٹریل آپ کے سوا کوئی اور نہیں جانتا، صرف وضاحت سے مقدمہ کلیئر نہیں ہوتا، عدالت کو مطمئن کرنا ہوگا،جسٹس آصف سعید کھوسہ کے دوران کیس ریمارکس
میرے موکل نے جھوٹ نہیں بولا،تقریر میں تفصیلات کا نہ بتانا جھوٹ کے زمرے میں نہیں آتا،دستاویزات فراہم کرنا اور الزام کو ثابت کرنا درخواست گزار کا کام ہے،نواز شریف کا لندن جائیداد سے کوئی تعلق نہیں،مخدوم علی خان کے دلائل
شریف فیملی کے بیانات میں واضح تضاد ہے ، سچ بیانات سے نہیں دستاویزات سے سامنے آئے گا،جسٹس اعجاز الحسن
دونوں فریق نہیں چاہتے کہ سچ سامنے آئے ،کبھی ایک رکاوٹ کھڑی کرتا ہے تو کبھی دوسرا،جسٹس عظمت سعید
عدالت آپ کے موقف پر انحصار کر رہی ہے،جسٹس گلزار احمد ،مزید سماعت آج پھر ہوگی

وزیر اعظم کی نارووال میں قومی صحت پروگرام کے اجراء کی تقریب سے خطاب کے دوران نام لئے بغیرتحریک انصاف پر کڑی تنقید ، بلاناغہ جھوٹ بولنے والے سیاستدان قرار دیدیا
گوشت کا ناغہ منگل اور بدھ کو ہوتا ہے مگر یہ سیاستدان جھوٹ بولنے میں ناغہ نہیں کرتے ، نوازشریف کے جملے پر شرکاء کی تالیاں ، قومی صحت پروگرام کوکامیاب بنانے پر وزیر اعظم اور وزیر قومی صحت کی مریم نواز کے کردار کی تعریف
جلد ناروووال میں ایک سیاسی جلسہ کرینگے جس میں کھل کر سیاسی باتیں کی جائیں گی اور یہ جلسہ ایسا ہونا چاہیے جو یادگار ثابت ہو،وزیر اعظم تقریب میں پر اعتماد اور خوشگوار موڈ میں دکھائی دے دیئے
تقریب میں لیگی کارکنان کی وزیر اعظم اور وفاقی وزیر احسن اقبال کے حق میں زبردست نعرے بازی

طیبہ تشدد کیس،مقدمے میں نامزدجج راجاخرم علی خان کوجوڈیشل ورک سے روک دیاگیا
راجاخرم علی خان کی بطورایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خدمات واپس لے لی گئیں،اسلام ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پاک بھارت ڈی جی ایم او ز میں ٹیلی فونک رابطہ ، ایل او سی عبور کرنیوالے بھارتی فوجی کے معاملے پر تبادلہ خیال
پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب کو اس ضمن میں انکوائری جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی اور بھارتی فوجی کی جلد رہائی کا بتایا
فوجی کی حوالگی کا فوری فیصلہ نہیں ہوا، بھارتی میڈیا

وزیر داخلہ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات ،کراچی میں امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال
ملک میں امن و امان کیلئے رینجرز کو سپورٹ اور معاونت جاری رکھیں گے، چوہدری نثار

حویلیاں طیارہ حادثہ:پی کے 661کے بلیک باکس سے حاصل ہونے والی معلومات پر مبنی رپورٹ جاری
ٹیک آف کرتے وقت طیارے کے دونوں انجن 100 فیصد درست کام کررہے تھے، حادثے کے وقت طیارے کا ایک انجن کام کررہا تھا،حادثے سے پہلے طیارے کو لینڈ کرانے کی کوشش نہیں کی گئی ، سول ایوی ایشن اتھارٹی

ایران پر عالمی پابندیوں کے مکمل خاتمے تک گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد ممکن نہیں ہے،شاہد خاقان عباسی

پاکستان کو سرمایہ کاری کے حوالے سے دنیا کا دوسرابہترین ملک قرار دیا جا رہا ہے ، اسحاق ڈار
غیر ملکی سرمایہ کاروں نے آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کااظہار کیا ہے،وزیر خزانہ کی گوگل کی ڈائریکٹر این لیون سے ملاقات

ملک میں گندم کا کافی ذخیر ہ موجود ، مارچ کے پہلے ہفتے گندم کی ایکسپور ٹ شروع ہوجائیگی ،سکندر حیات بوسن
دیگر ممالک کیساتھ تجارت کی بہتر ی کیلئے مواصلات کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی ، شیخ آفتاب
سی پیک کی وجہ سے چائنیز زبان کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے ، 28یونیورسٹیوں میں چائنیز زبان پڑھائی جا رہی ہے اور5سنٹرز بنائے گئے ہیں، کراچی لاہور سمیت دیگر شہروں میں زائد قیمتوں پر ادویات بیچنے والوں کیخلاف ایکشن لیا گیا ہے،بلیغ الرحمن ،سینٹ وقفہ سوالات

پاک ،کرغز مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ، تجارت توانائی سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے رواں برس لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کو بجلی بلوں کی ریکوری سے مشروط کر دیا

اقتصادی راہداری معاہدہ پاکستان اورچین کے درمیان ہے، روس نے رابطہ نہیں کیا ، طارق فاطمی
کشمیرپاکستان اوربھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے ،وزیراعظم نے کشمیراوربھارتی مظالم کامعاملہ ہرفورم پراٹھایاہے، معاون خصوصی

فوجی عدالت کا سزائے موت کا فیصلہ معطل
پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانیوالے مجرم قاسم شاہ کی سزا پر عمل درآمد پر حکم امتناع جاری کردیا

لاہور،پاکستانی ڈاکٹرز کا طب کی دنیا میں نیا کارنامہ
خاتون کی تیزاب سے جھلسی خوراک کی نالی تبدیل کر دی۔ خاتون نے ڈیڑھ سال بعد من پسند کھانوں سے لطف اندوز ہو نا شروع کر دیا

الیکشن کمیشن،نٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے اور اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم نہ کرنیوالی سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری

ینگ ڈاکٹر ایک بار پھر حکومت کے خلاف سٹرکوں پر آنے کو تیار
جناح ہسپتال میں مریضہ کی ہلاکت کا ذمہ دار وزیر اعلی پنجاب ہیں
معطل کردہ تینوں پروفیسر انتہائی قابل اور پروفیشنل ہیں ،انہیں فی الفور بحال نہ کیا گیا تو احتجاج کرینگے‘جنرل ہسپتال لاہور میں پریس کانفرنس