بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

آج کی اہم خبریں (2017-01-12)

سینٹ ، راحیل شریف کی بطور سربرہ اسلامی اتحاد تقرری پر گرما گرم بحث
خواجہ آصف نے اوپن خط بالا میں پیش کردیا
راحیل شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے ہیں ،تقرری پر باقاعدہ منظوری لی نہ آگاہ کیا ، بیورو کریسی یا کسی بھی سرکاری عہدے سے ریٹائرمنٹ کے بعد سروسز رولز میں تقرری کی تمام تفصیلات موجود ہیں ، ایسا پہلی بار ہوا ہے اس حوالے سے رولز میں ترمیم کرینگے ، وزیر دفاع
تمام خدو خال کا جائزہ لے رہیں ہیں فی الحال تبصرہ نہیں کرسکتے ، سرتاج عزیز
تقرری پر سخت تشویش ہے ، خارجہ پالیسی پر اثرات مرتب ہونگے ، فرحت اللہ بابر
مشترکہ اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا پاکستان کسی ایسے اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا کہ مستقبل میں پاکستان کو خطرات لاحق ہو، اعظم سواتی
تقرری ہوئی تو پاکستان شام بن جائے گا اور مسلکی بنیادوں پر ایک نئی جنگ شروع ہوجائے گی، سینیٹر الیاس بلور، راحیل شریف اپنی پوزیشن واضح کریں ، سینیٹر تاج حیدر
ابھی تقرری ہوئی نہ پاکستان سعودی عرب نے کوئی بیان جاری کیا ہے اسے متنازعہ نہ بنایا جائے ، عبدالقادر بلوچ
اگر رولز میں ترمیم کرنا پڑی تو ایوان بالا کو آگاہ کریں، تقرری ہوئی تو معاملے کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائیگا ، چیئرمین سینٹ رضا ربانی

ملکی ترقی کا راستہ روکنے والوں کو جواب دینا پڑے گا، وزیراعظم نوازشریف
نیا پاکستان بنانے کے دعویدار کچھ نہیں کررہے ہیں، سارے تعمیراتی کام تو ہم کررہے ہیں
اگر تبدیلی کے دعویدار چاہتے ہیں تو ہم ترقیاتی کاموں کی تختیوں پران کے نام لکھ دینگے
سابقہ ادوار میں سولہ سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ، آج یہ ناسور نہ ہونے کے برابر ہے
پاکستان میں تمام لوگ بلا تفریق و رنگ و نسل برابر کے شہری ہیں ، ہمارے اور اقلیتوں کے دکھ سانجھے ہیں ، مذہب سب کا اپنا اپنا لیکن انسانیت سب کی مشترکہ میراث ہے
کراچی میں پہلے قتل عام ہوتا تھا اورتباہی مچی ہوئی تھی،ہماری کوششوں کے باعث آج دوبارہ روشنیوں کا شہر بن رہا ہے ،کٹاس راج میں تقریب سے خطاب
وزیراعظم نے کٹاس راج میں ہندوؤں کے مذہبی مقام پر پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا

سندھ کے 31ویں گورنر سعید الزماں صدیقی انتقال کر گئے،سندھ میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
صدر وزیر اعظم سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں کا اظہار افسوس

طیہ تشدد کیس :سپریم کورٹ نے بچی کو سویٹ ہوم کے حوالے کر دیا
عدالت کا تمام دعویداروں کا ریکارڈ قلمبند کرنے کا حکم ،تحقیقاتی رپورٹ 10 روز میں طلب
خدا کا شکر ہے بچی بازیاب ہوگئی ، ہمیں سچ کا کھوج لگانا ہے، تیز رفتاری سے کیس کو نمٹائیں گے ، چیف جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس
جج صاحب نے ہمیں برما ٹاوٴن میں ایک مکان اور ایک موبائل سم خرید کر دی،ہمیں ایک کاغذ پر انگوٹھا لگانے کا کہا گیا ،بچی کی خاطر جج صاحب کو معاف کیا ،والد طیبہ کا عدالت میں بیان

ای سی سی اجلاس، نیلم جہلم سرچارج کی مد میں عوام سے مزید 9 ارب لینے کی منظوری دیدی
وزیراعظم کی جانب سے ایکسپورٹرز کیلئے اعلان کردہ مراعاتی پیکج بھی منظور

گوادر بندرگاہ چین کو دینا آصف زرداری کا ویژن تھا، بلاول بھٹو زرداری
بے نظیر بھٹو نے ملک سے غربت جہالت اور شدت پسندی کو ختم کرنا چا ہا لیکن انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا
جیالے آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کو شکست اور چاروں صوبوں میں حکومت بنانے کی تیار ی کریں، پیپلزپارٹی کے اجلاس سے خطا ب

کسی بھی جمہوری ملک میں فوجی عدالتیں کام نہیں کرتی ہیں ، فرحت اللہ بابر کا سینٹ میں توجہ مبذول کراؤ نوٹس پر اظہار خیال
ایک طرف کہا جاتا ہے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کامیاب ہواہے پھر فوجی عدالتوں کو مزید وقت دینے کی بات سمجھ سے بالاتر ہے،چیئرمین سینٹ

تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے دبے لفظوں میں ہار تسلیم کرلی، مسلم لیگ (ن)
عمران خان کو مبارک ہوں آج پھر وزیر اعظم نے فیتہ کاٹا ہے ،اگلے ڈیڑھ سال بھی فیتے کٹتے رہیں گے، مریم اورنگزیب
تحریک انصاف کھسک کھسک کر کونے میں پہنچ گئی ،نعیم بخاری بیماری کا کہہ کر چلے گئے کہ انجکشن لگوانا ہے، اللہ تعالیٰ نعیم بخاری کو صحت اور ہدایت دونوں دے ، اہم مرحلہ سامنے آ گیا ،وزیر اعظم کا وکیل تمام الزامات کا جواب دینگے ،دانیال عزیز
عمران خان مکرانے کا شیر ،بخاری صاحب آپ اپنی فیس پہلے لے لیں بعد میں کوئی پتہ نہیں خان صاحب مکر جائیں ،الزامات زبانی کلامی ہیں،طلال چوہدری ، انوشہ رحمن

مشتاق رئیسانی نے پلی بارگین کی درخواست جمع کرادی
احتساب عدالت کے جج عبدالمجید نصر نے چیف سیکریٹری بلوچستان اور چیف سیکریٹری سندھ کو نوٹسز جاری کر دیئے، کیس کی تحقیقات میں نیب کی معاونت کرنے کی ہدایت

بلوچستان میں87فیصد گیس چوری ہوتی ہے ،13فیصد کے پیسے ملتے ہیں،شاہد خاقان عباسی
قلات اور کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ زیادہ کی جاتی ہے، سیاسی لوگ کردارادا کریں تو گیس چوری کا سلسلہ بند کیا جا سکتا ہے، وفاقی وزیر کی سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں گفتگو

اقتصادی راہداری پورے ملک کی ترقی وخوشحالی کا منصوبہ ہے، احسن اقبال
مغربی روٹ کے بارے میں وفاق نے تمام صوبوں کے تحفظات دورکردیئے ہیں،پوراملک بشمول خیبر پختونخوااوربلوچستان مستفیدہوں گے، روزگار میسر آئے گا ،پاکستان ایشیا میں تجارت کا مرکز بن جائیگا
توانائی بحران کے خاتمے کیلئے انتھک کاوشوں کی بدولت اب توانائی بحران پرکافی حدتک قابوپایاجاچکاہے، لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے ،تعلیم معاشرے کی ترقی کاواحدذریعہ ہے ہمیں ایسی افرادی قوت کی ضرورت ہے،لیپ ٹاپ سکیم حوصلہ افزاء ہے ،صوابی یونیورسٹی میں نئے کیمپس کے افتتاح پر خطاب

نیب نے وزیر مملکت مفتاح اسماعیل کو 462 ارب کرپشن میں شامل تفتیش کرلیا
نیب حکام نے وزیر مملکت سے گھنٹوں تفتیش کرلی‘ اہم راز اگل دیئے‘ تحقیقات میں مدد دینے کا وعدہ

اسلا م آباد سے پروفیسر کی گمشدگی کا معمہ حل نہ ہوسکا
وزیرداخلہ کی معاملے سے لاعلمی ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور وزارت داخلہ کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ پر سوالیہ نشان اٹھ گیا
گزشتہ 12سالوں میں جبری گمشدہ افراد کی تعداد 8000تک جا پہنچی، آزادی اظہار وبال جان بن گئی ،کوئی پرسان حال نہیں

چیئرمین سینیٹ نے راحیل شریف کی تقرری پر وضاحت پر عبدالقادر بلوچ کو جھڑک دیا
وفاقی وزیر ناراض ہوکر ایوان سے چلے گئے

راحیل شریف کے اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی سربراہی ،سعودی حکومت نہ رابطہ کیا اور نہ راحیل شریف نے، رابطہ کیا گیا تو حکومت غور کرے گی،خواجہ آصف
عوام اور پارلیمنٹ کو باقاعدہ آگاہ کیا جائیگا،معاملے کو میڈیا نے بے جا طول دیا
کہا تھا میرے پاس خبر ابہام پر مبنی ہے تصدیق شدہ نہیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو