بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

آج کی اہم خبریں (2017-01-11)

سیاسی معاملات میں نہیں جائیں گے،ہمارا کام کرپشن ثابت کرنا نہیں،سپریم کورٹ
عدالت کو فیصلہ دینا ہوگا کہ وزیر اعظم صادق اور آمین ہیں یا نہیں،سپریم کورٹ کریمنل کورٹ نہیں بلکہ آئینی ادارہ ہے ،عدالت کے سامنے معاملہ آئینی طور پر نااہل قرار دینے کا ہے ، جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ریمارکس
اسحاق ڈار کی منی لانڈرنگ کے بارے میں رپورٹ تیار ہوئی تھی، اس رپورٹ کو ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر رحمان ملک نے تحریر کیا تھا،وکیل تحریک انصاف
عدالت جو پوچھے اس کا جواب دیا جائے ،جسٹس گلزار کی نعیم بخاری کوتنبیہ
اسحاق ڈار نے بیان میں منی لانڈرنگ میں کردار کا اعتراف کیا، ماضی میں تو عدالت عظمی اخباری تراشوں پر بھی فیصلے کرتی رہی ،نعیم بخاری کے دلائل
اگر آپ دوسری جانب دلائل دیں گے تو معاملہ کہیں اور نکل جائے گا، عدالت کا تقدس ہر حال میں برقرار رکھنا ہوگا، ہمیں اپنے دائرہ کار سے باہر نہ نکالیں،جسٹس اعجاز افضل کے ریمارکس
بخاری صاحب عدالت کو مطمئن کریں قوم سے خطاب نہ کریں، آپ کہتے ہیں کہ رائے کی بنیاد پر بغیر ثبوت فیصلہ کریں، رحمان ملک کا نام شاید پاناما لیکس میں ہے، کیا عدالت فیصلہ کرنے کا اختیار رحمان ملک کو دے دے،جسٹس عظمت سعید،مزید سماعت آج پھر ہوگی

حکومت اللہ کی مدد سے گھناؤنے کام کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی ، چوہدری نثار
سینیٹ کی کارکردگی میں کچھ خامیاں ہیں لیکن چےئرمین کی کارکردگی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا
4اغواء ہونیوالے لوگوں میں 1کا تعلق اسلام آباد ،3کا پنجاب سے ہے ، کچھ اہم چیزیں ہیں جن کو اگر بتایا گیا تو کیس کمزور ہوگا،پنجاب حکومت سے جو شواہد ملے ان کے مطابق ان کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ، کوششش ہے یہ خیر عافیت سے گھر واپس آئیں، وزیر داخلہ
سندھ سے تعلق رکھنے والی پارٹی کے ساتھ جملوں کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے لیکن ورکنگ رہتی ہے ، کراچی آپریشن سے پہلے وزیراعلیٰ کو کہا تھا یہ فائدہ مند رہے گا
نیشنل ایکشن پلان کے بعد دہشتگردی بہت کم ہوئی ،دنیا میں دہشتگردی کی بنیاد پر کسی سے استعفیٰ نہیں لیا جاسکتا ہے کیونکہ دہشتگردوں کے یہی عزائم ہیں،یونٹی کی ضرورت ہے
فوج کی کارکردگی کی وجہ سے ہی ملک میں امن قائم ہوا ، اس پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی کو اعتراضات تھے لیکن سب نے دیکھا کہ اس کا کتنا فائدہ ہوا،سینٹ میں گمشدہ افراد کے حوالے سے بریفنگ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی انسداد دہشتگردی کے آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت
دہشتگردوں سے کلیئر کئے گئے علاقوں میں کنٹرول مستحکم کیا جائے ،عارضی بے گھر افراد کی واپسی کی کوششوں میں تیزی لائی جائے ،فوج قومی سلامتی کیلئے کام کرنیوالے تمام ریاستی اداروں کی مکمل حمایت جاری رکھے گی ، جنرل قمر جاوید باجوہ
کور کمانڈرز کا آپریشن ضرب عضب پر پیشرفت اور اندرونی سیکیورٹی پر اسکے مثبت اثرات پر اطمینان کا اظہار
فوجی عدالتوں کی کارکردگی اپنی مدت کے دوران قابل تحسین رہی جس کی وجہ سے دہشتگردی میں کمی آئی ، پاک فوج ہر طرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ،کورکمانڈرزکانفرنس،سیکیورٹی صورتحال آپریشنل تیاریوں کا جامع جائزہ لیا گیا

فوجی عدالتیں توسیع معاملہ،پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بے نتیجہ ختم،اپوزیشن نے حکومت سے ملٹری کورٹس پر بریفنگ مانگ لی
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی ،پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف ،جے یو آئی (ف) ،جماعت اسلامی نے شرکت کی
اجلاس میں آئینی ترمیم، نیب آرڈیننس میں ترمیم یا نئے نیب قانون زیر غور آئے، وزیر قانون زاہد حامد کی تفصیلی بریفنگ بریفنگ
پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) نے ملٹری کورٹس کی مخالفت کی ،ذرائع
فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع پر تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت اور اتفاق رائے چاہتے ہیں، سپیکر ایاز صادق
روزاول سے مؤقف ہے ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام کی ضرورت نہیں،خورشید شاہ
فوجی عدالتوں کے قیام پر پرانے مؤقف پرقائم ہیں ،توسیع میں کسی صورت حمایت نہیں کرینگے،اکرم درانی
حکومت پہلے اپنے ارکان کو فوجی عدالتوں کی توسیع پرمتفق کرے، حکومتی مؤقف سننے کے بعد اپنی رائے دیں گے،شاہ محمود قریشی
حکومت ہمارا کندھا استعمال کرکے فوجی عدالتوں کو مسترد کرنا چاہتی ہے ،نوید قمر

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے ترقی و منصوبہ بندی اجلاس
میٹنگ میں عدم شرکت پر وفاقی وزیر احسن اقبال، سیکرٹری وزارت ترقی و منصوبہ پر برہمی کا اظہار
لواری ٹنل منصوبہ جون 2017میں مکمل کرکے عوام کیلئے کھول دیا جائیگا ، گرین لائن بس ٹرانزٹ سسٹم کا منصوبہ آئندہ سال میں مکمل ہو گا،3لاکھ عوام روزانہ مستفید ہو سکے گے، کمیٹی کو بریفنگ
خانپور ڈیم واٹر سروس فیز 2کا پی سی ون2دن کے اندر وزارت ترقی و منصوبہ بندی کو دیا جائے تاکہ جلد از جلد کا م تکمیل تک پہنچایا جاسکے ، کمیٹی نے وزارت دفاع حکام کو ہدایت کردی

وزیراعظم نواز شریف نے پشاور موڑ سے نیو ائیرپورٹ اسلام آباد تک میٹرو منصوبے کی منظوری دیدی
منصوبہ ہنگامی بنیادوں پرشروع اور چھ ماہ کی قلیل مدت میں منصوبہ کو مکمل کیا جائے،چیئرمین این ایچ اے کو ہدایت

آرمی چیف کو فاروق ستار کا ٹیلی فون ، نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی

پیپلزپارٹی بھٹو کے نظریے پر چلتی رہے ، ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں کسی سے امتیازی سلوک نہ ہو، بلاول بھٹو زرداری

پی آئی اے طیارہ حادثہ ، جاں بحق افراد کے لواحقین کو بیمہ کمپنی کی جانب سے 25کروڑ 85لاکھ ادا کئے جائیں گے
ادارے کے ذمے واجب الادہ قرضوں میں 10 ارب کا مزید اضافہ، مجموعی قرضہ 185ارب روپے ہوگیا
اے ٹی آر طیاروں میں سے 5 پروازوں کیلئے درست قرار دیا گیا ہے،بیڑے میں مزید 4جہاز شامل کئے جائیں گے
طیارہ حادثہ کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حکومت کو پیش کی جائے گی اسلام آباد ائیرپورٹ اگست 2017تک مکمل کر لیا جائے ،سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی اور جنرل منیجر پی آئی اے منصور تاجور کی سینیٹ قائمہ کمیٹی کیبنٹ سیکرٹریٹ کو بریفنگ

انتخابی نظام میں اصلاحات،تحریک انصاف کی ناگزیر قانون بارے تجاویز کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت شروع

رواں سال حج کوٹہ 2 لاکھ تک کیا جائے گا،سردار محمد یوسف
جن اداروں کے کوٹے ختم کئے گئے فوری بحال کئے جائیں گے
پریس کلب کے ذریعے 10 صحافیوں کو ہر سال حج پر بھجوانے کا سلسلہ اس سال سے شروع کر دیا جائے گا،نیشنل پریس کلب میں گفتگو

محکمہ موسمیات نے کولڈ ویو کے خدشہ ظاہر کردیا
بارش کا دوسرا سلسلہ بھی رواں ماہ متوقع

بدعنوانی کی موثر روک تھام کیلئے پراسیکیوشن کا کردارانتہائی اہم ہے، قمر زمان چوہدری
نیب نے مقدمات کو بروقت نمٹانے کیلئے 10 ماہ کا وقت مقرر کیا ہے، ادارہ قانون پر عملدرآمد، آگاہی اور تدارک کے ذریعے انسداد بدعنوانی مہم جاری رکھے ہوئے ہے
سول سوسائٹی، میڈیا اور عوام سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے تعاون سے بدعنوانی کی روک تھام کیلئے مربوط کوششیں کی جائیں
2016ء کے دوران نیب نے 339 بدعنوانی کے ریفرنس دائر کئے جن میں سے 98 ریفرنسز کے فیصلے ہوئے، سزا کی شرح 80.26 فیصد ہے، چیئرمین نیب کا ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرلز کی پہلی کانفرنس سے خطاب

کالعدم تنظیموں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں ، رانا ثناء اللہ
اگر کسی شخص کو عدالتیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیتی ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کسی کالعدم تنظیم سے وابستہ نہیں انہیں روکنا دوسرے اداروں کی ذمہ داری قرار دی گئی ہے ،صوبائی وزیر قانون
سیاسی مخالفین نواز شریف کو سیاسی میدان میں شکست نہیں دے سکے ، پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت کو ختم کرنے کے لیے اداروں کی طرف دیکھ رہے ہیں، پریس کانفرنس