بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جنوری

آج کی اہم خبریں (2017-01-10)

پاکستان کا آبدوز کے ذریعے کروز میزائل بابر 3کا کامیاب تجربہ ،میزائل 450کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
صدر، وزیراعظم، جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور آرمی چیف کی قوم اور تجربہ کرنیوالی ٹیم کو مبارکباد

پانامہ کیس : شریف خاندان نے ثبوت ہونے کے باوجود بعض دستاویزات جمع نہیں کرائیں، نتائج بھگتنا پڑیں گے،سپریم کورٹ
آرٹیکل62,63 کا نفاذ کیا گیا تو سراج الحق کے علاوہ کوئی نہیں بچے گا، عدالت محتاط طریقے سے گہرائی تک پہنچ رہی ہے
ہمیں فلیٹس اور پراپرٹی کے چکر میں بنیادی معاملے کو نہیں بھولنا چاہیے
اصل معاملہ ایمانداری کا ہے ، ایسی مثال قائم کرنا چاہتے ہیں انصاف کے تقاضے بھی پورے ہو جائیں اور سچ بھی سامنے آجائے، دوران سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ریمارکس
بخاری صاحب آپ سے سولہ سوالات کئے گئے ہیں ان میں ایک کا جواب نہیں دیا،آپ پانی سے مچھلیاں پکڑ رہے ہیں یا کچھ اور،جب تک عدالت مطمئن نہیں ہوتی ہم آپکو جانے نہیں دینگے ،پی ٹی آئی کے وکیل سے سوال ،کیس کی سماعت آج بھی جاری رہے گی

عسکری و سیاسی قیادت کا ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع پر اتفاق
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت خارجہ امور سے متعلق اہم اجلاس میں فیصلہ

آرمی چیف سے امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکولسن کی ملاقات
افغانستان میں امریکی و اتحادی افواج کے کردار، افغان فورسز کے استعداد کار بڑھانے سمیت پاک افغان باردار منیجمنٹ بہتر بنانے پر تبادلہ خیال
جنرل نکولسن کی دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف

طیبہ تشدد کیس، وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس و انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی
رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی
وزارت داخلہ کا پولیس کی سستی اور رپورٹ کی تیاری میں ردو بدل پر سخت برہمی کا اظہار ، ذمہ دارانہ کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کا بھی عندیہ

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں لنگر انداز بحری جہاز میں ایک مرتبہ پھر آگ بھڑک اٹھی
پانچ محنت کشوں کی لاشیں نکال لی گئیں، متعدد تاحال لاپتہ ،جہازکے اندر ہر طرف دھواں اور اندھیرا ہونے کے باعث تلاش میں مشکلات کا سامنا
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بحری جہاز میں آتشزدگی کا نوٹس لے لیا
پولیس نے غفلت اور لا پرواہی برتنے کے الزام میں جہاز مالک اور شپ بریکرزایسو سی ایشن کے چیئرمین دیوان محمد رضوان فاروقی کو پلاٹ کے ٹھیکیدار سمیت گرفتار کرلیا ، مزید ذمہ داران کی گرفتاری کیلئے چھاپے

خود کو فرشتہ سمجھنے والے عمران خان خود آف شور کابچہ ہیں، اسحاق ڈار
راحیل شریف کو اسلامی فوج کا سربراہ بنانے کی سعودی عرب کی خواہش ہے فیصلہ آئین اور قانون کے تحت پاکستان کرے گا،گفتگو

پانی بحران کے حل کیلئے وفاق صوبوں کی معاونت کرے گا،خواجہ آصف
کالا باغ ڈیم کو سیاسی ایشوز بنایا گیا ہے،بحران سے نمٹنے کیلئے انٹرنیشنل کانفرنس بلائیں گے
فاق نئی واٹر پالیسی بھی مرتب کرے گا،وفاق اور صوبوں کے تنازعات حل ہونے چاہئیں،وفاقی وزیر کا سینیٹ میں سینیٹر چوہدری تنویر کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال

مسلم لیگ (ق) کے رہنماء سینیٹر مشاہد حسین سید کو وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں دیئے جانے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کی نئی تنظیم سازی، زرداری ہاؤس اسلام آباد میں اجلاس
کارکن پارٹی کا سرمایہ اور میری طاقت ہیں،ہم مل کر ایک طاقت بن کر بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

دانیال عزیز نے گن کلب کے منیجر ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس کو چارج نہ چھوڑنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
یاسر جاوید نے تھانہ آبپارہ میں تشدد کے خلاف درخواست دیدی،،آبپارہ پولیس سیاسی دباؤ کے باعث تاحال ایف آئی آر درج نہ کرسکی