بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جنوری

آج کی اہم خبریں (2017-01-09)

مدت پوری ہونے کے بعد فوجی عدالتوں نے کام بند کردیا ،آئی ایس پی آر
فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی

ملک پر کرپٹ ٹولہ مسلط ، اس کی موجودگی میں ملک کیسے ترقی کر سکتا ہے،عمران خان
تحریک انصاف کی جنگ اس ملک کے مستقبل کی جنگ ہے ، موجودہ حکمران مزید اس ملک پر مسلط رہے تو اس ملک کا دیوالیہ ہو جائے گا، بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب
قانون کی نظر میں سب سے بڑی کچہری سپریم کورٹ ہے، انصاف کے لے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ، شاہ محمود قریشی
پانامہ لیکس میں مزید ثبوت مل گئے ہیں اب کسی کو کوئی ابہام میں نہیں رہنا چاہیے ،جہانگیر ترین

کراچی،پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرنز عہدیداران کے چناوٴ کیلئے علیحدہ علیحدہ انتخابات
بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ، آ صف زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرنز کے صدر منتخب

جہلم،کار اور ہائی ایس میں تصادم 14افراد جاں بحق 15زخمی

مقدس اوراق کو بے حرمتی سے بچانے کیلئے کراچی اور اسلام آباد/راولپنڈی میں ایک ایک ری سائیکلنگ پلانٹ لگایا جارہا ہے ،سردا ر یوسف
اخبارات کو ردی میں استعمال کرنے سے بچانے کیلئے ری سائیکلنگ کی جائے گی، باقاعدہ قانون سازی کی جارہی ہے
جامعہ الاظہر اور دیگر مفتیان کرام سے فتویٰ لیا گیا ہے، سال2017کیلئے حج پالیسی مسودہ کی کابینہ سے منظوری حاصل کرلی گئی ،جلد ہی اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا، میڈیا سے بات چیت

خودکش سیاستدان ہوں تابوت ساتھ لیکر پھرتا ہوں، عمران کی قیادت میں ایک دھرنا اور دیں گے،،شیخ رشید
نواز شریف لٹیرے ہیں، موٹروے ، پی ٹی وی اور ریڈیو گروی رکھ کر بیوروکریسی کو تباہ کر دیا
قطری شہزادہ اور سیف الرحمن ایک ہیں،شناختی کارڈ بننے سے قبل ان کے بچے کھرب پتی بن جاتے ہیں، نواز شریف انڈر 19کھیلنے کے عادی ہیں
عدالت عظمیٰ سے ان کی تابوت نکالیں گے، نواز شریف انجام تک پہنچے گا، ہماری عزت بیچنے والے ذلیل و خوار ہوں گے، ان کا منہ ساہیوال کول پلانٹ سے کالا ہو گا، بہاولپور میں تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب

مقبوضہ کشمیر میں تشدد نے نوجوان کو بے خوف کر دیا ،وہ موت کو گلے لگانے کو تیار رہتے ہیں : رپورٹ

پاناما لیکس پاجامہ لیکس بن چکی ہے، تین سالوں سے دھرنا دھرنا کھیلنے والے کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے،رانا ثناء اللہ
عمران خان اور شیخ رشید پیشن گوئیاں کرتے رہیں الیکشن وقت پر ہونگے
بلدیاتی انتخابات میں ہمارے مخالف گروپ نے الیکشن لڑنے کیلئے 10سے 12کروڑ اکٹھے کئے ،ہارنے کے بعد خود ہی گالی گلوچ کررہے ہیں، ان کا حال یہ ہے کہ جس کے ہاتھ جو آیا وہ ہڑپ کر گیا، چوک گھنٹہ گھر میں تاجروں کے ایک گروپ کی طرف سے تاج پوشی کی تقریب سے خطاب

سراج الحق نے نیب آرڈیننس ترامیم کے حوالے سے صدارتی آرڈنینس مسترد، عدالتوں کیخلاف سازش قرار دیا
قو می دولت لوٹنے والوں سے ایک ایک پائی وصول کرینگے تحت لاہور والے بہت جلد جیل کے سلاخوں کے پیچھے ہونگے
ظلم اور جبر کا نظام ،پلی بارگین کسی طرح نہیں مانتے ،خجماعت اسلامی ملک میں شریعت کے نفاذ تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، چارسدہ میں جماعت اسلامی یوتھ کے عہدیداروں کی حلف برداری تقریب سے خطاب

فاٹا میں سود کے کاروبار پر پابندی عائد کرنے کی سفارشات کردی گئی