بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جنوری

آج کی اہم خبریں (2017-01-08)

نیب ترمیمی آرڈیننس2017ء جاری، پلی بارگین کیلئے عدالت سے اجازت لینا ہوگی
نااہلی تاحیات ہوگی
نیب آرڈیننس کی شق 25 اے میں ترمیم لائی جائے گی ،کرپشن میں ملوث سرکاری عہداروں پر تاحیات پابندی، پلی بارگین کرنے والے شخص پر پوری زندگی الیکشن لڑ نے اور عہدے سنبھالنے پر پابندی ہوگی

عمران خان کا لودھراں ٹرین حادثے کا شکار ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت
لودھراں ٹرین حادثہ پہلا نہیں تیسرا حادثہ ہے، کوتاہی برتنے پر وزیر ریلوے کو استعفیٰ دینا جاہئے، نیب کی وجہ سے کرپشن کم نہیں بڑھ رہی ہے
بڑے ڈاکوں پر ہاتھ نہیں ڈالے کی کرپشن ختم نہیں ہو سکتی، آئندہ الیکشن کیلئے رابطہ مہم شروع کر دی ہے، چیئرمین تحریک انصاف کی لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

طیبہ تشدد کیس،پولیس نے بچی کی مبینہ پھوپھی اور ساتھ لے جانیوالے والدین کے وکیل کو گرفتار کرلیا
طیبہ کی ماں ہونے کی 3دعویدار خواتین کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کرلئے گئے
طیبہ کی مبینہ دادی بھی سامنے آگئی ، مارگلہ تھانہ میں اغواء کے مقدمے کی درخواست دائر کردی

وزیراعظم نوازشریف کا ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون ، استنبول میں دہشتگردی کے واقعات پر اظہار افسوس

بجلی کا گردشی قرضہ 660 ارب سے تجاوز کر گیا ، بجلی با نیوالی کمپنیوں نے پیداوار بند کرنے کی دھمکی دیدی
وزارت خزانہ کافنڈز کی عدم دستیابی کے باعث آئل کمپنیوں نے اپنی ترسیل بند کرنے کا عندیہ
وزارت پانی و بجلی کی وزیراعظم نواز شریف کو معاملے کے حل کیلئے سفارش

کراچی، آصف زرداری کی ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات، عیادت اور خیریت دریافت کی

مولانا فضل الرحمن کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
وزیر اعظم نواز شریف ودیگر کا مولانا کو ٹیلی فون ، خریت دریافت کی
ڈاکٹر عبد القیوم سومرو نے آصف زرداری کی طرف سے گلدستہ پیش ، نیک تمناوٴں کا پیغام پہنچا یا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاک بھارت ثالثی پر رضامند
بھارتی مداخلت سے بڑھتی کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہوگا، ملیحہ لودھی

وفاقی وزیر ریلوے نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کیلئے48گھنٹے کا وقت دیدیا
جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس 15,15 لاکھ روپے دینے کا اعلان
گیٹ کیپرز اور ڈرائیورز کیساتھ اسسٹنٹ ڈرائیورکوبھی حراست میں لے لیا گیا،سعد رفیق

وزیراعظم کی ہدایت پر اسپیکر ایاز صادق نے 10جنوری کو پارلیمانی پارٹیز سربراہا ن کا ہنگامہ خیز اجلاس طلب کرلیا
عمران خان کا اجلاس میں شرکت سے دو ٹوک انکار،خورشید شاہ اور مولا فصل الرحمان کی شرکت بھی مشکوک
ایم کیو ایم نے اجلاس میں شرکت کی مشروط یقین دہانی کروا دی

پانامہ لیکس کیس فائنل راؤنڈ میں داخل ہوچکا ہ ، توقع ہے آئندہ دو ہفتوں میں تمام عدالتی کارراوائی مکمل کرلی جائیگی، فواد چوہدری
وزیرا عظم اور ان کے خاندان کے نااہل ہونے سے جمہوریت کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچے گا
پانامہ اسکینڈل کو سات ماہ ہوچکے ہیں اور جو کاغذات مریم نواز کی جانب سے کروائے گئے ہیں ان پر مریم نواز کے دستحط موجود نہیں ہیں یہ سوالیہ نشان ہے
عمران خان نے فیصلہ کیا ہے وہ اب سندھ اور کراچی کے معاملے پر خصوصی توجہ دیں گے، تحریک انصاف نے آئندہ کے عام انتخابات کی تیاریوں کاا ٓغاز کردیا ہے،ترجمان پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ نئے پاکستان کی بنیاد بنے گا : ڈاکٹر طاہر القادری
بار ثبوت غیر ملکی جائیدادوں کی ملکیت کا اعتراف کرنے والوں پر ہے
سربراہ عوامی تحریک عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب سے لندن پہنچ گئے
تاجر حکمران جسے خطرہ سمجھتے ہیں اسکی منہ بولی قیمت ایڈوانس ادا کر دیتے ہیں،لندن ائر پورٹ پر گفتگو

جعلی وفاقی وزیر گرفتار، وزیراعظم ہاؤس سمیت کئی اداروں کو ماموں بنا تا رہا