بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جنوری

آج کی اہم خبریں (2017-01-07)

پاکستان نے بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کے حوالے کردیئے
ثبوت اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لود تھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگیٹرس کے حوالے کئے،بھارتی ایجنسی (را) کے کراچی، بلوچستان اور فاٹا میں مداخلت کے اضافی ثبوت ہیں
بھارتی سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور امن کے لیے خطرہ ہیں، سرتاج عزیز
اقوام متحدہ بھارت کو عدم استحکام پیدا کرنے روکے ، پاکستان اپنی علاقائی خودمختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا، مشیر خارجہ

پاناما کیس :مریم نواز نے تمام الزامات مسترد کر دیئے
نیسکول سے متعلق دستاویزات پر دستخط جعلی ہیں،مریم نواز نے آمدنی ،جائیداد اور ٹیکس کی تفصیلات جمع کرادیں
سچ تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ،عدالت بے اختیار نہیں ریکارڈ پیش کرنے کا حکم جاری کر سکتی ہے، جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ریمارکس
فلیٹ خریدتے وقت مریم نواز کی عمر کم تھی،دنیا کو دکھانے کے لیے مریم صفدر کو بینی فشری ظاہر کیا گیا، اصل مالک نواز شریف ہیں، نعیم بخاری کے دلائل،مزید سماعت9 جنوری تک ملتوی کر دی گئی

فوجی عدالتوں کی مدت ختم ہوگئی،274دہشتگردوں کو2سال میں سزائیں سنائی گئیں
فوجی عدالتوں کی مد ت میں توسیع کی کوئی تجویززیرغورنہیں،چوہدری نثار
مقدمات انسدادہشتگردی عدالتوں میں چلیں گے ، وزیر داخلہ

آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،خطے کی سکیورٹی صورت حال سمیت اہم امور پر گفتگو
تھامس ڈریو نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کی تعریف کی
دہشتگردی کیخلاف تمام ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،جنرل قمر جاوید باجوہ

عالمی برادری کو دہشت گردی کیخلاف پاکستانی موقف کو سیاق وسباق کے ساتھ سننے اور سمجھنے کی ضرورت ہے،چوہدری نثار علی خان
برطانوی پارلیمنٹ میں عالم اسلام اور کشمیر کے حوالے سے اٹھائے گئے نکات قابل ستائش ہیں،وزیر داخلہ کی وفد سے گفتگو

خیبرپختونخوا اور چین کے مابین تین نئے معاہدوں پر جون سے پہلے دستخط ہوجائیں گے،پرویز خٹک

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس
ادارہ متروکہ املاک،کیس میں اربوں روپے کے فراڈ کے معاملہ پرتبادلہ خیال کیا گیا
ان فنڈز میں کرپشن حبیب بینک لمیٹڈمیں ہوئی، نیشنل بینک میں نہیں، اجلاس میں صدر نیشنل بینک کا جواب
سینیٹرز نے حبیب بینک لمیٹڈ کے نمائندوں سے درخواست کی کہ وہ اگلے اجلاس میں قائمہ کمیٹی کے پاس اپنی تحقیقی رپورٹ پیش کرے

موجودہ دور حکومت میں یومیہ ایک ارب بیس کروڑ روپے کے نوٹ چھاپے گئے، اسٹیٹ بینک
بڑی تعداد میں نوٹ چھاپنے سے جہاں افراط زر بڑھا وہیں روپیہ بھی بے قدر ہوا، ماہرین

ایم کیو ایم لندن رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی کے بھائی منصورعلی کو رہا کردیا گیا

ایڈیشنل سیشن جج کے گھر میں تشدد کا نشانہ بننے والی طیبہ صلح کے بعد پر اسرار طور پر غائب ہوگئی ،میڈیکل بورڈبچی کی راہ تکتا رہا،پولیس بھی تلاش کرتی رہی
خود کو متاثرہ بچی کے و رثاء ظاہر کرنیوالی دو خواتین سمیت تینوں افراد کے موبائل فون مسلسل بند
پمز ہسپتال میں کم سن ملازمہ کے والدین ہونے کے دو مزید دعویدار سامنے آگئے،انکے ڈی این اے نمونے بھی لے لئے گئے،معاملہ شکوک و شبہات کا شکار
اسلام آباد سیف سٹی کے دو ہزار کیمرے بھی بچی کی نشاندہی سے قاصر
آئی جی اسلام آباد پولیس نے اعلی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی

شہباز شریف کی نجی اسپتال میں مولانا فضل الرحمٰن کی عیادت
جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

آج جنہیں دہشتگرد کہا جاتا ہے ایک وقت میں ان کی رسائی وائٹ ہاؤس تک تھی ، خواجہ آصف
نیشنل ایکشن پلان پرحکومت کی توجہ ہے ،جہاں آپریشن کی ضرورت ہے آپریشن کرناچاہئے ،مسلم امہ کومسلمانوں کی حالت زارکودیکھتے ہوئے متحدہوناہوگا، وزیر دفاع