بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جنوری

آج کی اہم خبریں (2017-01-06)

آرمی چیف نے بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو مسترد کر دیا
پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے،بھارتی آرمی چیف دعویٰ کرکے خود کو دھوکہ دے رہے ہیں
گوادر پورٹ کی ترقی اور سی پیک کا حقیقی روپ دھارنا ہمارے قومی عزم کا ثبوت ہے
بلوچستان پاکستان کا دل ہے،ہر قیمت پر امن قائم کریں گے،خضدار میں تقریب سے خطاب

پاناما کیس : سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کے حکومتی عہدوں کی تفصیلات جمع
زیر کفالت کو واضح کئے بغیر دلائل ہوا میں قلعہ ہیں، سپریم کورٹ
ایسا مقدمہ عدالت میں پہلے کبھی نہیں آیا، کیس کے کسی بھی پہلو کو نظرانداز نہیں کریں گے اور ہر فریق کو اس کی تسلی کے مطابق وقت دیا جائے گا،جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ریمارکس
قطر شہزادے کے خط کو کارروائی سے نکال دیا جائے تو ساری جائیداد شریف فیملی کی ہے، ہم اسحاق ڈار،کیپٹن صفدر اور وزیر اعظم کی نااہلی چاہتے ہیں ،نعیم بخاری کے دلائل
آپ بلند وبانگ بیانات دے رہے، آپ کو ان کے ثبوت بھی دینا ہوں گے،وزیر اعظم کے بچوں کا انصار خط پر ہے ،خط کو کیسے نکال پھینک دیں ،اگر نکال دیا تو بچوں کے موقف کی حیثیت کیا ہوگی،عدالتی ریمارکس
انٹرویویا اخباری خبر پر کسی کو ہم پھانسی لگادیں تو آپ کا موکل بھی نہیں بچے گا،جسٹس عظمت
مزید سماعت آج پھر ہوگی

دھرتی سے دہشتگردی کو پاک کریں گے،نواز شریف
کشمیر پاکستان کی شہہ رگ اور شناخت ہے،
انتہا پسندی معاشرے میں عدم برداشت اور دہشتگردی کا سبب بنتی ہے کچھ لوگ ملک میں نا امیدی اور مایوسی پھیلا رہے ہیں
نئی نسل کے دلوں میں امید و یقین کی شمعیں روشن کرنی ہوں گی، ملک میں آپریشن ضرب عضب کے ساتھ ادیبوں کی رہنمائی میں آپریشن ضرب قلم کی ضرور ہے
وزیر اعظم کا اکادمی ادیبات کی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس ،کشمیر با رے بین الاقوامی پارلیمانی سیمینار سے خطاب

اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ سمیت ملک و قوم کیلئے اوور سیزپاکستانی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،ملک جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوجائے گا، ممنون حسین
کیونکہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے 82فیصدتجارتی اخراجات کم ہوجائیں گے ،2020تک مشرق وسطی کے ممالک کے تجارتی اخراجات میں بالترتیب 11.5اور 25.3فیصد تک کمی ہوگی،صدر مملکت

نوازشریف نے سچ بولا کہ انسان کرپشن کا پیسہ اپنے پاس نہیں رکھتا ،سچ بولنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،عمران خان
قطری شہزادے کو مشورہ ہے عدالت نہ آنا نہیں تو جیل جاؤ گے،(ن) لیگ کے موٹوگینگ طوطوں کی طرح جھوٹے پروپیگنڈے کرتے ہیں اس لئے میڈیا پر وضاحت کرنی پڑتی ہے، میڈیا سے گفتگو

مسئلہ کشمیر پر بھارت کو اپنے وعدے پورے کرنے ہوں گے، سرتاج عزیز
مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے عالمی برادری اس کے پرامن حل کیلئے کشمیری عوام کا ساتھ دے،سیمینار سے خطاب

مجھے سیاست کا آغاز پارلیمنٹ سے کرنا ہے، عوام کے ووٹ کی طاقت سے بی بی کا بیٹا پارلیمنٹ میں ہوگا، بلاول بھٹو زرداری
عوام کے ووٹوں کی طاقت سے پارلیمنٹ میں آؤں گا، پارلیمنٹ میں گیا تو نواز شریف کی نندیں اڑ جائیں گی،والفقار علی بھٹو کی سالگرہ تقریب سے خطاب

36 عرب شہزادوں کو چاروں صوبوں میں تلور کے شکار کی اجازت دی گئی تاہم خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے نہیں دی گئی ہے، وزارت خارجہ حکا م کی سینیٹ قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کو بریفنگ
کیا ہماری خارجہ پالیسی ان معصوم پرندوں کے شکار پر چلتی رہے گی، ثمینہ عابد
قائمہ کمیٹی کا عرب شہزادوں کی شکار گاہ بننے والے علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زو ر

نیشنل بینک میں ڈیڑھ ارب کا فراڈ نہیں ہوا ابینڈن پراپرٹی آرگنایزیشن کے کہنے پر حبیب بینک میں رقم منتقل کی گئی ،سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ
حبیب بینک میں اے پی او کے نام سے کوئی اکاوَنٹ نہیں تھا ، اکاوَنٹ اے پی او بلڈرز کے نام سے کھولا گیا تھا ساری رقم حبیب بنک سے نکالی گئی تھی فراڈ میں اے پی او کے تین , حبیب بینک کے دو اور نیشنل بینک کی ایک خاتون افسر ملوث ہیں، ملزمان ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں،صدر نیشنل بنک سید اقبال اشرف
فراڈ ماسٹر پلان کے تحت ہوا فراڈ کی مالیت چھ ارب روپے تک پہنچ سکتی ہے، چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا

سینیٹ سب کمیٹی نے اسرائیلی فلم کیلئے پی آئی اے کے طیارے کی فراہمی پر وضاحت طلب کرلی

بھارت نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے اگنی فائیو میزائل کے تجربات کرکے اقوام متحدہ کی حدوں کو توڑ دیا ، چینی میڈیا
پاکستان کو اب اسی طرح کا استحقاق دیا جانا چاہیے ، رپورٹ

ہم اپنے شہید لیڈروں اورجیالوں پر فخر کرتے ہیں،قمرزمان کائرہ
ضیاء الحق بہت چھوٹا آدمی تھا جو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل میں بطور آلہ استعمال ہوا تھا
پرائیویٹ سیکٹر کام نہیں کرے گا تو ملک میں ترقی نہیں ہوگی
شریف برادران جب جب حکمران بنتے رہے ان کی دولت میں اضافہ ہوتا گیا لیکن ہماری مائیں اور بچے آج بھی ہسپتالوں کے فرش پر مررہے ہیں،میڈیا سے گفتگو

میری آف شور کمپنی تھی،کمپنی نے کوئی کاروبار کیا اور نہ ہی کمپنی کے کھاتے سے کوئی ٹرانزیکشن کی گئی، مخدوم علی خان
میرا اپارٹمنٹ ذاتی کمائی سے ہے اس سال5کروڑ72لاکھ سے زائد ٹیکس دیا،وزیر اعظم کے وکیل کی نجی ٹی وی سے گفتگو