بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

آج کی اہم خبریں (2017-01-05)

سپریم کورٹ کا پاناما کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ
نواز شریف وزیر خزانہ ،پہلی اور دوسری بار وزیر اعظم اور ملک کب بدر کیا گیا ؟عدالت نے وزیر اعظم کے وکیل سے جواب مانگ لیا
نواز شریف 1980 سے 1997 تک کاروبار اور سرکاری عہدہ رکھتے تھے ، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ وزیر اعظم نے عوامی عہدے کا غلط استعمال تو نہیں کیا ،جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ریمارکس
جدہ اسٹیل مل کی فروخت سے لندن میں فلیٹس لیے، شریف خاندان کی دبئی میں سرمایہ کاری بے نامی تھی، مریم نواز آج بھی اپنے والد کے زیر کفالت ہیں،آئی سی آئی جے کی دستاویزات کو ابھی تک چیلنج نہیں کیا گیا،نواز شریف نے غلط بیانی کی، وہ صادق اور امین نہیں رہے، نااہل قراردیا جائے،نعیم بخاری کے دلائل
انصاف عدالت کے سامنے موجود شواہد کی بنیاد پر ہوتاہے ، انصاف وہ نہیں جو آپ کے موکل عمران خان کہیں،جسٹس اعجاز الاحسن کے ریمارکس
عدالت سے ایسی تشریح نہ کروائیں جس سے کوئی الیکشن لڑ نہ سکے،جسٹس عظمت سعید
آف شور کمپنیاں جہانگیر ترین اور رحمان ملک کی بھی ہیں، تمام افراد کے خلاف تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے،طارق اسد ایڈووکیٹ
پریس کانفرنس کیلئے پورا پاکستان پڑا ہے،عدالت کا سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، جسٹس آصف سعید کھوسہ،ہماری پریس کانفرنس کو عدالتی کارروائی پر دباؤ نہ سمجھا جائے ،عمران خان

وزیر اعظم کی زیر صدارت سی پیک سے متعلق اجلاس ،جاری منصوبوں پر اطمینان کا اظہار
سرمایہ کاروں کی دلچسپی ہماری کامیاب اقتصادی پالیسی کی عکاس ہے،نواز شریف

سپریم کورٹ، گھریلو ملازمہ تشد د کیس پرراضی نامے کے بعد از خود نوٹس
دوبارہ تحقیقات کے لئے وفاقی پولیس کے سینیئر افسران پر مشتمل سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل،نوٹیفیکیشن آج جاری کیا جائے گا
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت بھی کردی

سی پیک کا خیال اور پالیسی دے کر ہم نے اپنا اشتہارتاریخ میں دے دیا ، آصف علی زرداری
میڈیا میں اپنا کریڈٹ لینے کے اشتہاردینے والوں سے ہمارا کوئی سروکار نہیں ،ذوالفقار علی بھٹو کی یہ دوراندیشی تھی انہوں نے چین کے ساتھ مذاکرات کرکے کے ٹوحاصل کیا ، سابق صدر
ساڑھے تین لاکھ ایکڑزمین سمندر ڈکار چکا ہے،ساحلی پٹی پر ہم نے ذوالفقار آباد بنا کر اس کوواپس حاصل کرنا چاہا لیکن کچھ عناصر نے ہماری مستقبل میں چین کے ساتھ پارٹنرشپ سے خوفزدہ کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے اس پر منفی پبلسٹی کی گئی
بینظیر بھٹو نے ترقی کا مارشل پلان بنایا تھا ، پچاس ہزارمیگاواٹ بجلی کے منصوبہ دیا لیکن ان کی حکومت کو مدت ختم ہونے سے پہلے ختم کر دی گئی
ترکی کے صدر تو ابھی کرنسی سوئپ معاہدوں کا سوچ رہے ہیں ، ہم نے تو پانچ سال قبل ہی چین، سری لنکا،ترکی اور ایران کے ساتھ یہ معاہدہ کیا تھا، سی پیک منصوبہ سندھ کے حوالے سے بریفنگ کے بعد خطاب

ملک کے مختلف علاقوں میں 9انڈسٹریل زون بنانے پر اتفاق ہو گیا ہے،احسن اقبال
سی پیک فریم ورک میں متعدد نئے منصوبے شامل کئے گئے ہیں
8 ارب روپے کے حامل ایم ایل-ون پشاور سے کراچی منصوبے پر فنانسنگ کو حتمی شکل دینے کیلئے چینی حکام کا وفد جنوری میں پاکستان کا دورہ کر یگا
چین کمپنی مٹیاری، فیصل آباد اور مٹیاری لاہور منصوبے پر جلد کام شروع کر دے گی، سی پیک کے منصوبوں سے 5ہزار میگاواٹ بجلی 2018تک حاصل ہو سکے گی
توانائی کی حوالے سے مزید منصوبے فروری میں جوائنٹ ورکنگ گروپ میں پیش کئے جائینگے، حتمی منظوری کے بعد جی سی سی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا
لمبے عرصے کے حامل منصوبوں کو 31مارچ تک حتمی شکل دیدی جائے گی، پریس کانفرنس سے خطاب

اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کیلئے وفاق سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، پیپلز پارٹی قیادت کا فیصلہ

تحریک انصاف جماعت نہیں چوں چوں کا مربہ ہے، ن لیگ
سپریم کورٹ کا فیصلہ مانیں گے، نواز شریف ذاتی الزامات پر بھی سرخرو ہوں گے۔طارق فضل ، طلال چوہدری

استنبول ، ترک پولیس کی کارروائی ، افغان ترک گینگ کے 4ملزمان گرفتار
6مغوی پاکستانی بازیاب پاکستانی سفارتخانے نے اور دفتر خارجہ مغویوں کی بازیابی تصدیق کر دی

وزیراعظم کے وکیل مخدودم علی خان کا نام بھی پانامہ لیکس میں شامل

نئے سال کی خوشی ،پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں خصوصی کمی کردی ، اطلاق فوری ہوگا
کرایوں میں کمی نئے سال کے آغاز پر عوام کے لیے جذبہ خیر سگالی کے طور پر کی گئی، دانیال گیلانی

میڈیا ٹاک کی دوڑ،اتنی بھی جلد ی کیا تھی ،میرا انتظار کر لیتے،نعیم الحق اور فواد چوہدری الجھ پڑے،ڈاکٹر بابر اعوان نے معاملے کو رفع دفع کرادیا

عمان ایئرلائن نے مسافروں کے لیے اضافی سامان کی نقل و حرکت پر چارجز ختم کرنے کا اعلان کردیا
پالیسی کے تحت اب عمان ایئر کے صارفین کے لیے اضافی سامان پر عائد ہونے والے اضافی چارجز کو بیگز کی تعداد میں تقسیم کردیاگیا ہے