بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

آج کی اہم خبریں (2017-01-04)

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس
اجلاس میں قومی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال سمیت آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشنز،فوجی عدالتوں کی مدت ختم ہونے کے بعد انتہاپسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ممکنہ حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا،اعلامیہ
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اجلاس کے شرکاء کو ملک میں دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی
قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دہشتگردی کوجڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے،نواز شریف
نیشنل ایکشن پلان دہشتگردی خاتمے کا روڈ میپ ہے، بلا تعریف من وعن عمل ہو رہا ہے، سی پیک خطے کی خوشحالی کا منصوبہ ہے، ہمسایہ ممالک سے مشترکہ مفادات کے تعلقات چاہتے ہیں، امن اور خوشحالی کے جذبے سے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں،وزیر اعظم کا اجلاس سے خطاب

ن لیگ کا موٹو گینگ کہتا ہے پی ٹی آئی نے ثبوت پیش نہیں کئے، ثبوت پیش کرنا ہمارا نہیں حکومتی تحقیقاتی اداروں کا کام ہے،عمران خان
ٹرمپ کے فون اور وکیل بدلنے سے کچھ نہیں ہوتا، امید ہے ثبوتوں کی بنا پر سپریم کورٹ کا بنچ جلد فیصلہ سنا دے گا اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، پریس کانفرنس سے خطاب

تحریک انصاف کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں،لیگی رہنماؤں کا ردعمل
عمران کا والیم تھری کھانے کی ترکیب،نئی دستاویزات کیلئے نئے پکوڑے تلنے پڑیں گے
عمران خان کی پریس کانفرنس عدلیہ کو دباؤ میں لانے کیلئے مترادف ہے،لندن یاترا کے بعد نئے ڈرامے بازی شروع ہوگئی ہے، دانیال عزیز،محمد زبیر اور محسن رانجھا کی مشترکہ پریس کانفرنس

وزیراعظم نوازشریف سے بحرین کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کی ملاقات
دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دوستانہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

پشاور اور کوہاٹ کی جیلوں میں 2016میں سانحہ آرمی پبلک سکول سمیت دیگر سنگین الزامات میں پانچ دہشت گردوں کو پھانسی کی سزادے دی گئی

نیکٹا نے دہشتگردوں کی ذہبی تربیت کے لیے ملک بھر سے ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا
گرفتار دہشتگردوں سے اس فارم کو بھروایا جائے گا ، وہ کس طرح دہشتگردی کی طرف مائل ہوئے اور کیسے ذہن بدلا

سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن کا اجلاس
کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کوعدالتی احکامات کے باوجود مستقل نہ کیے جانے پر وزارت کیڈ پر شدید برہمی کااظہار
آئندہ اجلاس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ،سیکرٹری کیبنٹ،سیکرٹری کیڈ،سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری لا ڈویژن لازمی شر یک ہونے کا حکم
آئی جی اسلام آبادکو بلا کر اجلاس میں شریک نہ ہونے والوں کوگرفتار کر کے کمیٹی میں پیش کیا جائے گا،قائمہ کمیٹی
مسئلہ حل نہ کرنے اور مسلسل لیت ولعل سے کام لینے کے خلاف کمیٹی اراکین نے احتجاجاً واک آوٹ کردیا، سینیٹر نجمہ حمید منا کر واپس لائیں

سینیٹ فنکشنل کمیٹی منتقل کردہ اختیارات اور قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا مشترکہ اجلاس
مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام کے معاملے پر غور
مشترکہ مفادات کونسل پالیمانی نظام کا دل اور وفاق کااہم ستون ہے اسے مضبوط کیے بغیر وفاق اور اکائیوں میں تعاون نہیں بڑھایا جاسکتا،سینیٹر میر کبیر محمد احمد شاہی
مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ خود مختار اور آزاد ہونا چاہیے،سیکرٹریٹ کسی بھی وزارت کے ساتھ منسلک اور تابع نہ ہو، وزارت بین الصوبائی رابطہ کا نام تبدیل کرنے کی بجائے آئین کے تحت مزید مضبوط کرکے فنڈ ز میں اضافہ کیا جائے،قائمہ کمیٹی کی متفقہ تجویز

آصف زرداری کا سلمان تاثیر کی چھٹی برسی کے موقع پر پیغام
پیپلزپارٹی انتہاپسندوں کو مسترد کرتی ہے جو مذہب کی بنیاد پر بنائے گئے قوانین کا غلط استعمال کرکے اپنی مرضی کا مذہب عوام پر مسلط کرنا چاہتے ہیں، سابق صدر

کے الیکٹر ک کے صارفین کیلئے خوشخبری،نیپرا کا بجلی ایک ماہ کیلئے 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان

پاکستان میں بیرون ملک بیٹھ کر بلوچستان کے حالات خراب کرنے والے یہ جنگ کبھی نہیں جیت سکتے ہیں،میجر جنرل ندیم احمد انجم
دشمن ملک سے آسائشیں حاصل کرنے والوں نے پہاڑوں پر لڑنے والوں کے خاندانوں کا مستقبل تباہ کردیا ہے،قومی دھارئے میں شامل ہونے والوں کو باعزت طریقے سے پاکستانی معاشرئے میں شامل کرنے کو تیار ہیں
سی پیک نہ صرف بلوچستان بلکہ پورئے خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوچکا ہے،پاک افواج اور پاکستانی قوم نے مل کر ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے،سی پیک کے منصوبوں سے براہ راست بلوچستان کے عوام مستفید ہوں گے ، امن اور تعلیم کے تسلسل کو برقرار رکھے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے،آئی جی ایف سی بلوچستان

کراچی، پولیس افسران پر حملوں کا منصوبہ بے نقاب، گرفتار دہشت گردوں کا انکشاف
کراچی ایئر پورٹ حملے کی منصوبہ بندی طالبان امیر حاجی داؤد نے کی تھی جو ازبک دہشت گردوں سے رابطے میں تھا، دہشت گرد زاہد

تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن عدالت کے باہرعدالت نہ لگائیں اورعدلیہ پردباوٴڈالنے کی کوشش نہ کریں ، عاصمہ جہانگیر
پانامہ کیس کافیصلہ عدالت نے کرناہے ،فریقین نے نہیں
عدالت کے باہرکی جانیوالی بحث کاکوئی سرپاوٴں نہیں ،تحریک انصاف نے اگرمیلہ لگایاہواہے توحکومت جواب نہ دے دونوں جماعتیں عدلیہ کوسیاست کیلئے استعمال کررہی ہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو