بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جنوری

آج کی اہم خبریں (2017-01-03)

راحیل شریف 39 اسلامی ممالک کے اتحاد اسلامک ملٹری الائنس ٹو فائیٹ ٹیررازم کا کمانڈر انچیف مقرر

کراچی،وزیر اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ کا صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران وفاق کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین فوج کے کمانڈرکی ملاقات
خطے کی سیکیورٹی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

سراج الحق کی سربراہی میں مسئلہ کشمیر کواجاگر کرنے کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں پر مشتمل خصوصی وفد تشکیل دینے کا فیصلہ
اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کو مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے خط لکھا جائے گا
خصوصی قومی وفد نوازشریف،بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان سے ملاقاتیں کر کے اپنی تجاویز سے آگاہ کرے گا، سلامتی کونسل کے مستقل و غیرمستقل 15 اراکین ممالک کے سفارتکاروں سے بھی ملاقاتیں کرے گا
پاپ فرانسس سے بھی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی ملاقات کی جائے گی،یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری سے قبل کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرائی جائے گی،سراج الحق کی سربراہی میں کشمیر کے حوالے سے قائم آل پارٹیز خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے

نیب بغیر دباوٴ کے میرٹ پر فیصلے کر رہا ہے‘ قمر زمان چوہدری
سی پی این ای ہماری رہنمائی کرے تاکہ ہم بہتر طریقہ سے عوام اور حکومت کی خدمت کر سکیں‘ چیئرمین نیب کا میٹ دی ایڈیٹرز سے خطاب

ملک بھر میں بجلی بحران شدت اختیار کر گیا
12000 میگاواٹ طلب کے باوجود گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کاروبار زندگی تباہ ہوکر رہ گیا
بجلی بنانے والی کمپنیوں کی فنڈز کی عدم ادائیگیوں کی وجہ سے پاور پلانٹ بند کرنے کی دھمکی

پانامہ لیکس نے ملک کی تاریخ کا فیصلہ کرنا ہے، سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ پر اعتماد ہے، شیخ رشید
سپریم کورٹ میں میرا کیس سمارٹ، سویٹ اور سمال ہے، پریس کانفرنس

وزارت داخلہ کا مقبوضہ کشمیر کی جیل میں پاکستانی خاتو ن سے متعلق تفصیلات کیلئے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ
نادرا کو روبینہ کے پتے سے حقائق اکٹھے کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ، ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کا انتخاب کالعدم قرار
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری

پانامہ لیکس کا مقدمہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا،عمران خان
منگل کو عدالت میں جو ثبوت لارہے ہیں اس سے موٹو گینگ کے منہ بند ہوجائیں گے انتخابات 2017 ء میں ہوتے نظر آرہے ہیں
آصف زرداری کے ساتھ کسی الائنس کا حصہ نہیں بنوں گا، نیب چھوٹے لوگوں کو پکڑتا ہے،تحریک انصاف کے چیئرمین کا انٹرویو

لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کی جاوید ہاشمی کے بیانات کی تردید
فوج میں پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کی، کسی سیاست دان کو نہ جانتا تھا نہ جانتا ہوں،مجھے سیاست میں نہ گھسیٹا جائے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جہلم ،شروٹ کی پہاڑیوں سے ہاتھی کے 35لاکھ سال پرانے دانت دریافت
دانت کی لمبائی 6فٹ ایک انچ ، ریسرچ ٹیم مزید فوسل کی تلاش میں مصروف