بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جنوری

آج کی اہم خبریں (2017-01-01)

پانامہ کیس :چیف جسٹس ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کیلئے 5 رکنی نیا بنچ تشکیل دے دیا
جسٹس آصف سعید کھوسہ بنچ کی سربراہ کرینگے،4 جنوری کو باقاعدہ سماعت شروع ہوگی

آرمی چیف کا افغان صدر ، چیف ایگزیکٹو او ر افغان آرمی چیف سے ٹیلی فونک رابطہ ،سال نو کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
پاکستان اور افغانستان میں امن و امان کا قیام خطے کے عظیم تر مفادمیں ہے، جنرل قمرجاوید باجوہ

نئے سال کا آغاز: وفاقی حکومت کا عوام کو تحفہ ‘ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا

صدر سے وزیر اعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی ملاقات
ملک کی سلامتی ،آپریشن ضرب عضب سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
صدر کا ملک میں امن وامان اور دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار
حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت بجلی بحران کے خاتمے اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں سے تیزی سے ترقی ہو رہی ہے،ممنون حسین

راولپنڈی،2016ء میں بھارت کی ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی 379 خلاف ورزیاں
ضرب عضب میں 35 سو دہشتگرد ہلاک اور 383 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا
فوجی عدالتوں سے 274 مجرموں کو سزا اور 12 کو پھانسی دی گئی
کراچی میں1992آپریشنوں میں 2847جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا
ملک بھر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر 17825کومبنگ آپریشن
بابر ،کروز ،ائیرلانچ رعد میزائل اور پاک بحریہ نے اینٹی شپ میزائلوں کے تجربے کئے
پاک فضائیہ کے سی130 نے برطانیہ میں50شو کی ٹرافی جیتی اورنائجیریا کے ساتھ مشاق طیاروں کی فراہمی کا دفاعی معاہدہ طے پایا
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی آرمی کی کامیابیوں اور بھارتی خلاف ورزیوں کی تفصیلی رپورٹ

مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد پاک بھارت تعلقات بہتر نہیں رہے، سرتاج عزیز
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی، پاک بھارت مذاکرات برابر کی سطح پر ہونگے
پاکستانی فورسز 2016میں دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار رہی، مشیر خارجہ

وزیر خزانہ سے گورنر سٹیٹ بینک کی ملاقات ،قومی مالیاتی امور پر گفتگو
اشرف محمود ووتھرا نے زرمبادلہ کے ذخائر کی تازہ صورتحال سے اسحاق ڈار کو آگاہ کیا
اسحاق ڈار نے ملک کے بہتر معاشی پالیسیوں میں اہم کردار ادا کرنے پر سٹیٹ بینک کی کاوشوں کو سراہا

خد مات کا اعتراف : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو نشانِ امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نواز دیا گیا
اعزازات دینے کی تقریب اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں ہوئی، صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزراء ، اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی

اسمبلی میں بیٹھے ارب پتی ٹیکس چوری کرتے ہیں، عمران خان
کرپشن سے سرمایہ کاری متاثر ہوتی ہے اور جتنی زیادہ کرپشن ہوگی معیشت اتنی خراب ہوگی،حکمرانوں کے اقتدار میں آنے سے پہلے اور بعد کے اثاثے دیکھ لیے جائیں تو اندازہ ہوجائے گا
قرضوں پر انحصار کرکے ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے،سیاسی حکومت کا نصب العین غربت کا خاتمہ ہونا چاہیے، کراچی چیمبر کے دورے پر تاجروں سے خطاب
کسی کو اچھالگے نہ لگے۔کاروبار کا دارالحکومت کراچی تھا اور کراچی رہے گا، اسد عمر
عمران خان کو شوکت خانم اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔موجود ہ حکمرانوں نے لاہور کو پاکستان سمجھ رکھا ہے،آج صورت حال یہ ہے کہ بنگلہ دیش ہم سے بڑا ایکسپوٹر بن چکا ہے، صدر کراچی چیمبر آف کامرس

سی پیک کی چھٹی جائنٹ کوآرڈینشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے صوبے کے لئے سات میگا پراجیکٹس سی پیک میں شامل ہو چکے، پرویز خٹک
خیبر پختونخوا مجموعی طور پر پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت تقریباً سات منصوبوں میں پارٹنر کے طور پر سامنے آیا ہے،ہمارے اقدامات کے نتیجے میں شفافیت کے ساتھ ساتھ ترقی بھی نظر آنے لگی ہے، وزیراعلیٰ

واپڈا نے 2016 ء میں نیشنل گرڈ کو 33 ارب 65 کروڑ 80 لاکھ یونٹ سستی پن بجلی مہیا کی
نیشنل گرڈ کو مہیا کی جانے والی پن بجلی کی یہ پیداوار 2015ء کے مقابلے میں ایک ارب 81 کروڑ 80 لاکھ یونٹ زیادہ ہے
پن بجلی کی اضافی پیداوار لوڈشیڈنگ میں کمی اور بجلی کی قیمتوں میں استحکام کا باعث بنی : واپڈا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس پر حملہ ، ایک اہلکار ہلاک، ایک زخمی
بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور گھر گھر تلاشی شروع کردی

پشاور ، مسلح افراد کی اے این پی کے رہنما رحیم اروکزئی کی گاڑی پر فائرنگ
رحیم اورکزئی موقع پر جاں بحق ، ساتھی مراد خان زخمی ،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو حراست میں لے لیا

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی کے2 نئے جنگی جہاز انڈونیشیا پہنچ گئے
بحری جہاز پی ایم ایس ایس ہنگول مشترکہ مشق میں حصہ لیں گے، انڈونیشین نیوی نے استقبال کیا

اسلام آباد ،سینیٹر سراج الحق کا شام ،کشمیر برماسمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر مظالم کیخلاف ملک بھر میں ریلیوں کا اعلان
بھارتی آبی جارحیت کا سخت زبان میں جواب وقت کی اہم ضرورت ہے ،امیر جماعت اسلامی