بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل فروری

آج کی اہم خبریں (2015-02-10)

عمرا ن خان کا الطاف حسین کے خلاف برطانیہ میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان، الطاف حسین ذہنی مریض ہیں ، کراچی کو تباہ کرنے میں ان کا بہت بڑا ہاتھ ہے ، وزیراعظم بلدیہ ٹاؤن جے آئی ٹی کی رپورٹ پر ایکشن لیں اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کریں ، ، عوام دہشتگردی سے تنگ آچکے ہیں ، بلدیہ ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن کے کیسز بھی ملٹری کورٹ میں چلائے جائیں ، ایم کیو ایم والے اپنے بندوں کو خود مار کر ان کی لاشوں پر خود ہی رونا شروع کردیتے ہیں ، 257افراد کو بھتے کیلئے جلا دیا گیا ،طارق عظیم کے بیٹے نے بتایا کہ میرے والد کے قاتلوں نے ہی جنازہ اٹھا رکھا تھا ۔ حکو مت کو اب مصلحتوں سے باہر آنا ہوگا، فوج کو بھی اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی ۔ حکومت عمران فاروق قتل کیس کے گرفتارو دو گواہان کو بھی برطانیہ کے حوالے کر ے، عوام اب سب کچھ جان چکے، اب ڈرنے کا وقت نہیں سب کو دہشتگردی اور بھتہ خوری کیخلاف متحد ہونا ہوگا ،عمران خان کی پریس کانفرنس

عمران خان کی تقریر طے شدہ، کراچی کا امن تباہ کرنے کی کوشش ہے: ایم کیو ایم

وزیراعظم ہاؤس کا اہم وزارتوں کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ،وزیر اعظم کی زیرصدارت وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس ،عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے بہترین افسران کو آگے لایا جائیگا، نواز شریف،سروس سروسز اصلاحات میں عالمی سطح پر مروجو خدمات حاصل کی جائیں گی ،وزارتوں کی کارکردگی اور خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،وزیر اعظم کا اجلاس سے خطاب

پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کے لئے مرکز اور صوبوں سے امیدواران کا اعلان کردیا ،کسی کی خواہش پرآصف زرداری اور بلاول بھٹو میں اختلافات نہیں ہوں گے ،مخدوم امین فہیم کی مشاورت سے ہی سینیٹ کے ا میدواروں کے نام کو حتمی شکل دی ہے،105امیدواروں میں سے12کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا، مرکز سے ایک ،سندھ سے 7،پنجاب سے ایک اور خیبرپختونخواہ سے 3 امیدوار کو نامزد کیا جبکہ بلوچستان سے کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا گیا،راجہ پرویز اشرف کی پریس کانفرنس

کراچی 2060ء میں سمندر میں ڈوب جائیگا،سینٹ کی کمیٹی میں انکشاف،ملیر کا کچھ حصہ سمندر بردہو چکا ہے اور 2050ء تک بدین اور ٹھٹھہ کے علاقے سمندربرد ہو جائیں گے،حکام کی بریفنگ،کمیٹی کے ارکان کا مشترکہ مفادات کونسل میں جامع منصوبہ تیار کرنے کا مطالبہ

حکومت کا نجکاری عمل تیز کرنے کا فیصلہ،16پاور کمپنیوں کی نجکاری ترجیحی فہرست میں شامل،لاہور اور اسلام آباد الیکٹرک کے لئے مالیاتی مشیر کا تقرر جلد ہو گا، گوجرانوالہ، ملتان، پشاور، حیدرآباد اور کوئٹہ الیکٹرک کی بھی نجکاری ہو گی،نجکاری کی صورت میں ان کمپنیوں کا انتظامی کنٹرول حکومت سے نجی شعبے کو منتقل ہو جائے گا، حکومت کو اربوں روپے کی آمدنی حاصل ہو گی، حکام

سانحہ پشاور میں ہلاک 5دہشتگردوں کی شناخت ،2کی شناخت نہ ہوسکی

اپوزیشن کے شدیداحتجاج کے باوجودحکومت نے انتخابی فہرستیں ترمیمی آرڈیننس 2014ء میں 120دنوں کی توسیع ایوان سے لے لی ، حکومت 2روزمیں بل لے آئے حمایت کریں گے ،خورشیدشاہ، آرڈیننس فیکٹریوں کوبندہوناچاہئے ،فہمیدہ مرزا، افسوس حکومت ایوان کوڈائننگ کلب میں تبدیل کررہی ہے ،نویدقمر،ایم کیوایم کی طرف سے آرڈیننس میں توسیع کی حمایت،بل بھی لانے کا مطالبہ، ایسابل لایاجائیگاجس پرتمام اپوزیشن جماعتوں کااتفاق ہوگا،شیخ آفتاب کی یقین دہانی

حکومت پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں ، سعودی عرب ، امداد دہشتگردوں کے ہاتھوں نہ لگنے کیلئے بھی محتاط ہیں ، بیان

حکومت پاکستان نے نئی ٹیکسٹائل پالیسی کا اعلان کر دیا ،شعبہ ٹیکسٹائل کے لئے 65ارب روپے مختص

جن امیدواروں کو ٹکٹ نہیں مل سکا وہ بھی پہلے جیسے جذبہ کے تحت ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط کرنے اور پارٹی کے استحکام کیلئے کام جاری رکھیں،وزیراعظم

حج پالیسی 2015ء ، اہم مشاورتی اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا ، سفارشات کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان،پہلے آئیے پہلے پائیے کا فارمولااپنانے پر غور، شیڈول بینکوں کو ضابطہ کار کا پابند بھی بنایا جائیگا ، ذرائع

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان کی شرکتدہشت گردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان پرمزید موثرانداز میں عملدرآمد یقینی بنانے پر اتفاق، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں:شہبازشریف،پاک افواج،پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کے اقدامات سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں، دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کا عبرتناک انجام قریب ہے، پاکستان کو دہشتگردی اور انتہاء پسندی سے پاک کرکے دم لیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

عمران خان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے جو مر تے دم تک قائم رہے گا،ایاز صادق،تنقید ضرور کی جائے لیکن ذاتیات پر نہ کی جائے ،عمران کو کبھی تنقید کا نشانہ نہیں بناؤں بلکہ ہمیشہ صاحب کہہ کر پکاروں گا،سپیکر قومی اسمبلی کی میڈیاسے غیر رسمی گفتگو

سینٹ انتخابات ،پیپلزپارٹی نے چیئرمین شپ اپنے پاس رکھنے کیلئے رابطے تیزکردیئے

کراچی میں مختلف نوعیت کی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے جس میں مختلف تنظیمیں ملوث ہیں،شرجیل میمن ،جے آئی ٹی کی اپنی اہمیت ہے،جے آئی ٹی کی رپورٹس عدالتوں میں جمع کرا دی،رپورٹس مسترد کرنا درست نہیں فیصلہ کرنا عدالتوں کا کام ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

سانحہ 12 مئی میں ملوث متحدہ قومی موومنٹ محمودآباد کے سیکٹر انچارج ملزم عبدالرفیق 90 دن کے لئے رینجرز کے حوالے

سوئس بینک میں پاکستانیوں کے تقریباً ایک ارب ڈالر موجود دنیا کے سب سے زیادہ ڈالر اکاوٴنٹ رکھنے والے ممالک میں پاکستان کا 48 واں نمبر

بھارت کا پاکستان سے ملحقہ سرحدوں پر بْلٹ پروف شیشے لگانے کا فیصلہ، شیشے کی دیواریں حسین آباد، فیروز پور اور سڑقی کی سرحدی چوکیوں پر بھی نصب کی جائیں گی، بھارتی میڈیا

سرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت کے بعد بس سروس بھی غیر معینہ مدت کے لیے معطل،57 مسافر آر پار پھنس گئے، آر پار پھنسے ہوئے 72 ٹرک اور ان کے ڈرائیوروں کی واپسی کا معاملہ حل نہ ہو سکا

سونے کی عالمی قیمت میں کمی،بھارت کے ذمے پاکستانی اثاثوں کی مالیت 20 فیصد گھٹ گئی،پاکستان نے بھارت کے سامنے باضابطہ ادائیگی کا سوال کبھی نہیں اٹھایا، اسٹیٹ بینک اپنے کھاتوں میں ان واجبات کو بطور اثاثے ظاہر کرتا ہے‘ رپو رٹ