بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جنوری

آج کی اہم خبریں (2015-01-10)

راولپنڈی ،امام بارگاہ عون محمد میں محفل میلاد میں خود کش حملہ، 8 افراد جاں بحق، خواتین و بچوں اور پولیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی، شیعہ علماء کونسل کا سانحہ کے غم میں 3روزہ سوگ کا اعلان،،وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او سے معاملہ کی رپورٹ طلب کرلی ، سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم ،حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا، امام بارگاہ میں گھسنے کی کوشش کی ، سیکورٹی پر مامور افراد نے روک لیا، دھماکے کی آوازیں دور دور تک سنیں گئیں، تنگ گلیوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ، محفل میلاد کے موقع پر امام بارگاہ عوام سے کچھا کچھ بھرا ہوا تھا، عینی شاہدین، ابتدائی طور پر خود کش حملہ لگتاہے، ایک سرپولیس نے قبضہ میں لے لیا، ایس ایچ او تھانہ وارث خان ، جائے وقوعہ کے نزدیک سے تین پاؤنڈ وزنی بم بھی برآمد ،ناکارہ بنا دیا گیا

ملک بھرمیں فوجی عدالتیں بنانے کاکام شروع کردیاگیا،پہلے مرحلے میں 9فوجی عدالتیں قائم کی جائیں گی ،کام جلدشروع کردیں گی، آئی ایس پی آر

وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد بارے اجلاس ،طالبان کے مدد گاروں اور دہشت گردوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے، پنجاب میں پچانوے افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن کے دہشت گرد تنظیموں سے مبینہ تعلقات ہیں،مدارس کی پڑتال وفاق اور صوبے مل کر کریں گے، اعلامیہ

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجا ہوچکی ،عوام ‘ حکومت اور فوج سب مل کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کریں گے،صدر مملکت ، ایکشن پلان پر عمل کیا جائے تاکہ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کا جلد خاتمہ ممکن ہوسکے،آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے،پاک فوج کی قربانیاں رنگ لائیں گی،پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے، ہمارا ایٹمی پروگرام صرف اور صرف امن و استحکام کیلئے ہے،مسئلہ کشمیر کا حل جلد تلاش کرنا ہوگا تاکہ خطے مین امن قائم ہوسکے، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سکیور ٹی کورس کی تقریب سے خطاب

بجلی بحران کے خاتمے کیلئے طویل المدتی منصو بے شروع کئے جائیں‘نواز شریف ،بجلی کی پیداوار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے گرمیوں تک اضافی بجلی قومی گرڈ میں شامل کر نا چاہتے ہیں بجلی کی پیداوار میں حائل رکاوٹوں کو جلد سے دور کیا جائے،وزیر اعظم کا کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلا س سے خطا ب

شہباز شریف کی فضل الرحمن سے ون آن ون ملاقات، 21 ویں آئینی ترمیم پر مولانا کے تحفظات دور کرنے کی کوشش،وزیراعلیٰ پنجاب نے ہماری بات کو اچھی طرح سمجھ لیا اور یقین دلایا ہے حکومت تحفظات کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی، مولانا فضل الرحمن ، مولانا فضل الرحمن کے تحفظات کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے،شہباز شریف

مولانا فضل الرحمان کے تحفظات کو شہباز شریف کی ملاقات میں دور کردیا گیاہے ، پرویز رشید ، نواز شریف بھی ان سے ملاقات کرینگے کیونکہ سیاست میں کبھی بھی دروازے بند نہیں ہوتے ،ملک میں 26ہزار مدارس ہیں جنہیں ہم سے چھین لیا گیا انہیں واپس لینگے اور ملک کو نظریاتی بنیادوں پر اس کی شناخت دینگے ،افغانستان سے معاملات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں جو دونوں ملکوں میں دہشتگردی کے خاتمے کی نوید ہے ،وفاقی وزیر اطلاعات،لال مسجد کے سابق خطیب مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر سے زیادہ طاقتور نہیں اگر ان کیخلاف کارروائی ہوسکتی ہے تو مولانا عبدالعزیز بھی کارروائی سے نہیں بچ پائینگے ، ہم بندوق والوں سے الجھ رہے ہیں فی الحال ہم بندوق والوں سے ہی نمٹیں گے ، تقریر کرنے والوں سے نمٹینے کی باری بعد میں آئیگی ، عمران خان کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کی صورت میں شادی کا تحفہ دینگے ، ان کی جانب سے بجلی کا بل ادا کرنا شادی کے بعد ایک مثبت پیش رفت ہے ، سیمینار سے خطاب، میڈیا سے گفتگو

ریحام خان بارے غلط خبروں کی وجہ سے جلد شادی کی‘ مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتاہوں،عمران خان ،شادیوں پر اخراجات کی بجائے ہم سب کو غربت کے خاتمے کیلئے فنڈز دینے کی روائیت قائم کرنی چاہیے مجھے تحائف دینے کی بجائے شوکت خانم پشاور کو فنڈ دیں تاکہ ہسپتال اسی سال مکمل ہو، جو ڈیشل کمیشن کامطالبہ قوم کیلئے ہے، مفتی سعید کے مدرسے میں طلباء کے ساتھ ولیمے کا کھانا کھانے کے بعدمیڈیا سے گفتگو

راولپنڈی، پرویزمشرف پرحملے کے ملزم ڈاکٹرخالدکوپھانسی دیدی گئی،نعش ورثاء کے حوالے

پاکستان علماء کونسل نے 21 ویں آئینی ترمیم کی مکمل حمایت و تائید کردی ،دہشت گردی کے مخالف ہیں حکومت دہشت گردی کی وصاہت کرے‘ سیاستدان بھی مدارس اور مساجد کو سیاست کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کریں،پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام امن کانفرنس کا اعلامیہ،مولانا فضل الرحمن مساجد و مدارس کو خوفزدہ نہ کریں یہ ملک مسلمانوں کا ہے کوئی مذہبی طبقے کے خلاف جنگ نہیں کررہا‘ حکومت قتل و غارت میں ملوث مدارس کی نشاندہی کرے‘ بغیر ثبوت کسی مسجد یا مدارس پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے‘ 21 ویں ترمیم کی کڑوی کوکھانا پڑے گا‘ آئندہ ہفتے قومی کانفرنس کا انعقاد تمام مکاتب فکر کے لئے داراالفتار بنائیں گے ، علامہ طاہر محمود اشرفی کا پریس کانفرنس سے خطاب

تحریک انصاف چاہے تو معاملات آدھے گھنٹے میں طے ہو سکتے ہیں، اسحاق ڈار، دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے ہمارا دامن پہلے بھی صاف تھا اور آج بھی صاف ہے، میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد،حکومت‘ایس ای سی پی‘ وزارت قانون اور اقتصادی امور ڈویژن کی مشاورت ، غیر ملکی ذرائع سے امداد و عطیات وصول کرنے والی عالمی فلاحی تنظیموں‘مقامی این جی اوز اور افرادکو ریگولیٹ کرنے کیلئے بنے مسودئہ قانون پر غور

نیویارک،عید میلاد النبی کے جلوس میں اشتعال انگیز تقاریر پر بعض پاکستانی مولویوں کیخلاف پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی تحقیقات شروع

دبئی نے لیاری گینگ وار کے مرکزی کردارعزیز بلوچ کو پاکستان کے حوالے کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی،عزیر جان بلوچ کو پاکستان واپس لانے کیلئے تشکیل دی جانے والی سندھ پولیس کی ٹیم کو تاحال اسلام آباد سے منظوری کا انتظار

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، عابد شیر علی ، منصوبے کی تعمیر میں تا خیر اور معیار میں کمی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے ، تعمیراتی کام کی کوالٹی مطلوبہ معیار کے مطابق نہ ہونے کی صورت میں کنٹریکٹر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،آزاد کشمیر میں زیر تعمیر نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دورے کے موقع پر گفتگو

فوجی عدالتوں کو متنازعہ نہ بنایا جائے ،مخدوم جاوید ہاشمی،قومی اسمبلی میں ہوتا تو حق میں ووٹ دیتا،عدالتوں نے فیصلے نہیں کیے اگر کچھ ججز نے جانوں پر کھیل کر فیصلے کیے تو سیاستدا نوں نے سزا ئیں نہیں دیں،سینئر سیاستدان

ریحام کی محنت اوربچوں کی بہترپرورش کرناپسندآیا، عمران خان ،میری زندگی میں آسان وقت آئے توافسردہ ہوجاتاہوں ،ریحام کومحنت کرناپڑیگی،منافقت اورڈرامے پسندنہیں ،انسان کوظاہراورباطن میں ایک ہوناچاہئے ،طلاق نے زندگی میں سب سے زیادہ تکلیف دی اورسب سے زیادہ خوشی باپ بننے کی ہوئی ،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو،عمران خان نے عمرے کی سعادت کیلئے لے جانے کا کہا ہے،ریحام خان

عوام متحدہوتوبھارت ہمیں نقصان نہیں پہنچاسکتا، سراج الحق،بیرونی امداداورقرضے غریب عوام کوفائدہ نہیں پہنچاتے ،امریکہ ہماری فکرچھوڑدے اوراپنی فکرکرے ،ہمارے پاس وسائل کی نہیں انصاف کی کمی ہے ،دال میں کالاہے جوحکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے،نجی ٹی وی کو انٹرویو، امیرجماعت اسلامی کا غیرشادی شدہ سیاستدانوں کوشادی کامشورہ

عمران خان کی تحریک انجام تک پہنچنے کے بجائے ریحام خان تک پہنچ گئی،مولانا فضل الرحمن

مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج نافذ کردیا گیا ، گورنر راج کے نفاذ کی سمری صدر پرناب مکھر جی کو بھیجی گئی جس پر انہوں نے دستخط کردیئے، تمام جماعتیں مقررہ وقت میں اتحاد بنانے میں ناکام رہیں