بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

آج کی اہم خبریں (2015-01-07)

”دہشت گردی کیخلاف اعلان جہاد“،قومی اسمبلی ، سینیٹ نے آئین میں اکیسویں ترمیم اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بل اتفاق رائے سے منظور کرلئے، 78 ارکان نے بل کے حق میں ووٹ دیا،جے یو آئی ف کے اراکین نے حصہ نہ لیا،وفاقی حکومت کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی فرد یا گروہ کے خلاف مقدمہ ان خصوصی عدالتوں کو منتقل کر سکے گی، فوجی عدالتوں کو دہشت گردی میں ملوث گروپوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا اختیار حاصل ہوگاجس کے خلاف اپیل بھی نہیں کی جا سکے گی

سانحہ پشاور کے بعد ملکی مفاد کی خاطر لچک کا مظاہرہ کیا ہے،عمران خان ، اب حکومت کو جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اٹھارہ جنوری تک آخری مہلت دیتے ہیں، اس کے بعد ڈی چوک سمیت سڑکوں پر آکر شدید احتجاج کرینگے، شادی کرنا کوئی جرم نہیں ہے ، شادی کے حوالے سے رواں ہفتے پوری قوم کو خوشخبری سناؤں گا ،پریس کانفرنس سے خطاب

دو سال میں دہشت گردی کا گند صاف کردیں گے،نواز شریف، قومی قیادت نے یکجہتی کا اظہار کیا اس سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا، یہ ڈکٹیٹر شپ کے دورکی آئینی ترمیم نہیں ‘ 20 نکاتی ایجنڈے پر قانون سازی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی ،سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال

مخصوص حالات میں عدالتیں انصاف نہیں دے رہی تھیں اسلئے فوجی عدالتوں کی ضرورت پیش آئی ،سینیٹر مشاہد اللہ ، عمران خان کے دھرنے جمہوریت کا حسن ہیں، عمران خان کی شادی ہوئی تو ان کو مبارکباد ضروردینگے ، ہم خندہ پیشانی سے ان کا استقبال کرینگے ، دہشتگردی کیخلاف آئینی ترمیمی بل کی منظوری سے یہ تاثر نہ لیا جائے کہ حکومت فوجی عدالتوں کے حق میں ہے ، کوئی بھی جمہوری طاقتیں یہ نہیں چاہتی کہ عدلیہ کا نظام فوج کے حوالے ہو تاہم یہ وقت کی اہم ضرورت تھی ، نئے وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

سانحہ پشاور کو مذہب کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش نہ کی جائے،سراج الحق،دہشت گرد خواہ کوئی بھی فرد ہو اور اس کا تعلق کسی بھی تنظیم سے ہو اسے سزا ملنی چاہیے، کراچی ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو

حکومت نے جے یو آئی (ف) اور جماعت اسلامی کے تحفظات دور نہ کئے، مذاکرات کے دوران ہی 21 آئینی ترمیم منظور ، مذہبی جماعتیں شدید برہم، جلد غیر فعال ایم ایم اے کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا، مشاورتی اجلاس کی روداد، سانحہ پشاور کومذہبی طبقات کیلئے 9/11نہ بنایا جائے ایسا لگتاہے کہ ایک مرتبہ پھر دہشت گردی و مذہب کو آپس میں جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کو سیکولر بنانے اور مذہبی تقسیم پیداکرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے ، مولانافضل الرحمن،تمام فرقوں کی نمائندگی کرتے ہیں، ایل ایف او کا طعنہ دینے والوں نے خود جمہوری دور میں ہی فوجی عدالتوں کا تحفہ دے ڈالا، دہشتگردی کے خلاف قوم متحد لیکن حکمرانوں کا رویہ بیگاڑ پیدا کررہاہے، دہشتگردی ہر صورت میں سنگین جرم کچھ قوتیں دہشت گردی کے زمرے سے باہر آنے کیلئے بضد تھیں،حکومت میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ مشاورت سے کرینگے، سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی پریس بریفنگ

حافظ طاہر محمود اشرفی اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، مدارس و مساجد بار ے مجوزہ اقدامات کے حوالے سے حکومت اور پاکستان علماء کونسل کے درمیان رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

بوجھل دل کے ساتھ خصوصی عدالتوں کے قیام پر حکومت کا ساتھ دیا ہے،خورشیدشاہ، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ،دینی مدارس اور اسلام کے خلاف کوئی بل پیش نہیں کیا جارہا ، ایچی سن یاآکسفور ڈکا کوئی طالب علم بھی دہشت گردی میں ملوث ہے تو اس کو بھی سزا ملنی چاہیے، اسمبلی میں خطاب

اے ا ین پی کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ، عام انتخابات اور لوکل گورنمنٹ انتخابات کی حلقہ بندیوں بارے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، گزشتہ انتخابات الیکشن کمیشن کی بجائے طالبان نے کروائے ، اے این پی کارنرز میٹنگز پر حملے ہوئے کارکنوں کو شہید کیا گیا، دیر میں 90 ہزار جعلی ووٹ پکڑے گئے، تمام حالات کے بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا تھا مگر فخرو بھائی نہ بول سکتا تھا نہ کوئی اقدامات کرسکتا تھا،سینیٹر حاجی عدیل

عمران خان نے شادی کی تصدیق کردی‘ 41 سالہ براڈ کاسٹر ریحام خان سے شادی کی ہے‘ قوم کو خوشخبری سنانے پاکستان جارہا ہوں‘ ہیتھرو ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو

این اے 122میں دوبارہ گنتی پرعمران خان کی شکست ثبوت کیساتھ ثابت ہوگئی ، 4حلقے کھلے اورچارحلقوں کی قلعی بھی کھل گئی پرویزرشید

جان کیری12جنوری کوپاکستان کے 2روزہ دورے پراسلام آبادپہنچیں گے،وزیراعظم،آرمی چیف ،مشیرخارجہ سرتاج عزیز و دیگر حکام سے ملاقات کریں گے

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائماخان نے انہیں شادی کی مبارکبادپیش ، امید ہے و ہ زندگی کے نئے سفرمیں خوش رہیں گے،ٹویٹرپر پیغام

پاکستان میں انسدادپولیوکیخلاف مائیکروسافٹ کے سربراہ بل گیٹس بھی میدان میں آگئے،15جنوری کواپناوفدپاکستان بھیجیں گے

پاکستانی عوام، حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے:دفتر خارجہ ،ترجمان کی ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ کے بڑھتے واقعات کی مذمت

ممبئی حملہ کیس ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے ذکی الرحمن لکھوی کا کا ریکارڈ طلب کرلیا ،سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی

21ویں آئینی ترمیم، 8جنوری کو اسلام آباد میں دینی جماعتوں کا اجلا س طلب،دینی مدارس کو ہدف بنانے کی کوشش کی گئی یا 21ویں آئینی ترمیم کو مذہبی طبقات کی مشکیں کسنے کیلئے استعمال کیا گیا تو نتائج کی ذمہ دار حکومت ہوگی،قاری حنیف جالندھری،قومی اتفاق رائے سے قبل کی جانے والی قانون سازی مزید خرابی کا باعث بنے گی،وزیرداخلہ نے فون پر یقین دہانی کرائی کہ یہ قانون مدارس اور دینی لوگوں کیخلاف استعمال نہ ہوگا ، میں نے بتایا کہ کچھ مدارس کیخلاف کارروائی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،کوئی مدرسہ دہشتگردی،انتہا پسندی میں ملوث تھا نہ ہے اور نہ ہوگا،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل کی ملتان میں ہنگامی پریس کانفرنس

امریکہ کا پاک، بھارت سرحدی جھڑپوں پر اظہارتشویش ، امریکا دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے سرحدی جھڑپیں تشویش کا باعث ہیں، مسائل کو مذا کرا ت کے ذریعے حل کیا جا ئے ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش ریلی میں پاکستانی پرچموں والے بینرز لہرانے پر 8 افراد گرفتار ،مذہبی جلوس کے دوران پاکستانی پرچم کے بینر اٹھائے مظاہرین مبینہ طور پرپاکستان کے حق میں نعرے لگا رہے تھے‘ گرفتا ر کئے جا نے والو ں میں ہندونوجوان بھی شا مل