بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جنوری

آج کی اہم خبریں (2015-01-03)

وزیراعظم کی زیر صدارت کل جماعتی کانفرنس اجلاس ، خصوصی عدالتوں کے قیام اور آئینی ترامیم پر اتفاق،مسودہ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، دہشتگردی پر کاری ضرب کا فیصلہ کن لمحہ ضائع نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم ، آج ریفرنڈم بھی کرالیں تو قوم کا فیصلہ دہشتگردوں کے خلاف ہوگا اس لئے قومی لائحہ عمل کو قومی اتحاد کے ساتھ عملی جامعہ پہنانا ہوگا ، قومی ایکشن پلان کے مسودہ پر کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہئے، فوجی عدالتیں 2 سال کے لئے قائم کی جائیں گی، اب وقت آگیا ہے کہ اس پر عملدرآمد کے لئے کوئی گنجائش نہ چھوڑی جائے،نوازشریف کا خطاب

دہشتگردی کیخلاف جنگ کے نازک موڑ پر ہیں،بطور ریاست جنگ ہارنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے ، آرمی چیف، ہمیں تیز رفتاری کے ساتھ فیصلے اور فیصلوں پر عمل کرنا ہوگا ، خصوصی عدالتیں فوج کی نہیں وقت اور حالات کی ضرورت ہیں ، قوم کے مستقبل کا اظہار ہمارے آج کے کئے گئے فیصلوں پر ہے،یہی فیصلے قوم کی منزل کا تعین کرینگے، جنرل راحیل شریف کا آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب

21ویں آئینی ترمیم کابل آج قومی اسمبلی میں پیش کیاجائیگا، آرمی ایکٹ1952ء ائیرفورس ایکٹ1953پاکستان نیوی آرڈیننس1961ء اورپروٹیکشن آف پاکستان آرڈیننس2014میں ترامیم کی جائیں گی ،بل کا متن

حکومت تحریک انصاف کے مطالبات کے مطابق جوڈیشل کمیشن تشکیل کرنے کیلئے رضامند،اتوارتک معاملہ حل ہونے کاامکان

سپریم کورٹ نے سزائے موت کے قیدیوں کے مقدما ت کی سماعت کیلئے تین رکنی بنچ قائم کردیا

وزیراعظم کا سزائے موت کے پانچ مجرموں کی رحم کی اپیلیں خارج کرنے کیلئے صدر مملکت ممنون حسین کوخط

سرتاج عزیز کا رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر بھارتی ہم منصب کو خط، تحقیقات کا مطالبہ، واقعے سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری پر امن متاثر ہوگا،ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے ،مشیر خارجہ ،ہماری فورسز دہشت گردی کیخلاف کارروائی میں مصروف،خطے میں امن، استحکام کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے،مراسلہ

قومی اسمبلی ، حکومتی و اپوزیشن اراکین کی سانحہ پشاور کی شدید مذمت، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ ، سانحہ پشاور ایسا المیہ ہے جس نے پوری قوم کو متحد کردیا ، ہمیں اپنا احتساب کرنا ہوگا ، کسی بھی دہشتگردی کے واقعہ سے متعلق اوپن جواب طلبی کرنی ہوگی تب قوم مطمئن ہوگی، عمر ایوب خان، الطاف حسین نے دہشگردوں سے پہلے آگاہ کردیا تھا،2009ء میں صوفی محمد سے معاہدہ کیا لیکن فائل کچھ نہیں ہوا دہشتگردوں نے مزید سکولوں پر حملے کی دھمکی دیدی ہے ،عبدالوسیم ، ملک بھرمیں امن وامان کا مسئلہ ہے اس لئے اس مسئلے پر سب جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھ جانا چاہیے، شیر اکبر خان ،پشاور واقعہ نے پوری قوم کو رلا کر رکھ دیا، دیکھا جو پھول جنازوں پر ہوتے ہیں اپنے پھولوں کے جنازے اٹھائے جارہے تھے، عائشہ سید کا سانحہ پشاور رپر بحث کے دوران اظہار خیال ،قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح دس بجے دوبارہ ہو گا

جنگی جنو ں ، ورکنگ باؤنڈری پر شکرگڑھ سیکٹرپربھارتی فورسزکی ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ،پنجاب رینجرز کی بھرپورجوابی کارروائی ،دشمن کی توپوں کوخاموش کر ا دیا

سینٹ اجلاس : حکومت اور اپوزیشن ارکان کا بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی شدید مذمت ، پڑوسی ملک ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے ،ہم عزت کے ساتھ جینا چاہتے ہیں ،بھارت اپنی ان حرکتوں سے باز نہ آیا تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ، اراکین سینٹ

گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے صر ف تجاویز زیر غور ہیں، وزیر مملکت برائے پٹرولیم، اضا فے کے معا ملے پر ایوان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔گھریلو صارفین کو سستی گیس فراہم کی جا تی ہے‘ اس وقت گیس میں 62 ارب کے نقصان کا سامنا ہے۔ جام محمد کمال

بحیرہ عرب میں پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی دھماکے سے تباہ ہو گئی، بھارتی حکام کا دعوی ،کشتی پر دھماکا خیز مواد کی موجودگی کے شْبے کے بعد اسے روکنے اور تلاشی کے لیے کہا گیا، تاہم کشتی میں سوار افراد کی جانب سے کوسٹ گارڈز کے احکامات کو رد کر دیا گیا، کشتی پر سوار افراد کی لاشیں تک نہیں ملیں،بھارتی وزارت دفاع

خضدار ،ایف سی اہلکاروں کی دہشت گروں کے خلاف کارروائی،دہشتگردوں کا کیمپ تباہ،4 دہشت گردہلاک ،متعدد گرفتار،اسلحہ و بارود بھی بھی برآمد،فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا،چھینی گئیں سرکاری گاڑیاں ،اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا

دہشت گردی کیخلاف حکومت کے ہر اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں،شاہ محمود قریشی ،جوڈیشل کمیشن اور ہمارے تحفظات کے ختم نہ ہونے تک اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ،صحافیوں سے بات چیت

فوجی عدالتوں کا قیام، مولانا فضل الرحمن اے پی سی میں مان گئے باہر آکر اعتراض کردیا ، کسی بھی قانون سازی سے اختلاف نہیں ترامیم کیلئے قومی اتفاق رائے ضروری ہے، اسلام کے نام پر بننے والی ساری تنظیمیں دہشت گرد نہیں قانونی ماہرین سے مشورہ کریں گے، میڈیا سے گفتگو

راولپنڈ ی ہائی کورٹ ، کا مرہ میں حسا س ادارے کی بس اور راولپنڈ ی میں اہم تنصیبات پر حملوں میں ملزمان کو بری کرنے کے فیصلو ں کے خلاف حکومتی در خو استیں مسترد

پاکستان کو اس کی حرکتوں کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ، بھارتی وزیر داخلہ ،ہماری سکیورٹی فورسز کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ، پاکستانی وزیر داخلہ کا بیان حقائق کے منافی ہے ، راجناتھ سنگھ

15 روز میں پی پی 160کی دوبارہ گنتی کی رپورٹ پیش کی جائے ،الیکشن ٹربیونل کا حکم