بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات فروری

آج کی اہم خبریں (2014-02-06)

نواز شریف کی ایک مرتبہ پھر بھارت کو مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کی دعوت ، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا کشمکش اور غیر یقینی فضا برقرار رہے گی، وزیراعظم،بھارت ہماری دعوت کا مثبت جواب دے اور کشمیری عوام کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا حق دے،شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے،امن کی ہرتجویز پر غورکیلئے تیار ہیں، طالبان سے مذاکرات بھی امن کی خواہش کا ثبوت ہیں ، بھارت آج کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرلے تو اچھے تعلقات قائم ہوسکتے ہیں، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

حکومت اور طالبان کمیٹیوں کااجلاس آج متوقع ،حکومتی مذاکراتی کمیٹی آج ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات اوراجلاس کرے گی، مذہبی جماعتوں میں مذاکرات موثر بنانے کیلئے تحریک طالبان سے پابندی اٹھانے کی تجویز زیر غور ،’ایک بڑی وضاحت ہو گئی، مذاکرات کے لیے تیار ہیں‘ رحیم اللہ یوسف زئی، طالبان آئین کی بالادستی کیلئے کام کررہے ہیں، مولانا سمیع الحق

امریکہ نے پاکستان میں ڈرون حملے محدود کردئیے‘ امریکی اخبار،طالبان کیساتھ مذاکرات شروع کرنے کے بعد پاکستانی حکومت نے امریکہ سے ڈرون حملوں میں کمی کی درخواست کی تھی‘ دسمبر 2013ء کے بعد کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا جو 2011ء کے بعد طویل وقفہ ہے‘ واشنگٹن پوسٹ کا امریکی حکام کے حو الے سے دعویٰ،پاکستان سے ڈرون حملے محدود کرنے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا‘ امریکی اہلکار،اوباما انتظامیہ کا یہ فیصلہ تشویشناک‘ امریکی فوجی اور عوام غیر محفوظ ہوگئے‘ انٹیلی جنس سربراہ

آرمی چیف کی سعودی حکام سے ملاقاتیں،دفاعی،سیکورٹی، علاقائی تعاون اور تعلقات کی مضبوطی کیلئے اقدامات بارے تبادلہ خیال

نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد سے مظفرآباد کے درمیان ہیلی کاپٹر پر سفر میں طالبان سے مذاکرات اور دیگر اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال،وزیراعظم نے زور دیا کہ طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں،ذرائع، طالبان سے مذاکرات سمیت کسی اہم معاملہ پر صلاح مشورہ نہیں کیا جاتا،مولانا کا شکوہ،توقع ہے کہ اس سفر کے بعد مولانا کا رویہ تبدیل ہوگا، واقف حال ذرائع کا دعویٰ

پرویز مشرف نے خصوصی عدالت سے وارنٹ گرفتاری اور 10جنوری کو ضابطہ فوجداری سے متعلقہ فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ، سپریم کورٹ میں دائر دو مختلف آئینی درخواستوں میں وفاقی حکومت اور خصوصی عدالت کو اس کے رجسٹرار کے ذریعے فریق بنایا گیا

آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر روایتی ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا،عام تعطیل رہی، ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کا بھرپور ساتھ دینے کے عزم کی تجدید، جلسے، جلوس، ریلیاں، مظاہرے،سیمینار ز ، کانفرنسوں و تصویری نمائشوں کا اہتمام ، دن کا آغاز خصوصی دعاؤں سے ہوا، انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا،بیرون ممالک پاکستانیوں اور کشمیریوں کا بھارتی سفارتخانوں اور اقوام متحدہ کے دفاتر کے سامنے احتجاج، عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب مبذول کرائی گئی

رحمان ملک پرحملے کاخدشہ ،4خودکش حملہ آورروانہ کئے جانے کاانکشاف

یواے ای حکومت پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے بھرپور معاونت فراہم کرے گی ،شیخ حمدان بن راشد المکتوم، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے، اسحاق ڈار

جماعت اسلامی کا مذاکراتی ٹیم میں رہنے کا اصولی فیصلہ ،کوشش کرینگے کہ مذاکرات سبوتاژ نہ ہوں، طالبان کو گرفتاریوں و ڈرون حملوں کا خطرہ ہے، پروفیسر ابراہیم، فریقین کو امن کی میز پر لانا چاہتے ہیں، اکٹھے بیٹھیں گے تو مذاکرات سے دہشت گردی کے خاتمے کا حل ڈھونڈ لیں گے،صحافیوں سے گفتگو

پاکستان ڈرون حملوں کی مکمل بندش چاہتا ہے،تسنیم اسلم ، حقیقت یہ ہے کہ پاکستان بڑے عرصے سے مطالبہ کر رہا ہے امریکہ ڈرون حملے بند کرے کیونکہ اس میں نہ صرف معصوم لوگ مارے جاتے ہیں بلکہ یہ ہماری خود مختاری کے بھی خلاف ہے،تحریک طالبان سے مذاکرات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،ترجمان دفترِ خارجہ کی برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو

ہم پر جنگ مسلط کی گئی ہے، کشمیر ہماری شہ رگ ہے،ر اسے بھارت سے چھڑائیں گے،جماعة الدعوة پاکستان، طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کے لیے پوری قوم دعا گو ہے، ہم ملک میں قرآن و سنت کے نفاذ کی جنگ پر امن طریقے سے لڑ رہے ہیں ،ہمارا آئین قرآن و سنت کے نفاذ کا مطالبہ کرتاہے، پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ،مسئلہ کشمیر پر خفیہ سفارتکار ی اور بیک چینل ڈپلومیسی کوکشمیری و پاکستانی قوم مسترد کرتے ہیں، کشمیریوں کی امنگوں کے برعکس مسلط کردہ کوئی حل قبول نہیں کیا جائے گا،مولانا سمیع الحق ، حمید گل ، اعجازالحق ، و دیگر کا یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب

نوازشریف اور فضل الرحمن آزاد کشمیر کے دورے پر ”ہمسفر“چیئرمین کشمیر کمیٹی کے وزیراعظم سے کھل کر گلے شکوے،جمعیت علمائے اسلام(ف) اہم اتحاد ی ہے تمام شکایتیں دور کریں گے، ، وزیراعظم نے مولانا کو” پانی“ پیش کیا

”لے کے رہیں گے آزادی“اسلام آبادمیں یوم یکجہتی کشمیر پر بڑی ریلی،سیکولر لابی عوام اور فوج کو لڑانا چاہتی تھی، وزیراعظم نے مذاکرات کا اعلان کرکے سازش ناکام بنا دی،بھارت خطہ کا تھانیداربننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے،منور حسن، ایران بتائے امریکہ کے ساتھ اس کا معاہدہ کیسے ہوگیا ، وزیراعظم کا مظفر آباد جا کر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی لائق تحسین ہے، عبدالرشید ترابی،حکمرانوں نے مسئلہ کشمیر پر سودے بازی کی تو یہ ان کیلئے ڈیتھ وارنٹ ثابت ہوگی، میاں اسلم

موجودہ مالی سال ، قومی خزانے کو مختلف ذرائع سے دس ارب ڈالر سے زائد کی رقم ملنے کی توقع ،یہ رقم عالمی مالیاتی ادارے سے ملنے والی قرض کی رقم کے علاوہ ہوگی، ذرائع وزات خزانہ

بھارت کے کنٹرول لائن پر امن کیلئے پاکستان سے دوبارہ بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ،پاکستان کو آئندہ ہفتے مذاکرات کی تجویز دے دی امید ہے مثبت جواب ملے گا‘ ترجمان وزارت خارجہ

یوم یکجہتی کشمیر‘ چیئرمین کشمیر کمیٹی کی جانب سے اقوام متحدہ کے مبصر مشن میں مفاہمتی یادداشت پیش ،اقوام متحدہ سے مسئلہ ادارے کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے فعال کردار کا مطالبہ

کنٹرول لائن پر تجارت کی معطلی کے معاملے پر بات چیت جاری ہے‘ کوشش ہے معاملہ جلد حل ہوجائے‘ ترجمان دفتر خارجہ

طالبان کیساتھ مذاکرات پاکستان کااندرونی معاملہ ہے:امریکہ، امریکہ اور پاکستان دہشت گردی اور تشدد کے خاتمے کے لئے ایک جیسے سٹرٹیجک مفادات رکھتے ہیں۔ ترجمان محکمہ خارجہ

لشکرجھنگوی کامرکزپنجاب ہے ان کے خلاف آپریشن کیاجائے ،رحمان ملک ،طالبان سیزفائرکااعلان توحکومت ان کو کالعدم لسٹ سے نکال دے ،الطاف حسین محب وطن ہیں ،میڈیاٹرائل نہیں ہوناچاہئے ،عمران فاروق کے قاتل پاکستان میں نہیں ،نجی ٹی وی کوانٹرویو

امریکی سفارتخانہ کی توسیع بارے سوال مختلف وزارتوں کے درمیان ”فٹبال“ بن کر رہ گیا،وزارت خارجہ کا جواب سے انکار، معاملہ کابینہ ڈویژن پر ڈال دیا ہے،ذرائع