بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار فروری

آج کی اہم خبریں (2014-02-02)

تحریک طالبان کا حکومت سے مذاکرات کیلئے اپنی پانچ رکنی کمیٹی کا اعلان ،کمیٹی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ‘ جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق ‘ جے یو آئی (ف) کے مفتی کفایت الله‘ جماعت اسلامی کے پروفیسر ابراہیم اور لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز شامل ہیں، شاہد الله شاہد،حکومت نے طالبان سے مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا ، مولانا عبدالعزیز

چیف جسٹس نے مظفر گڑھ میں مبینہ زیادتی واقعہ ،خضدار میں اجتماعی قبر کے معاملے کا ازخود نوٹس لے لیا ،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب،بلوچستان حکومت نے 13 لاشوں کے واقعہ پر عدالتی کمیٹی کا اعلان کردیا،کمیٹی ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی

ملک کے جید اور اکابر علماء کا طالبان اور حکومت کے مابین مذاکرات کی پیش رفت کا خیر مقدم ،لڑاوٴ اور حکومت کرو کی پالیسی رکھنے والی دشمن قوتوں سے ہوشیار رہا جائے،مذاکراتی عمل کو ماضی کی طرح سبوتاژ کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا جائے ۔ ملک بھر کے 15جیداور اکابر علماء کا مطالبہ

وکلاء کی جانب سے عدالتی اوقات میں ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ،انصاف کی فراہمی جلد اور بہتر ہوگی‘چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، وکلاء نے جمہوریت کے لئے تحریک چلائی عوام کو انصاف کی فراہمی میں وکلاء اہم کرداراداکرتے ہیں اور قانون کی حکمرانی کے لئے وکلاء نے اہم کرداراداکیا،تقریب سے خطاب

پنجاب کابینہ کا اجلاس: ملتان ، فیصل آباد اور راولپنڈی۔اسلام آباد میٹرو بس منصوبوں کی منظوری دے دی گئی،راولپنڈی،اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد 28 فروری کو رکھا جائے گا ،ملتان اور فیصل آباد میں منصوبے رواں برس شروع ہونگے، میٹرو بس منصوبوں کو تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے مقررہ مدت کے اندر مکمل کرینگے ، منصوبے شفافیت اور اعلیٰ معیار کا شاہکار ہوں گے،24 اضلاع میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا کام جون تک اور باقی 12 اضلاع میں دسمبر 2014ء تک مکمل کیا جائے گا، منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ، تھانوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے جامع پروگرام وضع کیا جائے، وزیراعلیٰ کی ہدایت، پنجاب حکومت ساہیوال میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے 660 میگاواٹ کے 2 پلانٹس لگائے گی، شہباز شریف کا کابینہ اجلاس سے خطاب

غداری کیس،پرویز مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری وفاقی پولیس کو موصول ،آئی جی اسلام آباد نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے ایس پی رورل کوتعمیلی افسر مقرر کر دیا

اوگراکرپشن کیس، احتساب عدالت کا توقیر صادق کے خلاف ریفرنس 4فروری کو پیش کرنے کا حکم،ملزم کو ریفرنس کی کاپیاں بھی دینے کی ہدایت،سپریم کورٹ کے جج جسٹس جواد ایس خواجہ اپنی مرضی سے کیس کو چلانا چاہتے ہیں،توقیر صادق کے بھائی کا الزام

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر جان لک سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سات رکنی وفد کی ملاقات، وفد نے ڈپٹی ہائی کمشر کو برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے نام خط کی شکل میں احتجاجی یادداشت پیش کی ،بیرسٹر فروغ نسیم کا برطانوی نشریاتی ادارے کے رپورٹر کو خط، دستاویزی فلم میں ان کا ریکارڈڈ انٹرویوپورادکھایاجائے، مطالبہ

پاکستان نے نیوکلیئر کے معاملے پر براہ راست کسی کی بھی مدد نہیں کی‘انصر پرویز ،پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام پر امن مقاصد کیلئے ہے‘کوئی بھی تعاون بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے تحت ہی کیا جاتا ہے‘ امریکہ کی جانب سے پاکستان کے پر امن نیوکلیئر پروگرام میں مدد نہ کرنا افسوسناک ہے‘ چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن

غازی عبدالرشید قتل کیس ،پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ اور عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست کی سماعت نہ ہوسکی

مذاکرات سے متعلق قبائلی روایات کو سمجھنا ،اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانا ہوگا،مولانافضل الرحمن،جنگ بندی سے پہلے زبان بندی ضروری ہے،مذاکراتی کمیٹی پر ہمیں تحفظات تھے مگر ملک میں امن کی خاطر ہم نے کمیٹی کو تسلیم کیا،ہمیشہ پارلیمنٹ کا وقار عزیر رہا ،فیصل آباد میں مولانا عبدالکریم شاہ کی موت پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

پشاور: شدت پسندوں کا امن لشکر پر حملہ ، 4 اہلکار شہید

ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کو ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کے الزام میں تھانے کی ہوا کھانا پڑ گئی، عمر اکمل کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت، ٹریفک وارڈن کی، وردی پھاڑنے اور تیز رفتاری جیسی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے‘ اے ایس پی گلبرگ،بعد ازاں شخصی ضمانت پر رہا

پی ٹی آئی نے تبدیلی کے جس ایجنڈے پر ووٹ لیا تھا وہ شروع ہو چکی ہے،پرویز خٹک ،عوام ہر جگہ اس کا اعتراف بھی کرنے لگے ہیں،یہی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا مقصد تھا کہ ہم ماضی کے حکمرانوں کی طرح بڑے بڑے دعوے نہ کریں بلکہ عوام حکومتی اقدامات کے اچھے اثرات کا اعتراف خود کریں ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

یاکستان افغانستان میں امن عمل کی بھرپورحمایت کرتاہے:دفترخارجہ، افغانوں کی اپنی قیادت میں امن اور مصالحتی عمل دیرپا استحکام کیلئے مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔ افغان نیشنل سکیورٹی کے مشیر کا مبینہ بیان افسوسناک اور تعمیری اقدار کے منافی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان

پاکستان میں تعلیمی معیار پست ہے،گزشتہ ایک دہائی میں اسکول نا جانے والے بچوں کے اعتبار سے متوسط آمدن والے ملکوں کی شرح 12 سے 50 فیصد تک پہنچ گئی ، اس فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے: اقوامِ متحدہ کی رپورٹ،دنیا بھر میں تقریباً چھ کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے، ان میں سے 95 فیصد بچے انتہائی کم اور متوسط آمدن والے ممالک میں رہتے ہیں۔یونیسکو رپورٹ، مسئلے کا حل ایک قومی نصاب کے لاگو ہونے ہی سے ممکن ہے۔بلیغ الرحمان