بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جنوری

آج کی اہم خبریں (2014-01-24)

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،دہشت گردی کی حالیہ لہر سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال، وزیراعظم ہاوٴس میں اعلیٰ سطحی اجلاس، دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی کا عمل تیز اور انٹیلی جنس نظام کو مربوط بنانے کا فیصلہ ، شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ ،پاک فوج کو تیاری کا حکم دے دیا

پشاور، بڈھ بیڑ میں سکیم چوک کے قریب دکان میں دھماکے سے 9 افراد جاں بحق، 9 زخمی، 3 گاڑیاں تباہ ، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا، صدر ، وزیراعظم اور وزراء کی دھماکے کی شدید مذمت ، وزیرداخلہ نے رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ ، ہزارہ قوم اور شیعہ علماء کا دہشت گردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کامطالبہ تسلیم، 36 گھنٹے سے جاری دھرنا ختم، آج شہداء کی تدفین کی جائے گی ،سانحہ مستونگ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، دہشت گردوں کا پیچھا کیا جائے گا انہیں وطن عزیز میں مزید دہشت گردی کی اجازت قطعاً نہیں دی جائے گی، وزیر داخلہ چوہدری نثار کی میڈیا سے گفتگو ،ملک بھر میں سانحہ مستونگ کیخلاف احتجاج ،شیعہ زائرین کا روالپنڈی سمیت دیگر شہر وں میں احتجا ج ، سانحہ مستونگ کیخلاف احتجاج کے بعد اندرون و بیرون ملک پروازوں کا شیڈول بھی متاثر فضائی عملے سمیت دیگر سٹاف بھی ڈیوٹیوں پر نہ پہنچ سکا

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری مقدمہ کی سماعت آج تک ملتوی ، آج سابق صدر کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ پیش کی جائے گی،غداری مقدمہ وفاقی ورزاء اور وزیر اعظم پر مشتمل وفاقی کابینہ کا اختیار تھا مگر معاملہ سپریم کورٹ میں لے جایا گیا آرٹیکل 6کی کاروائی کا عمل متعصب ہو گیا ہے ، انور منصور ، وزیر اعظم نے پرویز مشرف کے غداری کی کاروائی میں مداخلت نہیں کی ، سارا معاملہ آئین و قانون کے مطابق چلایا گیا، غداری کے مقدمہ کی کاروائی کا آغاز انتہائی شفاف طریقے سے کیا گیا، اکرم شیخ

دشمنوں نے پاکستان کیخلاف اعلان جنگ کردیا‘ شکست یقینی بنائینگے‘ وزیراعظم کا ٹویٹر پر پیغام

حکومت سے سمجھوتے اوربامقصدمذاکرات سے کبھی انکارنہیں کیا،کالعدم تحریک طالبان،مذاکرات کے حامی ہیں حکومت اختیاراوراخلاص ثابت کرے ،مولاناسمیع الحق کی علیحدگی ہمارے موٴقف کی تصدیق ہے ،شاہداللہ شاہد

سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب اور عدالتی اختیارات کے حوالے سے آئین و قانونی معاملات پر پراسکیوٹر جنرل نیب کے کے آغا سے آج حتمی وضاحت طلب کرلی، پراسکیوٹر جنرل نیب بتلائے کہ اگر نیب سمیت کوئی بھی ادارہ آئین و قانون کی پاسداری نہ کرے، لوگوں کو سالوں ریلیف نہ دے ، عدالتی احکامات پر کئی کئی ماہ عمل نہ کرے ، تو عدالتیں کیا کریں ، سپریم کورٹ کی نیب مقدمات کے غیر ضروری التواء بارے آئین و قانون نے ہم پر کیا حدود مقرر کررکھی ہیں ،عدالت کا حکم، نیب نے اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صادق اور دیگر ملزمان کیخلاف کی گئی کارروائی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کر ادی ،سپریم کورٹ کو نیب سمیت تمام اداروں کے قانون کے مطابق کام نہ کرنے پر ہر طرح کی مداخلت کا اختیار حاصل ہے، شہریوں کو جلد سے جلد انصاف کی فراہمی کیلئے عدالتیں اپنا اختیار استعمال کرسکتی ہیں، اٹارنی جنرل کے دلائل، آسٹریلیا ہم سے بہت آگے نکل گیا ہے ہم تو ابھی بھی سر راہ کھڑے ہیں یہ عدالتیں بے لگام نہیں ہیں ، ہر ادارے کی اپنی حدود و قیود ہیں ‘جسٹس جواد کے ریمارکس

امریکہ کی درخواست پرشکیل آفریدی کو رہا نہیں کیا جائے گا‘ پاکستان،شکیل آفریدی کے مستقبل کا فیصلہ عدالتیں کریں گی حکو مت نہیں ‘تمام امریکی امداد آفریدی کی رہائی سے منسلک نہیں صرف 33 ملین ڈالر کی امداد مشروط کی گئی‘پاک امریکہ سٹریٹجک مذاکرات 27 جنوری کو امریکہ میں ہوں گے‘ بھارت کیساتھ تجارتی ٹرکوں کے روکے جانے کے معاملے پر مذاکرات چل رہے ہیں،سعودی حکام کے دورے روٹین کا معاملہ ہے، ترجما ن دفتر خا رجہ کی ہفتہ وار بریفنگ

شاید امریکہ کو کوئی ہدف نہیں ملا اس لئے ڈرون حملے نہیں ہوئے،سیکرٹری دفاع،امریکہ پر واضح کردیاہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کے پاکستان پر منفی اثرات ہوں گے،کے پی کے میں نیٹو سپلائی کی بندش سیاسی فیصلہ ہے‘ مسلح افواج عالمی معاہدے کے تحت نیٹو اور ایساف کی سپلائی لائن کو محفوظ بنانے کی پابند ہیں،سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین کی سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بریفنگ

ضمنی الیکشن میں خوشاب سے مسلم لیگ ن اورہری پورسے پی ٹی آئی نے میدان مارلیا،غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 69سے مسلم لیگ ن کے عزیزخان ہوتی اورپی کے 50سے پی ٹی آئی کے اکبرایوب کامیاب

مولانا سمیع الحق کو طالبان کیساتھ مذاکرات کیلئے کوئی مخصوص مشن نہیں دیا گیا تھا، یہ تاثر درست نہیں کہ ان کی بات نہیں سنی گئی،ترجمان وزیراعظم ہاؤس، وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ذمہ داری ملنا ریکارڈ کا حصہ ہے،مولانا سمیع الحق،ترجمان کا بیان حقائق کے منافی ،طاقت کسی مسئلہ کا حل نہیں، مذاکرات سے ہی حل نکالاجاسکتا ہے،جے یو آئی (س) کے سربراہ کا جوابی ردعمل

2018ء کے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کی جائے گی جس سے جعلی ووٹ ڈالنا ناممکن ہوجائے گا ، سیکرٹری الیکشن کمیشن،پارلیمانی امور کمیٹی نے عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے انگوٹھوں کی تصدیق کے عمل کو ڈرامہ قرار دے دیا، انٹر فائل پر انگوٹھے سخت انداز میں یا گھما کر لگائے جائیں تو انگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہوسکتی، ڈی جی پی سی ایس آئی آر، الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو ملک میں نئی مردم شماری کے لیے خط لکھ دیا ہے ، بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیاں کرانا صوبوں کا دائرہ اختیار ہے الیکشن کمیشن کا نہیں،کمیٹی کو بریفنگ

وزیراعظم نواز شریف جلد قوم سے خطاب کریں گے، شدت پسندوں کو ایک بار پھر ہتھیار پھینکنے اور مذاکرات کی دعوت دیں گے

خاور محمود لاپتہ کیس میں حکومت پنجاب کی رپورٹ سختی سے مسترد، وفاقی حکومت سے پوچھ کر بتائیں آخر حکومت لاپتہ افراد کو بازیاب کرانا چاہتی ہے یا نہیں؟،اٹارنی جنرل سے سپریم کورٹ نے 24گھنٹوں میں جواب طلب کر لیا،تمام ادارے آئینی و قانون کی نیک نیتی سے پاسداری کریں تو دہشت گردی سمیت تمام معاملات حل ہوجائینگے،جسٹس جواد، خالی خولی خطوط کا کوئی فائدہ نہیں ، عملی طور پر کچھ نہیں کرتے تو نمائندے کو بھیجنے کی بھی ضرورت نہیں،ریمارکس

پنجاب حکومت دہشتگردوں کو پناہ دینے والوں کیخلاف آپریشن کرے،بلاول بھٹو زرداری

مو جودہ حکومت قومی سیکورٹی کو سب سے زیادہ فوقیت دے رہی ہے،اسحاق ڈار،سیکورٹی اداروں کو ہر ممکن امداد دیں گے تاکہ وہ اپنے فرائض مؤثر طریقے سے ادا کر سکیں،وفاقی وزیرخزانہ کی ائیرچیف طاہر رفیق بٹ سے ملاقات میں گفتگو

دہشتگردوں سے مذاکرات اور آپریشن کے حتمی فیصلے کا وقت آگیا ہے،سید خورشید شاہ

پاک افغان سرحدی علاقے میں افغانستان سے مارٹر گولے فائر‘ گھروں کو جزوی نقصان،چترال کے علاقوں میں ڈرون طیاروں کی پروازیں‘ علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس

پاکستان میں حالیہ دہشتگردانہ حملے انتہائی قابل مذمت ہیں ، بان کی مون ، اقوام متحدہ پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مکمل تعاون فراہم کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے، بیان

ملک کے سارے اثاثے کلیرنس اور کلوزنگ سیل پر ہیں، پاکستان کسی حکمران یا سیاسی لیڈر کے خاندان کی جائیداد نہیں ہے ،طاہر القادری، ڈاکہ زنی کا عمل نہ رکا تو عنقریب ایک کروڑ پاکستانیوں کا انقلاب آ رہا ہے ، خریدنے اور بیچنے والے دونوں خبردار رہیں ،انقلاب آ نے والا ہے، عوامی تاجر اتحاد کے وفد سے گفتگو

امریکہ پاکستان کومارکیٹ رسائی مہیاکرے، انجینئرخرم دستگیر، امریکہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدی منزل ہونے کے باعث اہم تجارتی شراکت دارہے ،وسیع مارکیٹ کی وجہ سے تجارتی تعلقات کومزیدبڑھانے کی ضرورت ہے،وفاقی وزیرتجارت کی امریکی سفیرسے ملاقات

بھارت پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات آگے بڑھانے کیلئے تیار ہے،بھارتی سیکرٹری خارجہ،لیکن اس کیلئے دہشتگردی اور تشدد سے پاک ماحول کی ضرورت ہے،سجاتھا سنگھ کا کانفرنس سے خطاب

دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہ کی تو کل، آج سے بڑی قربانیاں دینا ہونگی، ناصر عباس ، وفاق کو دہشت گردی کیخلاف لیڈنگ رول ادا کرنا چاہئے،فاروق ستار ، پاکستان میں انسانیت کا خون ہورہا ہے، اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،جاوید ہاشمی کی نجی وی پروگرام میں گفتگو