بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جنوری

آج کی اہم خبریں (2014-01-19)

پاکستان او ر بھارت کا دوطرفہ تجارت کو معمول پر لا کر انہیں وسعت دینے پر اتفاق ، تجارتی تعلقات کی بہتری کے لیے مل کر کام کیا جائے گا ، تجارتی ویزوں کے اجراء کو آسان بنایا جائے گا ،دونوں ملک ایک دوسرے کی منڈیوں تک رسائی کو آسان بنائینگے ، پاک بھارت وزراء تجارت ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری ،واہگہ بارڈر24گھنٹے کھلا رہے گا،خرم دستگیر

نائن الیون میں کسی پاکستانی کا کوئی کردار نہیں تھا ، خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا،جنگ سے دنیا محفوظ اور پاکستان غیر محفوظ ہو گیا، چوہدری نثار علی خان، پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے ،اندرونی سیکیورٹی کی پالیسی کل کابینہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کی جائے گی،انسداد دہشتگردی کی پالیسی کے نفاذ سے حالات بہتر ہوں گے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جائے ،حکومت امن کی بحالی کے لئے کوششیں جاری رکھے گی،ملک میں امن و امان کی ابتر صورتحال اور دہشتگردی کے چیلنجز نے سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داریاں بڑھا دی ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس غیر معمولی کردار ادا کرنا ہوگا ، فوج کے شانہ بشانہ لڑ کر اس جنگ کو جیتنا ہوگا، پاسنگ آوٴٹ پریڈ سے خطاب

شکیل آفریدی دو امداد لو، امریکی صدر نے مالیاتی بل پر دستخط کر دیئے،امریکی صدر نے 11 کھرب ڈالر کے مالیاتی بل پر دستخط کر دیئے، پاکستان کے لئے 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالڑ کی امداد ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کر دی گئی ، بل کو قانونی حیثیت حاصل ہوگئی

کرپشن کیسز میں آصف علی زرداری پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی، عدالت میں حاضری سے مستقل استثنی دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ، پانچوں ریفرنسز میں بریت کی درخواست پر عدالت کا فریقین کو نوٹس جاری ، سماعت 3فروری تک ملتو ی، میرے موٴکل و سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ریکارڈ پر کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں اور نہ ہی کوئی گواہ موجود ہے ،عدالت میرے موٴکل کو عدم ثبوتوں کی بناء پر بری کرے،فاروق نائیک

امریکی صدر کا افغانستان سے فوجی انخلاء سے قبل سٹرٹیجک پارٹنر شپ آفس قائم کرنے کا اعلان ، کابل ، اسلام آباد اور واشنگٹن میں آفس قائم ہونگے

کوئی ریاستی ستون اپنی حد سے تجاوز کرے تو عدلیہ مداخلت کرتی ہے ، تصدق حسین جیلانی ، آئین ملک میں جمہوری نظام دیتا ہے ، ریاستی ستون اپنی حدود اور قانونی اتھارٹی کے اندر رہ کر قائم کریں ، چیف جسٹس کا تقریب سے خطاب

غازی عبدالرشید قتل کیس، پرویز مشرف کو استثنیٰ دینے کی درخواست منظور، آئندہ سماعت پر ملزم کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ طلب ، مدعی مقدمہ اور ان کے وکیل کو سیکورٹی خدشات کی بناء پر مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادسے جواب طلب کر لیا ،مقدمہ کی سماعت یکم فروری کو ہوگی

خیبر پختونخواہ حکو مت نے مرکز ی حکو مت کی نجکا ری پا لیسی کے خلا ف مزا حمت کا اعلان کر دیا، حکو مت آئی ایم ایف سے تا ر یخ کا بڑ ا قر ضہ لینے کے لے اُن کے تمام شرا ئط مان چکی ہے ،65قو می صنعتی اد ار وں کی نجکا ر ی کا فیصلہ ہو چکا، ہزا ر و ں افرا د بے رو ز گا ر ہو جا ینگے،سراج الحق کی پریس کانفرنس

نوازشریف کو امن سے کوئی دلچسپی ہے نہ وہ مذاکرات میں سنجیدہ ہیں،منورحسن ، طالبان سے مذاکرات کے لیے دوبارہ اے پی سی کی ضرورت نہیں ، حکمران خود مذاکرات نہیں چاہتے،پیلی ٹیکسی سکیم کی طرح یوتھ لون سکیم بھی چند لوگوں کو نوازنے اور قومی خزانے کا بیڑا غرق کرنے کا سبب بنے گی ، منصورہ میں پریس بریفنگ

خیبرپختونخوا میں پولیو سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ حیران کن ہے، عمران خان ، پولیو کیخلاف سابق حکومتوں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پاکستان کی ساکھ خراب ہوئی ہے، ٹوئٹر پر پیغام

توانائی بحران کا حل حکومتی ترجیح ہے،اسحق ڈار ، امید ہے ا مریکہ اتحادی امدادی فنڈ کے بقایاجات کی ادائیگی کا عمل تیزکر دے گا، رابن رافیل سے ملاقات

وزیراعظم نے میڈیا ہاوٴسزکی سیکورٹی مسائل پردورکنی کمیٹی قائم کردی،کمیٹی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وزیر اطلاعات پرویز رشید پر مشتمل ہو گی

بلوچستان سے گرفتار و لاپتہ افراد کے لواحقین پیدل لانگ مارچ کرتے ہوئے پنجاب میں داخل ، روجھان مزاری میں سیاسی جماعتوں سول سوسائٹی و عوام کی جانب سے والہانہ استقبال

مشرف کی غلطیوں نے فوج کے تشخص کو بہت نقصان پہنچایا ہے ،احسن اقبال،پرویز مشرف موقف میں سچے ہیں تو سینہ تان کر عدالت میں پیش ہوں،اقتصادی ایجنڈا کی تکمیل کے لیے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے، مقابلہ مضمون نویسی کے شرکا سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

حکومت مشرف کو پھانسی نہیں چاہتی، صرف مثال بنانا چاہتی ہے،امریکی اخبار ،طبی وجوہ پر مشرف کو ملک سے جانے سے عدالتوں،فوج اورحکومت کی فیس سیونگ کا رستہ نکل سکتا ہے۔مشرف کے خلاف غداری مقدمے نے حکومت اور فوج کے درمیان دوبارہ کشیدگی کے خدشات پیدا کردیئے ۔اگر مشرف مجرم ٹھہرایا گیا تو پھانسی کے ذریعے انہیں سزائے موت کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ سزا کی صورت میں حکومت کے لئے فوج کے ساتھ تصادم کا رستہ نکل سکتا ہے،عدالتوں کے لئے اس طرح کی سزا بے چینی کے سوالات کھڑے کردے گی ،’وال اسڑیٹ جرنل کی رپورٹ

میرے انتخابی حلقے میں بجلی کاٹنے کے ذمہ دار عابد شیر علی ہیں ، شاہ فرمان ،وزیر مملکت میرے خلاف سیاسی بنیادوں پرکام کررہا ہے ، ان کیخلاف عدالت میں جائینگے، عوام علاقہ مشتعل نہ ہوں صبر سے کام لیں ، میڈیا سے گفتگو

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر نظر ثانی سمیت ملک بھر میں300 تربیتی اداروں کے کنٹریکٹ منسوخ کرکے نیاٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ،ادارے کے چیئرمین نے میڈیا مہم، وسیلہ حق ، وسیلہ روزگار میں مبینہ کرپشن کے کیسز نیب کو بھجوا دیئے

سرحد پار تربیتی ڈھانچے کی موجودگی کشمیر میں امن کیلئے بدستور خطرہ بنے ہوئے ہے، اے کے انتھونی،پاکستان ایک طرف مذاکرات کی وکالت کررہا ہے،دوسری طرف سیز فائر کی خلاف ورزی میں ملوث ہے،بیان

پاک امریکا اسٹرٹیجک مذاکرات27 جنوری کو واشنگٹن میں ہونگے،سرتاج عزیز اور کیری نمائندگی کرینگے، دفاع،معیشت،توانائی ودیگرامور زیربحث آئینگے ،پاکستان کیساتھ سٹرٹیجک مذاکرات دونوں ملکوں کے مفادمیں ہیں :امریکہ، پاکستان اور امریکہ حکومت اور عوام کی سطح پر رابطے جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے سابق صدر پرویز مشرف کے ٹرائل میں احتیاط سے کام لیا ہے،سینیٹر پرویز رشید،،سپریم کورٹ کے حکم پر ٹرائل ہورہا ہے،عدالت فیصلے کرے گی،قوم کو پریشان نہیں ہونا چاہئے،وفاقی وزیر اطلاعات کی نجی ٹی سے گفتگو

صحافی برادری کی د ل آزاری پر معذرت خواہ ہوں،احمدرضا قصوری،3نومبر کا اقدام ،سابق چیف جسٹس کیخلاف بھی ٹرائل کیا جائے،مشرف بیرون ملک جلد روانہ ہوجائیں گے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

بھارتی وزیر ششی تھرور اور ان کی اہلیہ کے درمیان کیا ہوا مجھے نہیں معلوم،مہرتارڑ،بھارتی حکام نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا،بھارتی میڈیا اس کو پاک بھارت کا مسئلہ قرار دے رہا ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکرکی آخری رسومات ادا کردی گئیں ،ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی موت اچانک اور غیر فطری ہے۔ ڈاکٹروں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، جسم پر زخموں کے نشانات تھے‘ ڈاکٹر کا تفصیل بتانے سے گریز،” اہلیہ کی وفات کا صدمہ یا گرفتاری کا ڈر“، بھارتی وزیر ششی تھرور دل کی تکلیف میں مبتلا ،ہسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل، بھارتی وزیر کی اہلیہ کی پرسرار موت کی تحقیقات شروع ، ہوٹل کے عملہ سے پوچھ گچھ ، موبائل فون کال کا ریکارڈ، ٹویٹر پیغامات کی چھان بین کے علاوہ ہوٹل کے کمرے کی بھی تلاشی