بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جنوری

آج کی اہم خبریں (2014-01-14)

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو منسوخ کرنے کی اجازت دے دی،دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تین روز کی توسیع کے بعد انتخابی عمل ناممکن ہو چکا ،سیکرٹری الیکشن کمیشن کا عدا لت میں مو قف

پاکستان کو ہمیشہ اسی کی زبان میں جواب دیا جائیگا، جنرل بکرم سنگھ،سرحد پار کشیدگی میں کمی کے لئے ہمسایہ ملک کی جانب سے بھی مثبت رویئے کے مظاہرے کی ضرورت ہے،بھارتی آرمی چیف کی صحافیوں سے گفتگو، پاک فوج نے سیزفائر کی خلاف ورزی کا بھارتی آرمی چیف کا الزام مسترد کردیا، بھارتی آرمی چیف کا بیان حقائق کے منافی ہے، پاک فوج سیز فائر معاہدے کا اس کی روح کے مطابق احترام کرتی ہے ،اس طرح کے الزامات افسوس ناک ہیں،ترجمان پاک فوج

جشن عید میلاالنبی آج مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ،ملک بھر میں چراغاں ،جشن کا سماں،عید میلاد النبی پر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات،کہیں موبائل سروس معطل تو کہیں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی

وفاقی حکومت گوادر پورٹ کیلئے پانچ سو ایکڑ اراضی نیوی پورٹ کے حوالے ،اس کے ساتھ ملحقہ 84 ایکڑ اراضی کا قبضہ بھی حاصل کرے،سینٹ قائمہ کمیٹی پورٹس اینڈ شپنگ کا مطالبہ ، وفاقی وزارت نیوی کو دینے کیلئے ایک ہزار ایکڑ متبادل زمین کی خریداری کیلئے 400 ملین روپے بلوچستان حکومت کو جاری ،بلوچستان حکومت کا محکمہ گوادر پورٹ پر کام کرنے والی چینی کمپنی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، کمیٹی اجلاس سے چیئرمین سردار فتح محمد حسنی کا خطاب

مقامی حکومتوں کے انتخابات سے قبل مردم شماری کرائی جائے ، مردم شماری کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیاں کی جائیں اور پھر الیکشن کمیشن انتخابات کا شیڈول جاری کرے ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی تجویز،گزشتہ انتخابات میں غیر تصدیق شدہ ووٹ بوگس ووٹ نہیں ہیں بلکہ وہ غیر تصدیق شدہ ووٹ ہیں ، کمیٹی نے الیکشن کمیشن سے اور نادرا کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ طلب کرلی،کمیٹی نے قائمہ کمیٹیوں کو زیادہ بااختیار بنانے کیلئے قواعد وضوابط میں ترمیم کیلئے نفیسہ شاہ کی زیر صدارت ایک سب کمیٹی قائم کردی

نیب عوام سے لوٹے گئے اربوں روپے کی برآمدگی میں ناکام،82ارب کے اوگراسکینڈل کو 5 ماہ گزرجانے کے بعدبھی حتمی چالان مرتب نہ کیا جاسکا

راولپنڈی لاپتہ افراد کیس‘ سپریم کورٹ میں وزارت دفاع کے نمائندے کی سرزنش،لاپتہ افراد کا معاملہ نامکمل نہیں چھوڑ سکتے‘ وزارت دفاع کی معاونت یہی ہوگی کہ وہ بتائے لاپتہ افراد کہا ں ہیں؟‘ سپریم کورٹ،ایف آئی اے لاہور حراستی سنٹر کے انچارج کو 28 جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

پاکستان اوربھارت کے درمیان باہمی تجارت پرمذکرات آ ج منگل کو نئی دہلی میں ہونگے، بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کا اعلان متوقع،دونوں ممالک کاباہمی تجارتی حجم 2ارب 60کروڑ ڈالرسے زائد ہے،آخری مذاکرات2012 میں ہوئے‘ ذرائع ، دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لئے نئے راستے کھولنے ہونگے،بھارتی ہائی کمشنر کی تجویز ، سارک وز رائے تجارت کا اجلاس آئندہ ہفتے بھارت میں ہو گا، پاک بھارت وزر اء دوطرفہ تجارت کے فروغ پر بات چیت کریں گے ،راولپنڈی چیمبر دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

توانائی کے شعبے میں عالمی بینک کے تعاون کا خیرمقدم کیا جائیگا، ممنون حسین ،دہشت گردی کا خاتمہ قومی سلامتی کا اہم مسئلہ ہے، علماء ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے امن اور بھائی چارے کے لئے کام کریں، ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات ،انٹرویو

پیغمبر اسلام کی تعلیمات کے مطابق اپنی تمام توانائیاں وطن عزیز کی ترقی اور دین اسلام کے فروغ کے لئے وقف کرینگے ، پاکستان کو امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنائیں گے،صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف کا عزم،ہمیں سوئہ حسنہ کی مکمل پیروی کرنے کے ساتھ اتحادد و اتفاق ، عفو و درگزر ، برداشت ، صلہ رحمی ،مذہبی رواداری جیسے اوصاف کو مزید فروغ د ینا ہوگا، راستے پر عمل پیرا ہوکر موجودہ چیلنجز ، خصوصاً انتہا پسندانہ سوچ ، معاشرے میں بڑہتی ہوئی عد م رواداری و عدم برداشت اور دیگر مشکلات کا مقابلہ کر سکتے ہیں، صدر وزیر اعظم کے عید میلاد النبی پر پیغامات

عمران خان صوبائی حکومت پر صرف اظہار مایوسی ہی نہیں بلکہ مزید اقدامات کریں،سینٹ میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کا مطالبہ، وفاقی حکومت سے طالبان سے مذاکرات پر پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، امیر مقام کو اس لئے نشانہ بنایا گیا کہ اس نے بھتہ دینے سے انکار کیا تھا،افراسیاب خٹک،صوبائی حکومت نے خیبر پختونخواہ کو ویران کردیا ہے،حالات قابو سے باہرہیں،زاہد خان،عمران خان وزیر اعلیٰ سے مایوس ہیں تو اپنی حکومت تحلیل کرنے پر سوچیں،مولانا حیدری،وفاقی حکومت طالبان سے معاہدہ کے بعد سامنے لائے گی تو مناسب نہ ہوگا،رضاربانی،تحریک انصاف خود کو عقل کُل سمجھتی ہے،مدد کی پیشکش سے بھی گھبراتے ہیں،مشاہد اللہ،عمران نے دہشت گردی کے خلاف قوی اتفاق رائے بننے سے روکا،مورخ انہیں معاف نہیں کرے گا،فرحت اللہ بابر

2004 ء سے لیکر رواں سال تک پاکستان میں370 ڈرون حملوں میں3428 افراد مارے گئے، 2889 دہشت گرد شامل ہیں، امریکی تھینک ٹینک کی رپورٹ

حکومت کا اتحادیوں کے 3 وزراء کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ ، جے یو آئی کے اکرم درانی ، مولانا عبدالغفور حیدری ، فاٹا سے عباس خان آفریدی شامل ہیں ، وزراء وزیراعظم کے دورہ سوئٹزرلینڈ سے پہلے حلف اٹھالینگے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا طارق ملک کی برطرفی کالعدم قرار دے دی‘ بحالی کا نوٹیفکیشن جاری،عدالت نے حکم امتناعی دے کر فیصلہ 12 دسمبر کو محفوظ کرلیا تھا،چھٹیوں پر تھا‘ اسلام آباد آنے پر پتہ چلا کہ بڑی تبدیلی آچکی ہے‘ جسٹس نورالحق کے ریمارکس، عہدے سے استعفیٰ اٹل ہے ،موجودہ حکمرانوں کے ساتھ نہیں چل سکتا، طارق ملک ،سرکاری ملازموں کے ساتھ ذاتی ملازم جیسا سلوک زیب نہیں دیتا،میڈیا سے گفتگو

بجٹ میں 30 فیصد کٹ لگا کر 35 کروڑ روپے کی بچت کی گئی ملازمین کا حق نہیں مارا جائے گا تاہم شاہی خرچ بند ہوگئے ہیں، وزارت اطلاعات و نشریات ،قائد اعظم ریذیڈنسی کی بحالی کا کام صوبہ کررہا ہے۔ جہاں مدد کی ضرورت ہوگی مدد فراہم کرے گاقائداعظم ریذیڈنسی کے معاملے پر ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو سیکریٹری اطلاعات کی بریفنگ،میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے تو قواعد و ضوابط اور آئین پاکستان کے دائرے میں آئے۔ نجی چینل کارروائی پر عدالتوں سے حکم امتناعی لے آتے ہیں ، ممبران کمیٹی

چار سدہ :15 یرغمالی مسلح افراد کو پولیس نے سخت سکیورٹی میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ،مخالف گروپ نے مذکورہ افراد کے گھر کو آگ لگا کر مکمل مسمار کردیا ، آٹھ دن جاری رہنے والی دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت چار افراد قتل جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے ، ڈی پی او بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر آٹھ گھنٹے جاری رہنے والے فائرنگ اور بیدخلی مکان کے واقعے کا ڈراپ سین کرادیا

پاک فوج کسی بھی عسکریت پسندی کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، عبدالقادربلوچ، عوام کو اپنی فوج اور حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے اسی صورت میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ، طالبان سے مذاکرات پہلی ترجیح ہے ، بات کا جواب گولی سے دینے والوں سے مذاکرات نہیں آپریشن ہوگا ، میڈیا سے گفتگو

دو سال قبل ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے جرمن باشندے کے بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں ، جرمن حکام ،جرمن باشندے نے اسلام قبول کرلیا تھا ، دو سال قبل پاکستان گئے واپس نہیں آئے ، گھر والوں نے لاپتہ ہونے کی رپورٹ کی ، جرمن سفارتخانہ پاکستانی حکام سے معاملے بارے معلومات لے رہا ہے ، ترجمان جرمن وزارت داخلہ

گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی پہلی ترجیح ہے، شاہد خاقان عباسی، سی این جی کی بندش کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن عدلیہ کے فیصلے پر سی این جی کھولنی پڑی، فیصلے کے خلاف اپیل کی ہے امید ہے انصاف ملے گا ،بلوچستان سے پچاس سال سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے، نومبر 2014 ء تک ایل این جی درآمد کریں گے اور گیس کی قیمت پر خاص حد تک قابو پالیا جائے گا ،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

کراچی ‘ چوہدری اسلم کیس میں مبینہ ملزم نعیم الله کے والد کو رہا کردیا گیا،رفیع الله صدیقی سے چار روز تک تفتیش کی گئی ‘ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے بھی حاصل کئے گئے‘ میڈیا رپورٹس

پاکستان کو توانائی کی برآمد میں اضافے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے‘ ایران

ایم کیو ایم کا شہید چوہدری اسلم کیلئے نشان حیدر اور لیاری ایکسپریس وے کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ

چوہدری اسلم کو بم پروف گاڑی حکومت نے نہیں ایک دوست نے دی تھی‘ بیوہ نورین اسلم،گاری ٹھیک کرانے کے بہانے واپس لی گئی‘ جس دوست نے گاڑی دی تھی وہ تعزیت کرنے بھی نہیں آیا‘ نجی ٹی وی کو انٹرویو

طالبان مذاکرات کیلئے تیار نہیں، حکومت کو چاہئے آپریشن کرے، میاں افتخار/نبیل گبول

18سالہ پاکستانی طالبعلم کا اعزاز ، شاہ زیب علی عباسی نے او لیول کے امتحان میں ریاضی میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ، ہونہار طالبعلم نے او لیول کے کمپیوٹر سٹڈیز میں بھی علاقائی سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے ، اس اعزاز کا اعلان جنوبی امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی میں ہونے والے انٹرنیشنل میتھیمیٹکس اولمپئنز2013ء اور ایشیا پیسفک میتھی میٹکس اولمپئنز میں بھی کیا گیا