بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جنوری

آج کی اہم خبریں (2014-01-13)

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی گاڑی پر خودکش حملہ،6 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ،دو زخمی، امیر مقام حملے میں محفوظ رہے، چھٹا حملہ ہے ،اللہ کا احسان ہے مجھے بچالیا ،افسوس میرے سکواڈ کے اہلکار شہید ہوگئے ،امیرمقام ،پشاور میں گاڑی پر فائرنگ سے این پی رہنماء سمیت تین افراد جاں بحق،کالعدم تحریک طالبان نے امیر مقام اور میاں مشتاق پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

مذاکرات پہلی ترجیح ہیں،حکومت کی پالیسی وہ نکتہ ہے جس پر اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا تھا،چوہدری نثار،ملکی وقار کو مدنظر رکھ کر طالبان سے مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے گا ا، جو گروپس حکومت کی مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدگی سے لیں گے ان سے مذاکرات کئے جائیں گے، گولی سے جواب دینے والوں سے جنگ کریں گے، مشرف کو واقعی مسئلہ ہوا تھا،پرویز مشرف کی اے ایف آئی سے روانگی کا علم وہاں کی انتظامیہ کو بھی نہیں تھا ، کا روٹ تبدیل کیا گیا اور نہ ہی روٹ پر رینجر کو لگایا گیا بلکہ انہیں اے ایف آئی سی میں ہنگامی طور پر منتقل کیا گیا اور سب سے پہلے اس کی مجھے اطلاع دی گئی، نادرا میں بے ضابطگی اور بدعنوانی کا آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے آڈٹ کروایا جائے گا، میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

خبردار، ہوشیار!۔۔۔۔۔ زیادہ وصولی، کم لوڈشیڈنگ، جنوری کے بعد سے بجلی کی تقسیمی کمپنیوں کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ محصولات کے تناسب سے ہوگی،ٹیکس دہندگان میں اضافہ کیلئے مارچ تک ایف بی آر کی طرف سے 75 ہزار نوٹس جاری کریگا، سال کے اختتام تک پی آئی اے کے 26 فیصد حصص سمیت مختلف اداروں کی نجکاری کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ، یہ فیصلے آئی ایم ایف سے معاہدے کی روشنی میں کئے گئے ہیں،ذرائع،معاہدے کے تحت پاکستان قرضہ کی دو قسطیں حاصل کرچکا ہے

73کا آئین دستور ساز اسمبلی کا بنایا ہوا نہیں،محض ایکٹ آف پارلیمنٹ ہے جس کی خلاف ورزی پر غداری کا الزام نہیں لگایا جاسکتا ،مشرف کا دعوی ،عدالت نے مختصر فیصلے میں بھی سنگین غداری کے الزام پر ٹرائل کا حکم نہیں دیا ، ماضی میں جنرل ضیاء نے اس آئین کو معرض التواء میں رکھا، دوسری مرتبہ 12 اکتوبر 1999 ء کو درخواست گزار نے ایسا کیا اور وفاقی حکومت نے اس پر کوئی سنگین غداری کی کارروائی نہیں کی ،نظرثانی کی درخواست میں موقف

مشرف ڈاکٹرز کی اجازت سے عدالت میں پیش ہوں گے‘ سابق صدر کے مستقبل کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے‘ احمد رضا قصوری

امیر مقام پر حملے کی اعلی سطحی تحقیقات کا حکم دیدیا ، واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ،پرویز خٹک،حقائق سے قوم کو اگا ہ کریں گے، حملے میں پولیس اور سیکورٹی اہلکارو ں کی شہادت اورتمام متاثرین سے افسوس کااظہار کرتے ہیں، تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے وفاق ہمیں اعتماد میں نہیں لے رہا، افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے وزیر اعظم نے اس حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں کی، صوبے کے مسائل کے حوالے سے بار بار اصرار اور تحریری خطوط کے باوجود وزیر اعظم ملاقات کا وقت نہیں دے رہے ، میڈیا سے بات چیت

ڈرون حملوں کیخلاف ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،عمران خان، امریکہ نے نیٹو سپلائی کھولنے بارے کوئی رابطہ نہیں کیا ‘حکمران ڈالر کے پجاری ہیں لیکن خیبرپختوانخواہ میں نیٹو سپلائی اس وقت تک بند رہے گی ،پولیس کا وومن ونگ لاہور کی صدر نیلم اشرف کے صاحبزادے کے معاملے میں پوسٹمارٹم سے قبل واقعے کوخود کشی قرار دینا انتہائی افسوسناک ہے،وزیراعلی پنجاب نوٹس لیں،اعتزازحسن قوم کا ہیرو ہے،پی ٹی آئی انکے خاندان کی کفالت کرے گی ،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کا رویہ مایوس کن ہے،میڈیا سے گفتگو

18ویں ترمیم کی روشنی میں صوبوں کو وسائل کی منتقلی، آئندہ5سالہ قومی ترقیاتی منصوبے اور ویژن 2025 ء میں صوبوں کیلئے الگ باب کے قیام کا فیصلہ،صوبوں سے جاری مشاورتی عمل 31 جنوری تک مکمل ،فروری کے پہلے ہفتے میں این ای سی کا اجلاس بلا کر پانچ سالہ منصوبے اور ویژن 2025 ء کی منظوری دیدی جائے گی، ذرائع

حکومت عوام کی خدمت کے بجائے مسائل میں اضافہ کررہی ہے ،منور حسن ، اپنی ناکامی ، نا اہلی کو چھپانے اور اپنوں کو نوازنے کیلئے قومی اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے ، جماعت اسلامی اینٹی نجکاری تحریک چلائی گی ، نجکاری کا معاملہ پارلیمنٹ میں لایا جائے اور اس حوالے سے کمیشن قائم کیا جائے ، پریس کانفرنس سے خطاب

الطاف حسین اور عاصمہ جہانگیر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،پرویز مشرف کیس سے متعلق تبادلہ خیال

وزیراعظم پارلیمنٹ آتے ہیں نہ اسکو اہمیت دیتے ہیں یہ انتہائی غیر مناسب رویہ ہے،خورشید شاہ ،کل اگر کچھ ہوگا تو ذمہ دار خودہوں گے،مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف میں کافی چپقلش ہوچکی ،نواز شریف کو تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے،دہشتگردی کے معاملے پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی سے ریاست کمزور ہورہی ہے اور دہشتگردی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، خصوصی گفتگو

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، بازاروں ،گلیوں، اہم عمارتوں کے ساتھ سات گھروں کوپھولوں پتیوں، چراغاں اور رنگ برنگے قمقموں سے سجانے کا عمل تیزی سے جاری،حکومت کی طرف سے امن وامان برقرار رکھنے کیلئے منصوبوں کی تشکیل بھی حتمی مرحلے میں صوبائی حکومتوں کو عاشورہ محرم کی طرح سخت حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت، کئی بڑے شہروں میں موبائل فون سروس معطل ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا بھی اعلان

عالمی ثالثی عدالت کی پاکستان کو مقررہ مقدار میں پانی کی فراہمی سے بھارت کے کشن گنگا ڈیم سے بجلی کی پیداوار میں 5 فیصد کمی ،بھارت اس فیصلے پرعمل کرنے کو تیارنہیں‘بھارتی میڈیا رپورٹس

یہو د و ہنود طالبان اور حکومت کے مابین مذاکرات کامیاب نہیں ہونے دینا چاہتے،دفاع پاکستان کونسل،ملک میں شیعہ ‘ سنی فسادات اور علاقائی جھگڑے کھڑے کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،خودکش حملے پروان چڑھانے کیلئے ڈرون حملے کئے جارہے ہیں،نائن الیون کے بعد بھارت نے پاکستان کی مجبوریوں سے بہت فائدے اٹھا لئے،امریکہ کے خطہ سے نکلنے کے بعد وہ کشمیر میں نہیں ٹھہر سکے گا،دشمنان اسلام کی سازشوں کے مقابلہ کیلئے مذہبی و سیاسی جماعتوں، فوج اور عوام کا ایک موقف ہونا چاہیے،علماء کرام قوم کو متحد کرنے کا فریضہ سرانجام دیں،مسئلہ کشمیر پاکستان کیلئے زندگی اور موت کی حیثیت رکھتا ہے، مقررین کا سیمینار سے خطاب

تھرکے 175ارب ٹن کوئلے سے آئندہ 200 سال تک ایک لاکھ میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے‘چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل

بھارتی سفارتکار کے حوالے سے دہلی اور واشنگٹن کے روابط میں کشیدگی نہیں،سلمان خورشید،اگر کوئی معاملات ہیں تو جلد طے کر لیے جائیں گے،انٹرویو میں دعویٰ

پن بجلی کے 5منصوبے2018ء تک مکمل ہونگے ، واپڈا ذرائع

سابق صدر پرویز مشرف بیرون ملک ضمانت پر چلے جائیں گے‘ ن لیگ کی حکومت عوام کو پانچ سالوں میں مہنگائی کے تحفے دے گی‘ سابقہ حکومت کی پالیسیوں سے ن لیگ مشکل میں پھنس گئی ہے‘ شیخ رشید

سپریم کورٹ میں اوور سیز پاکستانیوں کیلئے قائم خصوصی سیل میں پاکستانیوں کی درخواستوں کا سلسلہ شروع ، برطانیہ میں مقیم سہیل ظہور خان کی زندگی بھر کی جمع پونجی لٹ جانے کی پہلی شکایت موصول

بھارت نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو ویزا دینے سے انکار کردیا‘ تحریک منہاج القرآن نے بھی تصدیق کردی،بھارتی حکام نے ڈاکٹر طاہر القادری کے دورہ کے آغازسے ایک ہفتہ قبل ویزہ جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا،تحریک منہاج القرآن ،بھارتی حکام کے مطابق آئی بی جنرل الیکشن اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ویزہ کلیرنس نہیں دے رہی،سیکورٹی خدشات کے باعث انڈیا کا ویزہ پروسیجر اجازت نہیں دیتا کہ ابھی ویزہ جاری کیاجائے، ڈاکٹر طاہر القادری کا دورہ بھارت کے جنرل الیکشن کے بعد دوبارہ ترتیب دیا جائیگا، ترجمان تحریک منہاج القرآن

القاعدہ اور چین کے خطرے کے پیش نظر کشمیر میں بھا رتی فوج کی موجودگی ناگزیر ہے، فاروق عبد اللہ،کشمیر میں سکیورٹی فورسز کی تعداد میں کمی اور افسپا کی منسوخی کے عمل کے لئے ریفرنڈم کرانے کی کوئی ضرورت نہیں، بیا ن

پاکستان میں کسی طالبان راہنماء کے قتل میں ملوث نہیں ، افغان وزارت داخلہ، طالبان راہنماؤں کی ہلاکت ان کے اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہوسکتی ہے‘افغان حکومت مسلح گروپوں کو امن کی میز پر لانے کیلئے کوشاں ہے، بیا ن