بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جنوری

آج کی اہم خبریں (2014-01-12)

چوہدری اسلم کی شہادت ، تحریک طالبان کے امیر ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہد کیخلاف مقدمہ درج ،انسپکٹر جنرل پولیس سندھ شاہد ندیم بلوچ کا ایڈیشنل آئی جی، سی آئی ڈی اقبال محمود، ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات، ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایسٹ انویسٹی گیشن نیاز کھوسو کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ ، حملہ آوراورپک اپ کے مزید ٹکڑے مل گئے

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر پھر اشتعال انگیز فائرنگ ، ایک شخص شہید ، دوسرا زخمی ہوگیا،پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی، دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا

ہنگو خود کش دھماکے میں شہید طالبعلم اعتزاز حسین کی قبر پر آرمی چیف کی طرف سے پھول ،سلامی دی گئی، کرنل ندیم اور کرنل کامران نے آرمی چیف اور آئی جی ایف سی کی طرف سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے،ملالہ یوسفزئی کا اعتزاز احسن کے خاندان کو 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان، اعتزاز حسن اور ملالہ یوسفزئی جیسے ہزاروں پاکستانی بچے شدت پسندوں کے خلاف پہلی صف میں کھڑے ہو کر امن کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں، جس پر ہم سب کو فخر ہے،لارڈ نذیر احمد

پرویز مشرف کی صحت میں بہتری، ہسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان،ہر ہفتے مکمل او پی ڈی چیک اپ کے لئے اسپتال آنا پڑے گا، پرویز مشرف کو دل کے عارضے کے لئے دی جانے والی ادویات 3 ماہ تک جاری رکھنے کا مشورہ بھی دیئے جانے کا امکان،فی الحال ڈسچارج ہونے کا کوئی امکان نہیں ، وکیل احمد رضا قصوری ، مشرف سے انکے وکلاء انور منصور اور فیصل چوہدری کی ملاقات، قانونی امور پر مشاورت

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ ،شیڈول میں معمولی ردوبدل، کاغذات نامزدگی 14جنوری تک واپس لئے جاسکتے ہیں، حتمی فہرست 15جنوری کو جاری ہوگی

داؤد ابراہیم ہمارے ملک میں نہیں ، تسنیم اسلم نے بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کی تردید کردی ،بھارت کو تواتر کے ساتھ بتا چکے ہیں داؤد پاکستان میں موجود نہیں ہے ، امریکہ سے اس معاملے پر کوئی معلومات نہیں ملی ہیں ، ترجمان دفتر خارجہ

قصور،نامعلوم افراد نے فائرنگ سے تحریک انصاف کے مقامی رہنما مسعود بھٹی سمیت 5افراد جاں کو قتل کر دیا ،وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی

رحیم یار خان،متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے صدر سے و زیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ملاقات،دو طرفہ معاملات پر تقریبا 40منٹ تک گفتگو کی ،دونوں ممالک میں موجود تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق، یواے ای صدر نے وزیر اعظم نواز شریف اوروزیر اعلی پنجاب کو متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت دی،دعوت قبول کر لی گئی،متحدہ عرب امارات کے صدر دس روزہ نجی دورے کے بعد واپس وطن روانہ

طالبان نے میری والدہ سمیت کئی سیاستدانوں کو نشانہ بنایا ، بلاول بھٹو ،دہشتگردوں کیخلاف ہم آواز ہونا پڑے گا ، انفرادی آواز اٹھانے والوں کو رد کردیا جاتا ہے ، پیغام

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، پرویز خٹک، قرضے لینے غیرترقیاتی اخراجات کے بڑھنے ، گیس بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے ،صوبے مہنگائی پر کنڑول نہیں کر سکتے صرف مارکیٹ میں قیمتوں پر کنڑول کر سکتے ہیں، وفاقی حکومت خیبر پختون خواہ کو اپنے نقشے ہی میں تسلیم نہیں کر رہی ہے، گزشتہ چار ماہ سے نواز شریف سے ملاقات کا وقت مانگ رہا ہوں مگر وہ ٹائم نہیں دے رہے ،صوبہ ہزارہ کے قیام کی قرارداد جلد ہی صوبائی اسمبلی سے پاس کر کے وفاق کو بھیج دی جائے گی اس کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، دورہ ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب

کرم ایجنسی‘ پاک افغان سرحد کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ 6 افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی،کرم ایجنسی سے ڈنڈ پٹھان جانے والی باراتیوں کی بس بارودی سرنگ سے ٹکراگئی

وزیراعظم نوازشریف کا افغان صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، دو طرفہ اور سہ ملکی سطح پر دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق،افغان صدر کا ہنگو میں بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک خودکش حملہ ناکام بنانے والے اعتزازحسین کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار،دونوں ملکوں کو مل کر ہی دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا،حامد کرزئی

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کامطالبہ کردیا ، اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری میں درخواست دائر ، سماعت 16 جنوری کو ہوگی

ن لیگ ”ہسٹری ٹھیک کرتے کرتے“ مزید خراب نہ کر دے، چودھری پرویزالٰہی ،پرویزمشرف پر مشکل وقت میں کیس پر ہمارا موٴقف اصولی ہے، کیس سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا، افراد نہیں نظام اہم ہے، حکومت 5 سال پورے کرے،مریم نواز بیٹی ہے اسکی سکیم کی کامیابی چاہتے ہیں، آصف زرداری بہتر انسان نظر آئے، پرویزمشرف نے انتظامی امور میں مداخلت نہیں کی، میڈیا کو جوابات

بل گیٹس دنیا کی سب سے پسندیدہ زندہ شخصیت،صدر براک اوباما 9.27 فیصد ووٹ لے کر دوسرے ، روسی صدر ولادمیر پوتن 3.84 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، بھارت کے معروف اداکار امیتابھ بچن 2.01 فیصد ووٹوں کے ساتھ نویں، چیئر مین تحریکِ انصاف عمران خان 0.95 فیصد ووٹ لے کر بارہویں، سماجی کارکن عبدالستار ایدھی 0.38 فیصد ووٹوں کے ساتھ اس فہرست میں 29 ویں نمبر پر رہے،سروے

پرویزمشرف کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پرمقدمہ درج ہواہے ،پرویزرشید،پاک فوج سابق صدرکی سپورٹ نہیں کریگی ،آئین کے تحت مقدمہ چلے گا،نجی ٹی وی سے گفتگو

مسلم لیگ ن کی حکومت پانچ سالوں میں انرجی بحران ختم کردیگی،شاہدخاقان عباسی،ایل این جی منصوبے کے تحت گیس بحران ختم ہوجائیگا،نجی ٹی وی سے گفتگو

پاکستان کو کبھی اتحادی ملک تسلیم نہیں کیا، رابرٹ گیٹس ، امریکا طالبان سے جنگ میں مصروف ہے پاکستان ان کی حمایت کررہا ہے ،اپنی نئی کتاب میں انکشاف

پاکستان میں توانائی کے بحران نے ہولناک صورتحال اختیار کر لی،عوام ابھی سے گرمیوں میں بجلی کی خوفناک اور تباہ کن لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں‘ عوام مستقبل قریب میں قدرتی گیس میں قلت کے باعث سی این جی سٹیشنوں کی بندش اور گھریلو صارفین کو گیس کی عدم فراہمی کیلئے بھی کمر کس لیں‘سروے رپورٹ، پاکستانی عوام کا حکومت سے ان مشکلات پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر چھوٹے بڑے ڈیمز بنانے اور تھر کے کوئلہ سے بجلی بنانے کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ