بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جنوری

آج کی اہم خبریں (2014-01-05)

پرویز مشرف معصوم ہیں یا مجرم،فیصلہ عدالت کرے گی،نوازشریف،ان کیخلاف مقدمے میں اصل مدعی پاکستان کی ریاست اور آئین ہے کیونکہ تین نومبر کو آئین توڑا گیا اور پاکستان کی بطور ریاست توہین ہوئی،انٹرویو

مشرف کی طبی رپورٹ آج تیار کی جائیگی،طبیعت تسلی بخش،وی آئی پی روم میں منتقل، پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں منظور،صہبا مشرف نے مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخوست وزارت داخلہ کو دیدی، درخواست میں مشرف کی بیماری سمیت دوسری بھی کئی وجوہات بیان کی گئی ہیں،ذرائع،مشرف سے خفیہ ڈیل اور نام ای سی ایل سے نکالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،خواجہ آصف

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود 3پولیس اہلکار،اہلسنت والجماعت سے تعلق رکھنے والے کے2 سگے بھائیوں سمیت 12افرادقتل، گلشن اقبال میں ہلاکتوں کے بعد احتجاج کے باعث جامعہ کراچی میں امتحانات دینے والے طالب علموں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ،رینجرز نے کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں اضافے کا زمہ دارکراچی کی سیاسی تنظیم کو قرار دیا

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول مؤخر کرنیکا فیصلہ

الطاف حسین کے بیان پر سندھ کے عوام میں اشتعال ہے ، قائم علی شاہ ، الطاف کہتے تھے کہ میں سندھ کا سپوت ہوں ،اب ذرا سی ناراضگی پر سندھ کیوں توڑنا چاہتے ہیں ،متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظات پر آئندہ دو روز میں گورنر سندھ سے بات کریں گے ، میڈیا سے گفتگو

الطاف حسین نے سندھ کی نہیں وسائل کی تقسیم کی بات کی،خالد مقبول صدیقی، قوم پرست سندھ کے باشندوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ڈپٹی کنوینئر متحدہ قومی موومنٹ

وفاقی اور سندھ حکومت کا پاکستان وژن 2025پر عمل درآمد کے لیے اتفاق رائے کا اظہار، صوبوں کی مشاورت کے بغیر کالا باغ ڈیم سمیت کسی بڑے آبی منصوبے پر کام شروع نہیں ہوگا،وفاقی وزیر احسن اقبال کی یقین دہانی، وزیر اعلیٰ سندھ کی تھر کول منصوبے کا مشترکہ سنگ بنیاد رکھنے کے لیے وزیر اعظم کو سندھ آنے کی دعوت

پروپیگنڈا کرنے والے سندھ کے عوام کے دوست نہیں، الطاف حسین

نادرا نے پچھلے10سالوں سے ٹیکس ادا نہ کرنے والے 1653موجودہ اور سابقہ ممبران اسمبلی سمیت 35لاکھ سے زائد ٹیکس نا دہندگا ن کی نشاندہی کر لی، ٹیکس ادا نہ کرنے والوں میں سرفہرست حکمران جماعت ہے

کراچی کو کبھی لندن کی کالونی نہیں بننے دیں گے، شرجیل میمن، الطاف حسین کو ان کی اپنی ہی پارٹی کے کچھ لوگ گمراہ کررہے ہیں ،وہ وطن واپس آئیں پیپلز پارٹی انہیں تحفظ فراہم کرئے گی،پیپلز پار مفاہمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،ہمارے دروازے تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں، ملک کا آئین توڑنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، عبدالقادر پٹیل کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

تحریک انصاف کی سندھ کی تقسیم کی مخالفت، ایم کیو ایم سے وضاحت کا مطالبہ،سندھ کی تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں، ایم کیو ایم نے اپنے موٴقف کی نفی کی ہے، مشرف کی بیماری اور در پرد باہر بھیجے جانے کے حوالے سے قیاس آرائیاں تشویشناک ہیں، حکومت بیماری اور غداری کیس پر وضاحت پیش کرے ، ملک میں فرقہ ورایت پر وفاقی حکومت کی خاموش سمجھ سے بالاتر ہے، سانحہ راولپنڈی پر کمیشن کی رپورٹ کب سامنے آئے گی قوم کو بتایاجائے کہ فرقہ ورانہ واقعات میں کون ملوث ہے؟ ، طالبان سے مذاکرات کو یقینی بنانا حکومت کا فرض ہے،شاہ محمود قریشی کا پریس کانفرنس سے خطاب

کشمیر،سر کریک اور سیاچن کے مسائل پر بھارت کے ساتھ بیک چینل مذاکرات جاری ہیں، پیش رفت بھارت میں انتخابات کے بعد متوقع ہے،مشیر خارجہ سرتاج عزیز، بھارتی وزیر اعظم نے آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان کے دورے کی خواہش ظاہر کی تو خیر مقدم کریں گے، باہمی تعلقات میں کشیدگی سے بچنے کیلئے لائن آف کنٹرول پر امن و مذاکرات کا تسلسل ضروری ہے، پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے،انٹرویو

حلقہ بندیاں کالعدم ہونے سے بلدیاتی الیکشن رک گئے ، رانا ثناء اللہ ، پرویز مشرف کو کسی ڈیل کے تحت نہیں بھجوارہے ، ایسی افواہیں بند ہونی چاہئیں ، صوبائی وزیر قانون

اردو بولنے والے سندھیوں کو ڈرانے کا عمل شروع ہوگیا،فاروق ستار،سندھ کا کارڈ استعمال کرکے پوری سندھی قیادت کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، الطاف بھائی نے سندھی، بلوچی بولنے والوں کو عزیزآباد سے ایم این اے اور ایم پی اے بنایا،اردو بولنے والا یا نیا سندھی ہی صحیح لیکن ہمیں سندھی قبول کرلیا جائے، آج(اتوار)کو کراچی میں عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب

الطاف حسین کا علیحدہ صوبے اور ملک کا مطالبہ بے وقت کی اذان ہے، مولانا فضل الرحمن،کوئی بھی محب وطن علیحدہ ملک کا مطالبہ نہیں کرسکتا، ریاست کے اندر ریاست بنانے کی باتیں ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں،طالبان نے مذاکرات کیلئے آمادگی ظاہر کردی ہے لیکن بین الاقوامی دباوٴ رکاوٹ ہے، میڈیا سے گفتگو

امن کی آشا کابل سے شروع کی جائے تو ہندوستان پہنچ کرامن کی بھاشا بن سکتی ہے، محمود خان اچکزئی، نواز شریف نے کابل اور دہلی کے ساتھ مذاکرات کا جو سلسلہ شروع کیا ہے سب کو ملکر اسے آگے بڑھانا ہے، پاکستان کے پاس امن کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ملک کو چلانے اور بچانے کا واحد راستہ دوسروں کی خودمختاری کو تسلیم کرنا ہے، ڈرون حملے ملک کی سالمیت کے خلاف ہیں لیکن یہ حملے کیوں ہوتے ہیں اسکی وجوہات کو جاننا ہوگا، صحافیوں سے بات چیت

صدر ممنون حسین سے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ملاقات،صوبے کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

طالبان مذاکرات کیلئے تیار ہیں،حکومت ڈرون حملے بند کروانے کی گارنٹی دے،مولانا سمیع الحق،علی حیدر گیلانی طالبان کے پاس ہیں جلد بازیاب ہوجائینگے، امن کے قیام کیلئے حکومت فاٹا میں اسلامی نظام نافذ کرے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

بجلی پر سبسڈی مزیدکم کرنے پرغور،حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

پاکستان بزرگوں کی قربانیوں اور قائد اعظم کی محنت کا ثمر ہے،شہباز شریف،نیشنل سیکورٹی بہتر بنا کر ہی ملکی معیشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے،بلٹ کے زور پر اسلام نافذ کرنے والے ناکام ہوں گے،چین کا بھارت سے 75 بلین ڈالر جبکہ ہمارے ساتھ صرف 7 بلین ڈالر کا بزنس ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کا کیڈٹ کالج میں یوم والدین کی تقریب

اسلام آباد،پرویز مشرف کے اکلو تے بیٹے بلال مشرف کی پاکستان آمد ،آج والد کی عیادت کر یں گے

متحدہ قومی موومنٹ پرویزمشرف کی حمایت نہیں کررہی، رابطہ کمیٹی

مشرف کوعلاج کیلئے سعودی عرب یامتحدہ امارات بھیجنے کی قیاس آرائیاں،سابق فوجی آمر کی قسمت کا فیصلہ ایک معاہدے کے ذریعے کیا جائے گا ، انہیں طبی سہولت دینے کے لئے بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے گی۔برطانوی اخبار کا انکشاف، مشرف علاج کے لئے سعودی عرب یا متحدہ عرب امارات جا سکتے ہیں یا انہیں ممکنہ طور پر جلاوطن کیا جاسکتا ہے،رپورٹ میں دعوی، قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ،مشرف کے خلاف جلد مقدمہ کی سماعت ہو سکتی ہے،حکومتی وزیر

سندھ حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ،سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی آرڈیننس میں کی جانے والی ترامیم کو منسوخ کردیا تھا ، درخواست کی سماعت 8 جنوری کو ہوگی

دنیا بھر میں کشمیری پرآج یوم حق خود ارادیت منائیں گے ،مظاہرے جلسے جلوس ہونگے، مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی ہڑتال ہوگی ، اقوام متحدہ کے مبصرین دفاتر میں کشمیری یاداشتیں پیش کریں گے،مظفرآباد میں اقوام متحدہ کے مشن دفتر ایک بہت بڑی ریلی کی صورت میں شرکاء پیدل مارچ کرتے ہو ئے جا کر سیکرٹری جنرل کے نام احتجاجی یاداشت پیش کریں گے

امریکا، اسرائیل، پاکستان و ایران عالمی سلامتی کیلئے خطرناک ہیں ، گیلپ سروے،اکثر لوگ امریکا میں رہنا چاہتے ہیں، امریکیوں کو اپنی فوجی طاقت پر تشویش

اسلحہ امریکی فوجیوں کے خلاف استعمال ہونے کا خدشہ ،امریکی کمپنی نے پاکستان کو اسنائپرزکی فراہمی کا معاہدہ منسوخ کردیا