دھرتی ماں پرتہمت

جمعرات 17 مئی 2018

Umer Khan Jozvi

عمر خان جوزوی

کہتے ہیں کہ چیونٹی کے زوال کاوقت جب قریب آتا ہے تواسے پر لگ جاتے ہیں۔لگتا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کوبھی زوال کے قریب پہنچنے والی چیونٹیوں کی طرح پرلگ چکے ہیں،ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ اورگمراہ کن بیان دے کر نوازشریف نے نہ صرف ملک کی سلامتی کوداؤ پر لگانے کی کوشش کی ہے بلکہ22 کروڑ عوام کی پیٹھ میں ایک تیز دھار چھرا بھی گھونپ دیا ہے ۔

وہ ملک جس کااکثرحصہ دنیا میں امن قائم کرنے کی خواہش میں نہ صرف آگ اوربارود کاڈھیربنابلکہ انسانی خون سے بھی رنگین ہوا۔ وہ قوم جن کاسب کچھ امن کے قیام کیلئے لٹا۔وہ قوم جن کے گھر بار دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تباہ ہوئے۔ وہ قوم جن کی پوری کی پوری بستیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اجڑگئیں ۔وہ قوم جن کے ہنستے بستے گھر اورگلشن دہشتگردوں کے ہاتھوں ویران ہوئے ،وہ قوم جواپنے ہزاروں بوڑھوں،جوانوں ،بچوں ،ماؤں ،بہنوں اوربھائیوں کوقربان کرنے کے بعد آج بھی دہشتگردی کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ قوم جواپنے ہزاروں اورلاکھوں لخت جگروں کی قربانیوں اورگھر بار کی تباہی کے بعد آج بھی امن کاعلم اٹھائے امن امن کے نعرے لگا رہی ہے۔ اس قوم کودہشتگردی کے ساتھ جوڑنا ظلم ہی نہیں بلکہ بہت بڑی بے غیرتی،حددرجے کی بے ایمانی ،غداری اورپاکستان دشمنی کے سوااورکچھ نہیں ۔ پوری دنیا کوپتہ ہے کہ ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی کہاں کی گئی اوران میں کون لوگ ملوث تھے۔

۔؟ لیکن غیروں کی سوچی سمجھی سازش اورگیم کوپاکستان کے کھاتے میں ڈال کرنوازشریف نے اپنی اصلیت نہ صرف پاکستان کے 22کروڑ عوام بلکہ پوری دنیا پرواضح کردی ہے ۔پانامہ کیس میں نااہلی اوراقتدار سے ہاتھ دھونے کے بعد نوازشریف مکمل طورپر پاگل ہوچکے ہیں ۔ نوازشریف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بارے میں کہتے تھے کہ یہ جس پلیٹ میں کھاتا ہے اسی میں پھر چھید کرتا ہے مگر سابق وزیراعظم نے بھارت نوازی میں جس طرح تمام حدیں کراس کردی ہیں اس کی روشنی میں تویہ بات عمران خان کی بجائے خود نوازشریف پرسوفیصد فٹ اوردرست ثابت ہوتی ہے ۔

اس قدرنمک حرامی توکوئی دشمن بھی نہیں کرتا ،وہ کتا جسے بھونکنے کے سواکوئی کام نہیں آتا وہ بھی جس در اورگھر کاایک نوالہ کھاتا ہے پھر اسی کاوفادار رہتا ہے مگرایک اوردونوالے نہیں بلکہ آدھے سے زیادہ ملک کھانے اورتین باراس ملک کے وزیراعظم رہنے کے بعد بھی پاکستان کیخلاف بھونکتے ہوئے نوازشریف کونمک حلالی کاتھوڑا سا بھی خیال نہیں آیا۔

نوازشریف کی گمراہ کن بات اگرمان بھی لی جائے توبھی سوال پیدا ہوتا ہے کہ ممبئی حملے اگرپاکستان نے کرائے توپشاور اے پی ایس ،لعل شہباز قلندر،داتا دربار،زرعی یونیورسٹی سمیت دیگر کئی اہم مقامات پرسینکڑوں بم دھماکے اورخودکش حملے کیایہ بھی پاکستان نے کرائے ۔۔؟پولیس ٹریننگ سنٹرز اورپاک فوج کے جوانوں کونشانہ کس نے بنایا۔۔؟ کیا لاہور میں سری لنکن ٹیم پرہونے والا حملہ بھی پاکستان نے کرایاتھا۔

۔؟ نوازشریف بھارت نوازی اورمودی کی یاری میں جس قدراندھے ہوکرپاگل ہوچکے ہیں اسے دیکھ کراب یہ خدشہ پیداہوگیا ہے کہ عقل ودانش سے کورا شریف کہیں اب کلبھوشن یادیو کوبھی پاکستانی قرارنہ دے دیں ۔مظلوم کشمیریوں پربرسوں سے جاری انسانیت سوزمظالم اورکلبھوشن یادیوجیسے کئی جاسوسوں اورایجنٹوں کی رنگے ہاتھوں گرفتاری کے بعدپوری دنیاکوپتہ ہے کہ خطے کے اندرجب اورجہاں بھی امن کوسبوتاژکرنے کی کوئی کوشش ہوئی اس کے تانے بانے بھارت سے ضرورملے مگراس حقیقت کے باوجودنوازشریف کامودی کی یاری میں اندھے ہوکرممبئی حملوں کاملبہ پاکستان پرڈالنابھارت نوازی کااعلیٰ ثبوت ہے۔

بیرونی آقاؤں کوخوش کرنے کے لئے ممبئی حملوں کارخ مفت میں پاکستان کی طرف موڑنے سے پہلے نوازشریف کوایک باراپنے گریبان میں جھانکناچاہئے تھاکہ جس ملک اورمٹی نے انہیں ہمیشہ ماں جیساپیاردیا،وہ ملک جوان کے لئے ہمیشہ ایک سایہ رہا،جس ملک کے ایوان اوراقتدارنے لوٹ ماراورچوری چکاری کے باوجودتین باران کابھاری بھربوجھ برداشت کیا،یہ اب اسی دھرتی ماں کیخلاف کس منہ سے ہرزہ سرائی کررہے ہیں ۔

دھرتی ماں پربے ہودہ الزام لگاکر نوازشریف نے اپنے اوپرلوٹ مارکے لگنے والے الزامات سے جان چھڑانے کی ناکام کوشش توکردی لیکن میاں یہ بھول گئے کہ اپناجرم چھپانے کے لئے جولوگ دھرتی ماں کاپاک دامن داغدارکرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ پھرکبھی بھی کامیاب نہیں ہوتے ۔پانامہ کیس میں نااہلی سے نوازشریف رسواہوئے یانہیں لیکن ممبئی حملوں کاملبہ دھرتی ماں پرتھونپنے کی کوشش کرکے سابق وزیراعظم نے اپنی ذلت اوررسوائی کواب کھلی دعوت دے دی ہے۔

انسان کوئی بھی اورکہیں بھی بے گناہ نشانہ بنے دکھ اورافسوس ہمیں بھی ہوتاہے ،ممبئی حملوں کی مذمت ہم نے بھی کی لیکن کشمیرمیں روزانہ شہیدہونے والے مظلوم کشمیریوں کونظراندازکرکے صرف ممبئی حملوں پرمگرمچھ کے آنسوبہانایاصرف اس کی مذمت کرنایہ کوئی انصاف اورانسانیت نہیں ،نوازشریف ممبئی حملوں میں مرنے والے انسانوں کادکھ توآج بھی نہیں بھول رہے لیکن افسوس انہیں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیرمیں مرغیوں کی طرح ذبح ہونے والے بے گناہ انسان آج بھی نظرنہیں آرہے۔

ممبئی حملے نہ پاکستان نے کرائے اورنہ ہی کسی مسلمان نے بلکہ وہ انڈیانے دنیاکی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے خودکرائے لیکن پاکستان کے اندرتوجہاں بھی بم دھماکے ،خودکش حملے اوردہشتگردی کے دیگرواقعات ہوئے اورجن میں درجنوں نہیں سینکڑوں اورہزاروں بے گناہ مسلمان شہیدہوئے وہ توکلبھوشن یادیوجیسے بھارتی ایجنٹوں اورجاسوسوں نے کروائے اوران کااعتراف بھی انہوں نے کیالیکن نوازشریف کوبھارت کی سرپرستی میں ہونے والے دہشتگردی کے یہ واقعات نہ تونظرآرہے ہیں اورنہ ہی ان واقعات میں جام شہادت نوش کرنے والے بے گناہ مسلمان اوراپنے شہری انہیں ذرہ بھی یادہیں ۔

نوازشریف نے اقتدارسے الٹے پاؤں نکلنے جانے کے غصے میں بھارت نوازی کامظاہرہ کرکے نہ صرف22کروڑعوام کے دلوں پرچھری چلادی ہے بلکہ لاکھوں مظلوم کشمیریوں کے ارمانوں اورامیدوں کابھی خون کردیاہے ۔کشمیرکے لاکھوں مسلمان آج نوازشریف سے یہ سوال کررہے ہیں کہ ہم برسوں سے بھارتی جارحیت کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرنے والے اپنے معصوم بچوں،خواتین،بزرگوں اورجوانوں کی جولاشیں اورنعشیں اٹھاررہے ہیں کیایہ کوئی دہشتگردی نہیں ۔

۔؟کیاہمیں برسربازارگولیوں سے بھون ڈالنابھارت کاحق ہے۔۔؟کیابھارتی توپوں،ٹینکوں ،بم اوربارودکانشانہ بننے والے انسان بھی نہیں ہوتے ۔۔؟میاں صاحب آپ بھارت سے محبت اورعقیدت کارشتہ ایک نہیں ہزاربارنبھائیں لیکن خداراملک اورقوم کودنیاکے سامنے تماشاہرگزنہ بنائیں ،ممبئی حملوں میں سوڈیڑھ سولوگ مرے ہونگے ،ان پرآنسوبہانااچھی بات اورانسانیت کاتقاضابھی مگرکشمیرکے اندربھارتی سازشوں اورمنصوبہ بندیوں کے نتیجے میں روزانہ جو درجنوں مسلمان شہیدہورہے ہیں میاں صاحب کی زبان اس ظلم پرخاموش کیوں ہیں ۔

۔؟اس کے ساتھ میاں جی نے جس طریقے سے ملک کوجی بھرکرلوٹااس لوٹ مارکی وجہ سے مہنگائی ،غربت اوربیروزگاری کے باعث پاکستان کے اندرانسانیت سالوں سے سسکھ سسکھ کرمررہی ہے ،نوازشریف اگرانسانیت کے اتنے بڑے ہمدردہیں تووہ اپنے ہاتھوں لوٹی ہوئی دولت غریبوں کوواپس کرکے انسانیت کوتباہی اوربربادی سے کیوں نہیں بچاتے ۔۔؟حقیقت میں نوازشریف کوانسانیت کی کوئی فکرہے نہ ہی ممبئی حملوں میں مرنے والوں کاکوئی غم ،انہیں صرف خودی کوبچاناہے اوراس مقصدکے لئے وہ مودی شودی جیسے عالمی مداریوں کوساتھ ملانے کی کوشش کررہاہے ورنہ بات اگرانسانیت کی ہوتی تونوازشریف ممبئی حملوں سے پہلے تاریخی بابری مسجدکی شہادت کے دوران شہیدہونے والے انسانوں کے لئے ایک آوازضروربلندکرتے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :