دس سال بعدانٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی

منگل 3 اپریل 2018

Musharraf Hazarvi

مشرف ہزاروی

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اورویسٹ انڈیز کے مابین کھیلی جا رہی تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی مہمان ٹیم کے خلاف بھاری مارجن سے فتح کے ساتھ ہی وطن عزیز میں ایک عشرے سے تعطل کا شکارانٹرنیشنل کرکٹ بھی بحال ہو گئی ہے جو سپورٹس حلقوں بالخصوص کرکٹ لوورزاورمحب وطن پاکستانیوں کے لیے دلی خوشی کی بات ہے ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں یقیناپاکستان سپرلیگ کے تینوں ایڈیشنز نے کلیدی کرداراداکیا ہے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈکے سربراہ نجم سیٹھی اوران کے رفقاء کے ساتھ ساتھ افواج پاکستان ،رینجرز،پولیس اوردیگراداروں کاقابل قدرکرداراورپاکستانی عوام کی دعاؤں کا بھی خاصاعمل دخل بھی شامل رہاہے۔پی ایس ایل تھری سے پاکستان ٹیم کو حسین طلعت جیساآل راؤنڈراورآصف علی جیساہارڈہٹربلے بازاورونڈے اسپیشلسٹ ملا جس نے پی ایس ایل تھری کے فائنل میں مسلسل تین چھکے لگاکرنہ صرف اپنی ٹیم کو فاتح بنایابلکہ اپنی صلاحیتوں کا لوہابھی بجاطورپرمنوایاامیدکی جا سکتی ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی ایک عشرے بعد بحالی کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیزکے خلاف اپنے ڈیبیوکرنے والے حسین طلعت جو پہلے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میں مین آف دی میچ کا اعزاز بھی حاصل کر چکے اورآصف علی جوپاک ویسٹ انڈیزسیریزکے پہلے میچ میں تو بدقسمتی سے اپنی صلاحیتوں کے جوہرنہ دکھاسکے تاہم امیدکی جا سکتی ہے کہ پی ایس ایل کی یہ دونوں دریافتیں مستقبل قریب میں عالمی کرکٹ میں وطن عزیزکانام روشن کرنے اورقومی کرکٹ ٹیم کو دنیاکی بہترین ٹیموں میں شامل کروانے میں اپنابھرپورکرداراداکرتی نظرآئیں گی۔

(جاری ہے)

گذشتہ شب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے والی سہ روزہ پاکستان ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریزکے پہلے میچ میں شاہینوں نے بآسانی کالی آندھی کو پچھاڑدیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے20اوورزمیں203رنز کا ہدف جس میں اوپنرفخرزمان،کپتان سرفرازاورشعب ملک کے علاوہ پی ایس ایل کی دریافت حسین طلعت 41رنز بناکر نمایاں ررہے جب کہ مہمان ٹیم کوشاہینوں نے13.4اوورزمیں صرف60رنز پر ہی ڈھیرکر دیا جو ویسٹ انڈیزکا پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچوں میں سب سے کم اسکور ہے ۔

مہمان ٹیم کے صرف تین بلے باز ڈبل فگر میں داخل ہو سکے جن میں سینوئل18،بدری11اورکیموپال10رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ محمد عامر،نوازاورشعیب ملک نے دو دو اورحسن علی،شاداب خان اورحسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز سے اپناڈیبیوکرنے والے ہونہارآل راؤنڈرحسین طلعت شاندارکارکردگی پر مین آف دی میچ ایوارڈاپنے نام کر گئے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے میچ میں تواپنی بیٹنگ باؤلنگ اورفیلڈنگ میں کسی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی بلکہ پہلے میچ میں مقابلہ تونظرآیاہی نہیں کہ شائقین محظوظ ہوتے جس میں ایک اہم عنصرویسٹ انڈینزکے اہم کھلاڑیوں کا ٹیم میں شامل نہ ہوناہے بہرحال امیدکی جا سکتی ہے کہ مہمان ٹیم2اپریل کے میچ میں کم بیک کرے گی اورآئندہ میچزمیں جوش،ولولہ اورٹاکرادکھائی دے گا۔

یہاں ویسٹ انڈیزکی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں موثرکردارکونہ سراہنابھی یقینابخل کے مترادف ہو گاویسٹ انڈین کھلاڑی ڈیرن سیمی پی ایس ایل کے تینوں ایڈیشنز میں شریک ہو کر مقبول ترین کھلاڑی بنے رہے جب کہ ویسٹ انڈینزنے پاکستان آکرانٹرنیشنل میچزکھیلنے پر رضامندی ظاہرکر کے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کلیدی کرداراداکیا ہے جسے پاکستانی شائقین اورپی سی بی حکام یقیناہمیشہ یادرکھیں گے۔

خداکرے یہ سیریز بھی بطریق احسن ااورپرامن طورپراختتام پذیرہوکردنیابھر میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگرکریاورپرامن پاکستان کی جو جھلک اب نظرآرہی ہے اللہ کرے یہ نظارے اورامن ہمیشہ قائم و دائم رہے سارے پاکستانی شاداں و فرحاں رہیں اوروطن عزیزکی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ مادروطن کو عظیم سے عظیم تربنانے میں اپنابھرپورکرداراداکرتے رہیں۔(آمین)

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :