پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش

جمعہ 2 مارچ 2018

Mumtaz Amir Ranjha

ممتاز امیر رانجھا

پانامہ کے نام پر موجودہ حکومت ملک و قوم، کا ستیاناس کرنے والوں کی آنکھیں کھولنا بہت ضروری ہیں، ستیاس ناس کرنے میں پی ٹی آئی، پی پی پی، طاہر القادری گروپ اور مولانا گالی ہمارا مطلب خادم حسین رضوی صاحب۔چلیں تھوڑی دیر کے لئے ہم مان لیتے ہیں کہ خدانخواستہ نواز شریف ایک کرپٹ آدمی ہیں ،اگرچہ ایسا ہے تو پھر ہمیں اس بات کا بھی یقین ہے کہ پاکستان میں زرداری سے بڑا کرپٹ لیڈ ر ہم نیزز ندگی بھرنہیں دیکھا،راؤ انوار زرداری ہاؤس میں پناہ گزین ہے یہ ہر بندے کا خیال ہے،ڈاکٹرعاصم سے بڑا کرپشن کس پر ہے،یہ سارے اعزاز زرداری اور اس کی سندھ حکومت پر ہیں لیکن ان کو سارے معصوم گواہ ہی سمجھتے ہیں۔

ہم سب پاکستانیوں کو اس بات کا بھی بھروسہ ہے پاکستانی سیاسی تاریخ میں عمران خان جیسا نابالغ،ذاتی زندگی کے حوالے سے متنازعہ،زناخور ،عیاش ،جھگڑالواورلادین کہلانے والا سیاستدان بھلا کرپٹ کیسے نہیں ہو سکتا،پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں ملوث شریف کیسے ہو سکتا ہے ؟ایم کیو ایم اور ان کے سابقہ پارٹی کرتا دھرتا الطاف حسین ملک کے کئی افراد کے قاتل شخص کی تاحال چالاکیاں قابل قبول کیوں؟ بابر اعوان جس کی ڈگریاں جعلی تھیں وہ بھلا تحریک انصاف میں معتبر کیونکر ہوا؟فواد چوہدری جو کئی سابقہ پارٹیوں کے جوتے پالش کرنے میں مشہور تھا ،پی ٹی آئی کے بھونکنے والوں میں نامور کیسے ہوا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں دین کے نام پر دھرنا دیکر پاکستان سپریم کورٹ، چیف جسٹس آف پاکستان اور تما م سیاستدانوں کو ماں ،بہن کی ننگی گالیاں دینے والا خادم حسین رضوی کس کی شہہ پر آزاد پھر رہا ہے۔
نواز شریف کی چند غلطیاں جو عوام کو نظر آتی ہیں ان میں سے چند ایک کا تذکرہ ہو جائے تو زیادہ اچھا ہے۔نواز شریف کی ملک دوستی اور ملک دشمنی کا موازنہ ہو جائے تو زیادہ اچھا ہے۔

وہ کام جن کی وجہ سے نواز شریف کا نام پاکستانی تاریخ میں ہمیشہ رہے گا۔
#سی پیک کا منصوبہ جس کی تکمیلی کے بعد پاکستان کی آئندہ نسلیں گھر بیٹھ کر نہ صرف اس کے ثمرات کھاتی رہیں گی بلکہ پاکستان کو دنیا بھر سے سالانہ اربوں روپے بغیر کسی محنت کے ملتے رہیں گے۔
#پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر میاں نواز شریف کو بہت دھمکیاں دی گئیں لیکن اس وقت کے وزیر اعظم نے کسی کی دھونس دھاندلی میں آئے بغیر ملکی مفاد میں یہ مشکل اور ناممکن کام کر دکھایا۔

پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کی وجہ سے نہ صر ف ملکی طاقت اور عزت میں اضافہ ہوا بلکہ پاکستان میں کئی ادارے اور کئی افراد انہی اداروں میں اپنی خدمات سر انجام دیکر کے اپنے گھر کے معاشی نظام کو چلا رہے ہیں۔
#میاں نواز شریف کی حکومت نے پاکستان باالخصوص پنجاب میں سڑکوں کے جال بچھا دیئے۔کئی دیہات میں گیس کی لائیں تک پہنچا دیں گئیں۔موٹرویز بنائی گئیں،کئی شہروں میں اوور ہیڈ بریجز بنائے گئے۔

میٹرو سروس کی وجہ سے پاکستان کے بڑے شہروں میں مردو خواتین کے سفر کو آسان اور سستابنا دیا گیا۔
#کئی شہروں اور دیہات میں سرکاری سکول،کالجز اور ہاسپٹلز کا اضافہ کیا گیا۔
#بے روز گار نوجوانوں کو آسان اقساط پر قرضے دیکر کاروبار اور گاڑیاں دی گئیں۔
#بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بند نہیں کیا گیا بلکہ اسی نام سے اس اسکیم کو جاری رکھا گیا۔


#زکوٰة اور عشر سے کئی غرباء مساکین کی امداد کی گئی۔علاج کی فری اور سستی سہولتیں باہم پہچانے کے لئے غرباء کو کارڈز جاری ہوئے۔
#پاکستا ن میں لگاتار لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کے گھر اور کاروبار چلنے سے قاصر تھے۔پاکستان میں اب بجلی کا نظام بہت بہترین ہو گیا ہے۔جس وجہ سے گھروں میں لگاتار بجلی نہیں جاتی اور کاروباری لوگ اور دوکاندار میاں نواز شریف کو روزانہ دعائیں دیتی ہے۔


#پاکستان میں نادرا، ب فارم سسٹم، زمینی کاغذات کو کمپیوٹرزئزاڈ بنانے اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کو آسان بنانے کے نظام کو بہترین بنا دیا گیا۔
#صحافیوں کو رہنے کے لئے رہائشی اسکمیں شروع کی گئیں۔آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے ذریعے بے گھروں کو سستے گھر دیئے گئے۔
#چائنا جیسے ملک نے نواز شریف کی وجہ سے سی پیک سمیت کئی بڑے پروجیکٹس میں نواز شریف کی وجہ سے پاکستان میں اتنی بڑی بڑی انویسٹمنس کیں۔


اب ذرا ہمیں ان چیزو ں کا تذکرہ کرنا ہو گا جس وجہ سے ان کو بدنام کیا گیا۔
#ان کے بچوں کو سیاست میں نہ آنے اور کاروبار کرنے پر حکومت سے بے دخل کر نے کی سزا دے دی گئی۔
#تین دفعہ ملک کا وزیر اعظم رہنے والے پر ایک دفعہ ہائی جیکنگ کا جھوٹا کیس دائر کیا گیا اور جیل بھیج کر ملک بدر کر دیا گیا۔
#نواز شریف سے حکومت چھیننے والے پرویز مشرف کو باعزت طریقے سے ملک سے باہر بھیج دیا گیا۔


#جس عدالت اور قانون کی بحالی کے لئے میاں نواز شریف نے جدو جہد کی اسی عدالت میں بیٹی کے ساتھ پڑھاپے میں بار بار آنا پڑا ،علاوہ ازیں اپنے اوپر عدالتوں میں طرح طرح کے سیاسی ریمارکس سننا پڑے۔
#ہم آپکو بتاتے ہیں کہ اس سارے کھیل کے پیچھے کون ہے؟ ہم سارے پاکستانی اگر ایمانداری سے اس بات کو سوچیں کہ پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہچانے والا کون ہے تو اس میں کئی بھیانک عناصرسامنے آتے ہیں۔

سی پیک کو روکوانے،چائنا کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے اور ملک کو دو قدم پیچھے رکھنے کے لئے ملک دشمنوں نے کئی افراد اور کئی اداروں سے گٹھ جوڑ کیا تب جا کے ایسا ہوا۔ہندوستان، امریکہ اور افغانستان ہمارے ملک کے امن کے دشمن ہیں ۔سی پیک کو روکنے کے لئے موجودہ حکومت اورن لیگ کو کرپٹ اور نااہل کرنا ضروری تھا سو ایسا ہی کیا گیا۔اللہ کے بندو پی ٹی آئی،ایم کیو ایم اور پی پی پی میں کون سے فرشتے ہیں،ن لیگ پر کرپشن چارجز لگا کر بھی ن لیگ ہی نے پاکستان میں تمام اہم منصوبے پایہ تکمیل پر پہنچائے ہیں اس بات کی تاریخ گواہ ہے۔

ن لیگ پھر بھی جیت جائے گی لیکن ان پر لگے داغ نجانے کب اور کیسے دھلیں گے اس بات کا کسی کو اندازہ نہیں۔پاکستانی عوام تب تک ن لیگ کے ساتھ ہے جب تک انصاف کے کٹہرے میں پی پی پی،پی ٹی آئی اور دیگر بھی ن لیگ کی طرح مجرم نظر نہیں آتیں کیونکہ ن لیگ نے ملکی ترقی کا جرم کیا ہے اور ترقی کا سہرہ نہ تو پی ٹی آئی کے پاس ہے اور نہ ہی پی پی پی کے پاس۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :