معجزہ

جمعہ 28 جولائی 2017

Afzal Sayal

افضل سیال

تین چار دن سے مسلسل کھوج میں لگا ہوا تھا کے پاناما معاملے پر آخر قوم کے ساتھ کیا کھیلواڑ ہو رہا ہے ، جیسے جیسے معلومات میں اضافہ ہوا دل بہت بوجھل ہے یوں لگتا ہے عوام کے ساتھ ایک بار پھر ہاتھ ہونے والا ہے ،امریکی خصوصی مشیر رچرڈاولسن نے جاتی عمرہ میں نواز شریف سے ملاقات کی تو میاں صاحب نے کابینہ کے ساتھ استقبال کیا اورمہان کے پسندیدہ فاسٹ فورڈ کا ایک مکمل کاونٹر لگایا گیا اور امریکہ کے مفادات پالیسیوں کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ،اور گاڑی تک میاں صاحب خود چھوڑ کروفا داری کا ثبوت دیا جب امریکی مشیر بنی گالہ عمران خان سے ملنے پہنچے تواسکا استقبال عام پارٹی کے دو رہنماوں نے استقبال کیا، خان کو پتہ تھا لیکن خان اپنے کتے کے ساتھ کیھلتا رہا جس وجہ سے انکو 10منٹ انتظار کرنا پڑا موصوف نے جب عمران خان سے امریکی مفادات اور ڈروان حملوں پر تبادلہ خیال کیا تو عمران نے کہا کے ڈروان تو بہت دور کی بات ہے اگر سرحد پار سے پتھر بھی آیا تو اسکا موثر جواب دیا جائے گا ،ن لیگ کا یہ دعوی کے پاناما میں غیر ملکی سازشی عناصر شامل ہیں ،سی پیک کو رکوانے اور اخبارات کے اشتہارات میں نظر آنے والی ترقی کو روکا جا رہا ہے سب دعوے صرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والی بات ہے، سی پیک ناچاہتے ہوے بھی فوج کے کنٹرول میں ہیں کسی حد تک ، اور باقی سب ترقی کمیشن ڈرامہ ،، ملکی اور غیر ملکی طاقتیں 2013میں بھی نواز شریف کے ساتھ تھیں اور آج بھی ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

انڈیا، عرب ممالک اور امریکہ بہادرسمیت ہماری پاکسانی اسٹبلشمنٹ کو بھی نواز شریف جیسا حکمران چاہیے ناکے خود غرض اور ذاتی مفاد سے بالا ترعمران خان ،، عمران کی طرز سیاست اور پالیسیوں پر لاکھ اختلاف ہوسکتے ہیں لیکن عمران خان کرپٹ نہیں ہے ،،، میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں عمران خان کبھی اس ملک کا وزیر اعظم نہیں بن سکتا ،ملکی و غیر ملک طاقتور قوتیں کبھی عمران جیسے شخص پر اعتبار نہیں کریں گی جو قانون کا اطلاق سب پر باربر چاہتا ہو ملکی سالمیت عزت و وقار اور خودمختاری پرcompromise نہ کرتا ہو وہ ہماری اسٹبلشمنٹ کو کیسے قبول ہو سکتا ہے ،،اس ملک میں بدقسمتی سے کبھی طاقتورکا احتساب نہیں ہوا،نظریہ ضرورت کے تحت اس ملک کو چلایا گیا جس سے طاقتور طبقہ مزید طاقتور ہوا اور عوام صرف نعرے لگاتی رہی.

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :