ہم خود کتنے ایماندار۔۔۔۔؟

اتوار 19 مارچ 2017

Umer Khan Jozvi

عمر خان جوزوی

جوہماراساتھ دے۔۔ہمارے ساتھ چلے۔۔وہ پکامسلمان۔۔بڑاایماندار۔۔صادق بھی اورامین بھی ۔۔لیکن جب وہی پکامسلمان۔۔ایماندار۔۔صادق اورامین ہماراہاتھ چھوڑدے۔۔راستہ بدلے۔۔کسی اورکی کشتی میں سوارہو۔۔توپھرہمارے ہاں اس سے بڑاکافر۔۔بے ایمان۔۔جھوٹااورخیانت کرنے والااورکوئی نہیں ہوتا۔۔یہ کوئی رسم ۔۔رواج اورروایت نہیں ۔۔نہ ہی یہ دورجدیدکی کوئی ایجادہے ۔

۔بلکہ یہ ہماری وہ عادت ہے ۔۔جس سے پچھلے سترسالوں سے ہم مجبورہیں ۔۔کوہستان سے منتخب ہونے والے جمعیت علمائے اسلام کے ایم پی اے مولاناعصمت اللہ کل تک توپکے مسلمان ۔۔بڑے ایمانداراورصادق وامین تھے۔۔ لیکن جب عوامی مفاداورمجبوری کے ہاتھوں اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیاتوپھراچانک وہی مولاناجن کوجمعیت کے جوشیلے کارکن فرشتہ کہتے اورسمجھتے نہیں تھکتے تھے۔

(جاری ہے)

۔اچانک غدار۔۔بے ایمان۔۔گناہ گار۔۔چوراورنہ جانے کیاکیاہوئے۔۔مولاناعصمت اللہ پرجمعیت علمائے اسلام مولانافضل الرحمن گروپ کے کارکنوں کی سنگ باری اورالزام تراشیوں کودیکھ کرمجھے جاویدہاشمی۔۔اعظم سواتی ۔۔شاہ محمودقریشی۔۔شیخ رشیداحمد۔۔امیرمقام سمیت دیگرسیاسی باغی یادآنے لگتے ہیں ۔۔جاویدہاشمی جب تک مسلم لیگ ن میں تھے ا س وقت تک تووہ بڑے بہادر۔

۔ایماندار۔۔شریف اورایک اچھے ومنجھے ہوئے سیاستدان تھے۔۔ لیکن جونہی اس نے لیگی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلندکرکے ن لیگ سے راہیں جداکرلیں ۔۔توپھروہی جاویدہاشمی سب سے بڑے مجرم۔۔ناکام سیاستدان ۔۔لٹیرااورنہ جانے کیاکیاٹھہرے۔۔لیگیوں نے پھراس بہادرہاشمی کوبزدلی کے قابل بھی نہیں چھوڑا۔۔ن لیگ سے نکل کرسونامی میں بہنے کے بعدتحریک انصاف والوں کے ہاں پھرجاویدہاشمی سے بڑابہادراورمحب وطن کوئی نہیں تھا۔

۔اس وقت یہاں تک کہاگیاکہ جاویدہاشمی بہادراورغیرت مندسیاستدان تھاجس نے ضمیرکی آوازپرلبیک کہہ کرچوروں سے راستے جداکرلئے۔۔لیکن پھرجب اسی جاویدہاشمی نے دل اورضمیرکی آوازپرتحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کے خلاف بغاوت کی توپھرانہی سونامیوں جوکل تک جاویدہاشمی کوجرات۔۔بہادری اورغیرت کی نشان سمجھتے تھے نے اس جاویدہاشمی کوبھی نہیں بخشا۔

۔یہی حال وکام شیخ رشید۔۔شاہ محمودقریشی اوردیگرکے ساتھ بھی ہوا۔۔سینیٹراعظم سواتی بھی انہی مراحل ۔۔امتحان اورآزمائش سے گزرے۔۔اعظم سواتی جب تک جمعیت علمائے اسلام میں تھے ۔۔تواس وقت تک تووہ بڑے نیک ۔۔صالح ۔۔ایمانداراورامانت دارتھے ۔۔لیکن جب انہوں نے جے یوآئی کوچھوڑکرپی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکی توپھروہی اعظم سواتی جومولانافضل الرحمن اورجمعیت کے کارکنوں کی آنکھوں کے تارے اورسب سے پیارے ہواکرتے تھے۔

۔وہ بھی پھرصادق اورامین نہیں رہے۔۔جوشیلے جمعیتوں سے پھرجتناہوسکا۔۔انہوں نے اعظم سواتی پرسنگ باری کی ۔۔ یہی سلوک آج کل کوہستان کے بزرگ سیاستدان مولاناعصمت اللہ کے ساتھ ہورہاہے۔۔مولاناعصمت اللہ جب تک جمعیت علمائے اسلام کے ایم پی اے تھے ۔۔تواس کے خلاف جمعیت کے کسی کارکن کی زبان سے کسی نے کوئی بات نہیں سنی۔۔لیکن جونہی مولانانے اپنی کسی مجبوری کی وجہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑی ۔

۔توجمعیت کے ہاں ایک طوفان برپاہوگیااورہرطرف سے مولاناپرتیربرسانے کاسلسلہ شروع کیاگیا۔۔حالانکہ مولاناعصمت اللہ نے صرف اسمبلی کی نشست چھوڑی جمعیت کونہیں چھوڑا۔۔لیکن پھربھی جے یوآئی والوں نے اس کومعاف کرنامناسب نہیں سمجھا۔۔ہم سچے ۔۔تم جھوٹے۔۔میں ایمانداراورتم ۔۔بے ایمان کے اس کھیل نے اس ملک اورقوم کابیڑہ غرق کردیاہے۔۔سیاست سیاست کھیلتے ہم نے ایک دونہیں ۔

۔ہزاروں اورلاکھوں نئی توجیہات ایجادکردی ہیں ۔۔یہ کہاں کاانصاف ۔۔اورکونساقانون ہے ۔۔کہ جوشخص ہمارے ساتھ ہوگا۔۔وہ چور۔۔ڈاکو۔۔قاتل۔۔ظالم ۔۔لوٹااورلٹیراہونے کے باوجودبھی انتہائی درجے کاایماندار۔۔امانت دار۔۔صادق اورامین ہوگا۔۔اورجوشخص ۔۔جاویدہاشمی۔۔شیخ رشید۔۔اعظم سواتی اورمولاناعصمت اللہ کی طرح ہماراساتھ چھوڑدے۔۔وہ پھر ایماندار۔

۔امانت دار۔۔اورصادق وامین ہونے کے باوجودبھی چور۔۔ڈاکو۔۔لٹیرا۔۔گناہ گاراورخطرناک درجے کامجرم ٹھہرے۔۔اللہ کے آخری نبی اورسرکاردوجہاں حضرت محمدمصطفی ﷺ نے توفرمایاکہ جوچیزتم اپنے لئے پسندکرتے ہو۔۔وہی دوسروں کیلئے بھی پسندکرو۔۔چور۔۔ڈاکو۔۔لٹیرا۔۔ظالم اورمجرم کے الفاظ اگرہمیں اپنے لئے پسندنہیں ۔۔توپھریہ ہم دوسروں کے لئے کیوں پسندکرتے ہیں ۔

۔مولاناعصمت اللہ اگرواقعی سیاسی چور۔۔ڈاکویالٹیرے تھے ۔۔توپھرجمعیت کے نادان کارکنوں نے پہلے اس کے خلاف آوازکیوں نہیں اٹھائی۔۔؟جاویدہاشمی میں اگرکوئی غیوب تھے ۔۔توسونامیوں نے پہلے اس کاپردہ چاک کیوں نہیں کیا۔۔؟اعظم سواتی اگرضمیرفروش یاسیاسی سوداگرتھے ۔۔تواس وقت جب وہ جمعیت علمائے اسلام کے سیاسی اکابرین کی صف میں کھڑے تھے ۔

۔تواس وقت جے یوآئی کے کارکنوں نے اس کے خلاف علم بغاوت بلندکیوں نہیں کی۔۔؟اعظم سواتی اورجاویدہاشمی سے لے کرمولاناعصمت اللہ تک میں کسی کوفرشتہ ثابت کرنے کاسرٹیفکیٹ تونہیں دے رہا ۔۔لیکن سیاسی چپقلش ۔۔جلن۔۔اورانتقام کے طورپرکسی شریف اوربے گناہ انسان کو چور۔۔ڈاکواورگناہ گاربنانے یاماننے کامیں ہرگزقائل نہیں۔۔کسی سیاسی پارٹی اورسیاسی جماعت کوچھوڑنے سے نہ کوئی مجرم اورگناہ گاربنتاہے ۔

۔نہ ہی کسی پارٹی میں شامل ہونے سے کوئی چور۔۔ڈاکو۔۔ظالم اورقاتل گناہوں سے پاک ہوتاہے۔۔قاتل قاتل ۔۔مجرم مجرم۔۔چورچوراورڈاکوڈاکوہوتاہے۔۔چاہے وہ جے یوآئی میں ہو۔۔پی ٹی آئی ۔۔پیپلزپارٹی ۔۔اے این پی ۔۔جماعت اسلامی یاپھر ن وق لیگ میں ۔۔سیاسی پارٹیاں کوئی مسجدیں تونہیں ۔۔کہ ان میں جانے والے گناہوں سے پاک ہوجائیں گے۔۔اپنے ۔۔اپنے کارکنوں اوراپنے لیڈرکے لئے جنت اورمخالفین کے لئے دوزخ کاانتخاب یہ ہماری بھول ہے حقیقت نہیں ۔

۔آج اس ملک میں سیاستدانوں اورسیاسی کارکنوں کوتومخالفین کی صفوں میں ہردوسراشخص چور۔۔ڈاکواورلٹیرانظرآتاہے ۔۔مگراپنی صفوں میں موجودچوراورڈاکوؤں پرکسی کی کوئی نظرنہیں۔۔تحریک انصاف والے مسلم لیگ ن۔۔ن لیگ والے پی ٹی آئی ۔۔جے یوآئی والے تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی والے مسلم لیگ والوں کوچوراورڈاکوتوروزکہتے ہیں لیکن اپنے گریبان میں کوئی نہیں جھانکتا۔

۔مزے کی بات یہ ہے کہ دوسری پارٹیوں کے وہی چوراورڈاکوجب مخالف پارٹیوں میں شامل ہوتے ہیں توپھرانہیں چوراورڈاکوکوئی نہیں کہتا۔۔پی ٹی آئی کے ہاں اس وقت وزیراعظم سے بڑاچوراورلٹیراکوئی نہیں ۔۔آج ہی اگرنوازشریف تحریک انصاف والوں کاہمنوابن جائیں توپھرپی ٹی آئی والوں کے ہاں نوازشریف سے بڑااللہ کاولی کوئی نہیں ہوگا۔۔؟دوغلی سیاست۔

۔منافقت اورمفادپرستی کے اس سیاسی کاروبارنے آج پورانظام تہس نہس کرکے رکھ دیاہے ۔۔سیاستدانوں کی اناء ۔۔ہٹ دھرمی اورانتقامی روش ورویوں نے بڑے بڑے خدائی خدمتگاروں کوبھی سیاسی چوروں اورلٹیروں کی صفوں میں لاکھڑاکردیاہے۔۔اچھے ۔۔برے اورکوٹے سکے میں تمیزاب ممکن نہیں رہی ۔۔سیاستدانوں کی لوٹ سیل ۔۔خریدوفروخت اورضمیرفروشی کے باعث آج اس ملک میں جمہوریت کسی تماشے سے کم نہیں ۔

۔ملک میں جمہوریت کے استحکام۔۔عوامی مسائل کے حل اورترقی کی منزل تک پہنچنے کے لئے ہمیں اپنے رویوں کوبدلناہوگا۔۔کہتے ہیں کہ ۔۔جولوگ اونٹ رکھتے ہیں ۔۔وہ پھردروازے بھی بڑے بناتے ہیں ۔۔سیاست سیاست کھیلتے ہوئے ہمیں اپنے اندربرداشت کامادہ بھی پیداکرناہوگا۔۔تحریک انصاف۔۔مسلم لیگ ن۔۔پیپلزپارٹی ۔۔جے یوآئی ۔۔جماعت اسلامی ۔۔اے این پی ۔

۔ق اورج لیگ سمیت یہ ساری پارٹیاں اورجماعتیں اسی ملک کی ہیں ۔۔ان پارٹیوں میں سے کسی کوچھوڑکرکسی دوسرے میں جانے سے کوئی بھی شخص چوراورڈاکونہیں بنتا۔۔البتہ لوٹاضروربنتاہے۔۔آپ اسے لوٹایاموٹاضرورکہیں ۔۔پر۔۔خدارا۔۔مولاناعصمت اللہ اوراعظم سواتی جیسے کسی شریف بندے کوچور۔۔ڈاکو۔۔نکمایالٹیراکہہ کراپنے دل کی بھڑاس ہرگزنہ نکالیں ۔

۔کوئی بھی شخص اورسیاسی رہنماء پی ٹی آئی اورجے یوآئی میں رہ کرجتناقابل احترام ہے اتناہی وہ مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی یاکسی اورپارٹی وجماعت میں جانے کے بعدبھی احترام کالائق اورپیارومحبت کاحقدارہے۔۔ہمیں تحریک انصاف ۔۔ن لیگ ۔۔جے یوآئی ۔۔پیپلزپارٹی اوردیگرپارٹیوں سے اڑان بھرنے والوں کاایمان چانچنے یابطورانتقام ان کے بارے میں کوئی رائے قائم کرنے سے پہلے ذرہ اپنے اپنے گریبانوں میں بھی جھانکناچاہئے کہ آخرہم کتنے ایماندار۔۔امانت داراوروفادارہیں ۔۔؟

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :