بلاعنوان

منگل 31 جنوری 2017

Mian Muhammad Nadeem

میاں محمد ندیم

چار سال قبل جب ہم نے پی جی پی کے زیراہتمامLEO foundation اور عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ دسترخوان کا آغازکیا تو یہ ایک انتہائی مشکل اورصبرآزما کام تھا کیونکہ ہمارے ہاں رفاحی اداروں کی مددکا کو ئی مربوط نظام موجود نہیں اور بعض نام نہاد رفاحی ادروں کی وجہ سے عوام رفاحی اداروں سے تعاون کرتے جھجکتے ہیں-مستحق افراد اور خاندانوں کو مفت تعلیمی سہولیات اور مفت خوراک کی فراہمی انتہائی مشکل پراجیکٹ تھے جن کا بیڑا ہم نے اٹھایا اور چار سال سے کسی قسم کی فنڈنگ کے بغیریہ پراجیکٹ چلائے جارہے ہیں -ان پراجیکٹس کے لیے فنڈنگ دوست احباب کے ایک مخصوص سرکل سے حاصل کی جاتی ہے اورLEO foundation اللہ کے فضل وکرم سے مختلف جماعتوں کے20سے زائدطالب علموں کے سوفیصدتعلیمی اخراجات برداشت کررہا ہے جبکہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ دسترخوان کے ذریعے ہر جمعتہ المبارک کو 100کے قریب مفلس اور نادار افراد کو کھانا مہیا کیا جاتا ہے اگرچہ یہ انتہائی چھوٹی سی کاوش ہے مگر اس سے زیادہ کے وسائل فوری طور پر دستیاب نہیں-پی جی پی کے ڈونرزاس کے ممبران ہیں اور چار سالوں کے دوران ادارے نے اندرون ملک اور بیرون ممالک کسی قسم کی فنڈنگ وصول نہیں کی-پی جی پی پاکستان کے ان چندرفاحی اداروں میں سے ایک ہے جس کا کوئی عہدیدار تنخواہ نہیں وصول کرتا اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی آمدن اور اخراجات کی مکمل تفصیل ہرماہ اپنی ویب سائٹ پر جاری کرتا ہے اور تمام ممبران کے لیے بھی فنانشل رپورٹ ہرماہ جاری کی جاتی ہے-چار سالوں کے اس طویل عرصے کے دوران بہت سارے نشیب وفرازآئے اور جب کبھی میری ہمت جواب دی گئی اور مالی مشکلات اور دیگر مسائل کی وجہ سے جب بھی میں نے مستعفی ہونے کا پروگرام بنایا تو میری اہلیہ Barbara Nadeemنے میری حوصلہ افزائی کی اور مجھے فیصلہ بدلنے پر مجبور کیا-مہنگائی‘بیروزگاری اور غربت میں دن بدن اضافے سے ہماری ذمہ داریاں کئی گنا بڑھ گئی ہیں اور ان سے زیادہ ان حاجت مندوں کی توقعات بڑھ رہی ہیں جن کو پی جی پی کسی نہ کسی شکل میں مدد فراہم کررہا ہے-لاہور کی خط غربت سے بھی کہیں نیچے سسکتی آبادیوں ڈبن پورہ ‘سیدپور‘کھاڑک اور ان کے اردگرد کی آبادیوں میں لاکھوں خاندان آباد ہیں جنہیں دووقت کا کھانا‘بچوں کے لیے تعلیم اور پینے کا صاف پانی تک دستیاب نہیں ہے-پچھلے دوسال سے پی جی پی ان علاقوں میں خواتین اور بچیوں کے لیے فاطمہ الزاہرہ  ووکیشنل سکول قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اس پراجیکٹ کا مقصد خواتین اور بچیوں کو مفت دینی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ انہیں مختلف ہنر سکھانا شامل ہے تاکہ وہ اپنے خاندانوں کو مالی مدد فراہم کرسکیں جبکہ اسی منصوبے کے تحت بچیوں کی شادیوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا جن کے مکمل اخراجات پی جی پی اٹھائے گا-ہم دوسالوں سے اس مقصد کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں اور بلڈنگ کے ساتھ ساتھ مشنری اور دیگر ضروری اشیاء کے حصول کے لیے اپنی کوششیں کرچکے ہیں مگر یہ ایک بڑا منصوبہ ہے جسے چند دوستوں کے مدد سے مکمل کرنا ناممکن ہے -اس منصوبے کی تکمیل کے لیے ہمیں اپنے قارئین کی مدد اور تعاون کی ضرورت ہے اس منصوبے میں LEO foundationفری سکول بھی شامل ہے -لاہور کے نواحی علاقے کالاخطائی کے ایک گاؤں میںLEO foundation فری سکول پچھلے 6ماہ سے کام کررہا ہے جو بیرون ممالک مقیم کچھ ذاتی دوستوں کی مدد سے چل رہا ہے اس سکول میں گاؤں کے بچے بچیوں کو ناظرہ قرآن اور بنیادی تعلیم مہیا کی جاتی ہے جبکہ شام کے اوقات میں خواتین کے لیے ناظرہ قرآن ‘بنیادی اسلامی تعلیمات سمیت اردو لکھنا پڑھنا اور بنیادی حساب کی کلاسوں کا اجراء کیا جاتا ہے- LEO foundation اسی سال کے دوران جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی دوپسماندہ ترین تحصلیوں میں اسی طرح کی تعلیمی سہولیات کے مراکزکھولنے جارہی ہے جس کے لیے تمام تر فنڈنگ ہمارے مظفرگڑھ کے ایک صاحب حیثیت دوست فراہم کریں گے -تاہم لاہور کی غریب ترین آبادیوں ڈبن پورہ ‘سیدپور‘کھاڑک وغیرہ کے لیے ہمیں بڑے پیمانے پر فنڈنگ درکار ہے جس کے لیے میں اپنے قارئین سے براہ راست مدد کی اپیل کررہا ہوں کہ ہمارے وہ قارئین جو صاحب حیثیت ہیں اور حاجت مندوں کی مدد کے خواہاں ہیں وہ اس کارخیر میں آگے آئیں اور جس قدرممکن ہوسکے مدد فراہم کریں -قارئین کرام ہمارا دین ہمیں مفلسوں کی مدد کا درس دیتا ہے اور غرباء ومساکین کا ہمارے اموال پر حق ہے ہمیں اس حق کو اداکرنا ہے-ہمیں اسلام کے آفاقی اصولوں پر عمل پیرا ہوکر اپنی مددآپ کے تحت اس مملکت خدادادکو ایک مثالی اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے- اس منصوبے کے لیے ہم اپنے طور پر ایک لاکھ روپے سے زائدکا بندوبست کرچکے ہیں مگر منصوبے کی تکمیل کے لیے ہمیں پندرہ لاکھ روپے کے قریب درکار ہیں -میں نے اس امید پر یہ اپیل معززقارئین کرام کے سامنے رکھی ہے کہ آپ اس منصوبے کی تکمیل کے لیے دل کھول کر معاونت کریں گے -پاکستان میں رہنے والے جوقارئین مالی مدد نہیں کرسکتے وہ خواتین اور بچوں کے کپڑوں کے علاوہ خشک راشن ارسال کرسکتے ہیں تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ افراد تک خوراک اور سترپوشی کے لیے لباس پہنچا سکیں -جو قارئین اپنے ہاتھوں سے خشک راشن اور کپڑے تقسیم کرنا چاہتے ہوں وہ ہم سے رابط کرسکتے ہیں ان بستیوں میں ہمارے رضاکار ان کے ساتھ جاکر ان کی معاونت کریں گے-قارئین کرام اپنے عطیات ”پارٹنرزفارگلوبل پیس“اکاؤنٹ نمبر0010031169120018برانچ کوڈ0941الائیڈبنک لیمٹیڈسبزہ زاربرانچ لاہور پاکستان پر ارسال کرسکتے ہیں بیرون ممالک مقیم قارئین کرام کی سہولت کے لیے IBN No:PK31ABPA / Swift code:ABPAPKKA941درج کیئے جارہے ہیں-پاکستان میں موجود قارئین جو کپڑے‘گھریلواستعمال کی اشیاء اور خشک راشن بجھوانا چاہیں وہ مکان نمبر1025بلاکPسبزہ زارہاؤسنگ سکیم ملتان روڈلاہور کے پتے پر ارسال کرسکتے ہیں -اس کے علاوہ کراس چیک بنام ”پارٹنرزفارگلوبل پیس “بھی اسی پتے پر ارسال کیئے جاسکتے ہیں -قارئین کرام سے درخواست ہے کہ رسید کی فراہمی کے لیے اپنا مکمل ایڈریس ضرور بجھوائیں -

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :