پلوٹو،سْفراگِیٹ اور سونے کا خزانہ

اتوار 4 اکتوبر 2015

Ashfaq Rehmani

اشفاق رحمانی

آج میں اپنی قارئین کے ساتھ کچھ خبریں شیئر کرنا چاہتا ہوں جو جدید دنیا کیلئے ”ہلکی سے مسکراہٹ سے کم نہیں ہیں۔ہر خبر کے ساتھ جڑی ہے معلوماتی کرشمہ کاری اور آپ کو تو پتہ ہی ہے کرشمہ کاری کرتی ہے دماغ کو مزید کھلا…تحقیق کے مطابق نوجوانی میں رومانوی تعلقات کی استواری اور ان کے ختم ہونے میں ٹیکنالوجی ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

امریکی تھنک ٹینک” پیو ریسرچ سینٹر“ کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ نوجوان آن لائن شاذ ونادر ہی ملاقات کرتے ہیں لیکن وہ فلرٹ، بات چیت، آپس میں ملاقات اور تفریح کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔13 سے 17 سال کی عمر کے ایک ہزار 60 نوعمر افراد پر کیے گئے سروے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ٹیکنالوجی ان کو قریب تو لاتی ہے لیکن اس سے حسد کا عنصر بھی پروان چڑھتا ہے۔

(جاری ہے)

پیو کی تحقیق کی مصنفہ آماندہ لین ہارٹ کے مطابق ’ڈیجیٹل پلیٹ فارم نوجوانوں کے لیے طاقتور ہتھیار ہیں لیکن اس کی وجہ سے جہاں ایک طرف نوجوان اپنے ساتھی کے ساتھ قربت پیدا ہونے سے بہت زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں اور ان کے پاس اپنا تعلق دوسروں کے سامنے ظاہر کرنے کا موقع ہوتا ہے تو وہیں موبائل اور سماجی میڈیا حسد کے ہتھیار بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔

نوجوانوں کو دوسروں کی دخل اندازی اور حتیٰ کہ پریشان کن رویے کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔آج کی دوسری خبر یہ ہے کہ ” برٹش ڈرامہ فلم’ سْفراگِیٹ “سینماگھروں میں تہلکہ مچانے کو تیار ہے ،فلم کے نئے ٹریلر نے ہی شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔رپورٹ کے مطا بق فلم کی کہانی اٹھارہویں صدی کی تین برطانوی خواتین کے گرد گھومتی ہے جو خواتین کو حقوق دلانے کیلئے ایک تحریک کا آغاز کرتی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے ملک میں پھیل جاتی ہے۔

سارہ گیورون کی ہدایتکاری میں تیار ہونے والی اس فلم کے کچھ مناظر برطانوی پارلیمنٹ کے اندر بھی شوٹ کیے گئے ہیں جو کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی فلم کا حصہ بنے ہیں فلم تیس اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔قارئین محترم چلتے چلتے ہم آپکو یہ بھی بتا دیں کہ ایک انٹرنیٹ سکیورٹی فرم کا کہنا ہے انھوں نے ایک فائدے مند وائرس کے ذریعے 10 ہزار سے زائد انٹرنیٹ راٹرز کو سائبر حملوں سے محفوظ کیا ہے۔

” سیمنٹیک“ کے مطابق ان کا ’وائی فاچ‘ پروگرام راوٹرز میں غلطیوں کو سدھار رہا ہے۔ لوگوں کے ڈیٹا یا معلومات حاصل کرنے کیلئے مجرم انکے زیرِاستعمال راوٹرز کونشانہ بنایا رہے ہیں۔سیمنٹیک نے جن آلات پر اپنی ’ویکسین‘ لگائی ہے ان کا غلط استعمال اب تک نہیں کیا گیا ہے۔ وائی فاچ سنہ 2014 میں دریافت کیا گیا تھا اور تب سے وہ انٹرنیٹ پر کمزور سافٹ ویئر اور روٹس ڈھونڈ رہا ہے۔

سیمنٹیک نے ایک بلاگ میں لکھا کہ جب وائی فاچ ایک کمزور راوٹر کو ٹھیک کرتا ہے تو وہ اس سے اس سے جڑے ہوئے دیگر آلات کے سافٹ ویئر کو بھی اپڈیٹ کردیتا ہے جس کے بعد وہ سائبر حملوں سے محفوظ رہتے ہیں اور آج کی سب سے اہم خبر کو ہم نے آپ تک پہنچانے کیلئے اس کالم میں شامل کی وہ سائنسی ایجادات سے متعلق ہے”ناسا نے خلائی جہاز نیو ہورائزنز سے لی گئی تازہ تصاویر سے پلوٹو کے سب سے بڑے چاند شیرن کی تصویریں بھیجی ہیں۔

پلوٹو کے چاند کی چوڑائی 1,214 کلومیٹر ہے اور یہ تقریباً پلوٹو کے قطر کا نصف حصے پر مشتمل ہے۔رواں ہفتے جاری ہونے والی تصاویر اب تک حاصل ہونے والی سب سے معیاری اور بہترین تصاویر ہیں۔ ’پلوٹو کا حجم ماضی کے اندازوں سے زیادہ ہے۔ امریکی خلائی ادارہ وہ تمام مواد حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو خلائی جہاز نیو ہورائزنز نے 14 جولائی کو پلوٹو کے پاس سے گزرتے ہوئے اکٹھا کیا تھا۔

یہ خلائی جہاز ہمارے نظام شمسی کے دور دراز حصوں میں سفر کر رہا ہے اور پلوٹو سے دس کروڑ کلومیٹر آگے سفر کر چکا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس کا زمین سے فاصلہ تقریبا پانچ ارب کلومیٹر ہے۔ پلوٹو کے چاند کی چوڑائی 1,214 کلومیٹر ہے اور یہ تقریباً پلوٹو کے قطر کا نصف حصے پر مشتمل ہے۔کیا آپ کے پاس پرانا موبائل ہے؟ عالمی نشریاتی ادارے کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پرانے موبائل فونز بے کار کی چیزیں نہیں ہیں۔

ان میں سے سونا اور دیگر دھاتیں بھی مل سکتی ہیں۔ موبائل فونز کے سپیکروں کے اندر،بورڈ کے اوپر اور کنکشن پنوں پر سونے کے پانی کی باریک تہہ والے آلات مل سکتے ہیں۔گھروں میں اکثر پرانے موبائلز فونز پڑے رہتے ہیں جو ہمارے نزدیک کسی کام کے نہیں ہوتے۔لیکن سونا اور قیمتی دھاتیں ان ہی موبائل فونز میں چھپی ہوتی ہیں۔ موبائل فونز کے سپیکروں کے اندر،بورڈ کے اوپر اور کنکشن پنوں پر سونے کے پانی کی باریک تہہ والے آلات مل سکتے ہیں۔

اور آخر میں سب سے لمبا ہونے کا راز”دودھ، دہی اور پنیر جیسی غذائیں ڈچ قوم کی روزمرہ خوراک ہی نہیں ہیں بلکہ ان کے لئے قومی علامتوں کی حیثیت رکھتی ہیں۔ یہ بات مشہور ہے کہ نیدر لینڈز جسے ہالینڈ بھی کہتے ہیں وہاں کے لوگ پنیر بہت زیادہ کھاتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈچ قوم اس وقت دنیا کی قدر آور ترین قوم بھی بن چکی ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :