ماروی میمن سے چوہدری عمران تک

بدھ 30 ستمبر 2015

Aamir Khan

عامر خان

آپ نے جو بات کی ہے مجھے اس بات کے ثبوت لازمی دینے ہیں یہ الفاظ چوہدری عمران صاحب کے تھے جو جھنگ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے انچارج ہیں اُن سے میری ملاقات میرے ایک دوست کی اومنی شاپ میں ہوئی جہاں اس پروگرام کی قسط عورتوں کی دی جاتی ہے اتفاق سے عمران صاحب اُس دن شہر کی تمام اومنی شاپ کو چیک کر رہے تھے کسی عورت کو کم قسط یا کسی اور طرح کے پریشانی تونہیں ۔

وہ ہر کسی سے بات چیت کر رہے تھے عورتوں سے مسائل دریافت کر رہے تھے کہ ایک عورت نے شکایت کی اُسے پورے پیسے نہیں ملے عمران صاحب نے جب اس بارے میں شاپ کے مالک سے وجہ پوچھی تو اُس نے بتایا میں نے پیسے دے دئیے ہیں آخر میں جو بات پتا چلی وہ یہ تھی اُس عورت کے کارڈ میں کوئی خرابی تھی جیسے کسی ایجنٹ نے دفتر سے ٹھیک کروا کر دیا اور معاوضہ میں اُس عورت کے کارڈ سے آدھی رقم لے گیا تھااب عمران صاحب کو بھی غصہ آگیا بولے آپ کسی ایجنٹ کو اومنی میں کیوں آنے دیتے ہیں میر ا دوست بھی کوئی دودھ کا دُھلا نہیں تھا آئندہ ایسا نہ ہونے معذرت کیساتھ حیلے بہانے کرنے لگا ۔

(جاری ہے)

میں نے عمران صاحب کو پہلی بار دیکھا تھا میں نے عمران صاحب کو مخاطب کر کے کہا ٓپ ایجنٹ حضرات کو دفتر میں ہی کیوں آنے دیتے ہیں عمران صاحب نے مجھے پہلے ٹھیک سے دیکھا اور پوچھا آپ کا تعارف کیا ہے مجھے اور کچھ نہ سوجھاتو میں نے بتایا میں اس اومنی میں ہی ملازم ہوں میر ا پورا نام پوچھا گیا اور مجھے کہا گیا آپ نے ایسے ہی یہ بات کیوں کی ہے آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے میں نے کہا جی ہاں میر ے پاس ثبوت ہیں ۔

عمران صاحب نے مجھے درخواست کے ساتھ ثبوت دینے کا کہا اور جاتے ہوئے اپنا ای میل آئی ڈی دے کر اُن نے پھر کہا مجھے ثبوت لازمی دیں اور ساتھ میں اُس ایجنٹ کا نام اور ایڈرس بھی لے گیے جس ایجنٹ نے اُس عورت کے ساتھ فراڈکیا تھا۔عمران صاحب کو میں اپنا مئی میں لکھا ہو کالم؛ ما روی میمن سے اعتراف جرم تک؛ کی کاپی ای میل کر چکا ہوں جس میں جھنگ میں ہوئے کروڈوں کے فراڈ کے بارے میں مکمل تفصیل موجود ہے ۔

اب ا ٓ جاتے ہیں اُس بات کی طرف جس کی وجہ سے میں کالم لکھنے پر مجبور ہوگیا عمران صاحب کے وہاں سے جاتے ہی دولوگ اُومنی شاپ کے باہر اُس شکایت کرنے والی عورت کو اپنے ساتھ آنے کا کہے رہے تھے میں شور سن کر اومنی شاپ سے باہر آیا تو وہ عورت رو رہی تھی اور کہی رہی تھی میں نے کسی کا نام نہیں لیا وہ شخص وہی ایجنٹ تھا اُن کے ساتھ ایک عورت بھی تھی جو اسے بے نظیر کے دفتر میں جانے اور ساتھ میں وہاں اپنی بات تبدیل کرنے کا کہے رہی تھی ۔

میر ا خدا جانتا وہ عورت رو بھی رہی تھی بات بھی کر رہی تھی اُس کے آنسو گر رہے تھے وہ اُسے دفتر میں جا کر اپنا نام ختم کروانا چاہتے تھے اس کا بیان لینا چاہتے تھے کہ وہ جیلانی صاحب نامی آفسر کے سامنے اپنے بیان سے مکر جائے غریب عورت ساتھ جانے پہ مان گی ۔عمران صاحب اب بھی اُس عورت کا رونا میری نظروں سے نہیں جاتا میری ما ں بہن کی شکل سامنے آجاتی ہے اُس کی جگہ میرا کوئی اپنا بھی تو ہو سکتا تھا میں اتنی ہستی نہیں رکتا تھا کہ اُن با اثر لوگوں کو رکتا عمران صاحب ثبوت تومیں بعد میں دیتا ہوں ایک سوال کا جواب دے دیں آپ کے جاتے ہی کیسے اتنا جلدی آرمی ایکشن ہوااُس ایجنٹ تک بات پہنچ بھی گی وہ بیس منٹ میں اپنے اُپر لگے الزام کو کلےئر بھی کروا لیتا ہے ۔

وہ آپ کے ایک آفیسر جیلانی صاحب کے پاس جا کر اپنی بے گناہی کا بیان بھی کروالیتا ہے مجھے سمجھ نہیں آئی اُس شخص کو کیسے اطلاع مل گی وہ کیوں دفتر بھاگا بھاگا گیا سچ تو یہ ہے دفتر کے عملے نے اُسے اطلاع دی ۔اس کی اتنی ہمت کہا ں سے ہو ئی کے وہ عورت کو دفتر میں لے جائے وہ ایجنٹ نہیں ہے تو اسے اتنی فکر کیوں تھی ۔اُس ایک عورت کا رونا کس طرف جائے گا عمران صاحب خدا نے آپ کو عزت دی مقام دیا کہ آپ لوگوں کی خدمت کرسکیں آپ کو نہیں لگتا کے آپ سے زیادہ قابل اور پڑے لکھے لوگ چپڑاسی کی نوکری بھی کرتے ہیں خدا ہر کیسی کو اتنی عزت اور مقام نہیں دیتا خدا نے سب دیا تو اس سب کا حساب بھی ہو گا قیامت کے دن اس عورت کے رونے کا حساب بھی ہو گا تب نہیں پوچھا جائے گا وہ عورت غریب تھی امیر تھی میراثی تھی خان تھی یا چوہدری تھی تب صرف اس کے آنسو گرنے کاحساب ہو گا ۔

عمران صاحب یہ صرف ایک عورت تھی یہاں روز فراڈ ہوتا نئے کارڈ بنے کی لسٹ آئی وہ ایجنٹ حضرات کے پاس موجود ہوتی وہ لسٹ سے ایڈریس اور نمبر لے کر اس گھر پہنچ جاتے ہیں جن کے کارڈ کی منظوری ہو چکی ہوتی ہے اب وہ اُ ن سے کارڈ بنوانے کی با ت کرتے ہیں پہلی قسط اُن کی ہو گی باقی خالی کاڑد عورتوں کو دے دیا جاتا ہے ۔اور اگر کسی کارڈ میں پن کورڈیا کوئی اور پرابلم ہے تو اُس کا ریٹ الگ سے ہے یہ سب کیسے ہو جاتا ہے اپنے دفتر کے معصوم عملے سے پوچھیں تو عام عورتوں کاکام لمبی لائن میں لگ کر ہو گا ایجنٹ کے ساتھ آنے والی عورت کا کام سب سے پہلے کیسے ہو گا کیسے غیر سرکاری لوگ دفتر کے اندر موجود ہوتے ہیں وہ جیلانی صاحب کے ساتھ ہر پروٹوکول کا حصہ کیسے ہوتے ہیں اب ایک اور انکشاف عمران صاحب کے نام گیارہ ستمبر کو جیلانی صاحب کا خاس ایجنٹ کال کرتا اومنی شاپ کے مالک کو کے فیصل آباد سے ٹیم آئی ہے جو آ ج رات گیسٹ ہاوس میں قیام کرے گی اور یہ نجی بنک کی وہ ٹیم ہے جس بنک کی طرف سے اس پروگرام کے اے ٹی ایم کارڈ کا اجرا کیا گیا رات خیریت سے گزرگی بارہ ستمبر کے دن ایجنٹ کال کرتا ٹیم بے نظیر کے دفتر آگی ہے ہوتا بھی ایسے ہی ہے تھوڑی دیر بعد جیلانی صاحب کا خاص ایجنٹ کار پہ سوار ایک خاتون اور مرد کے ساتھ اومنی پہ آجاتے ہیں محترم میڈم گاڑی سے نہیں اُترتی صرف ایجنٹ اُترتا ؛اومنی کلےئر کروا دوں ؛یہ ایجنٹ صاحب کے الفاظ تھے اب آجاتے ہیں مزے کی بات کی طرف نہ ہی اُس خاتون کے ساتھ جھنگ کے نجی بنک کا کوئی بندہ تھا نہ بے نظیر پروگرام والوں کا کوئی بندہ تھا ۔

عمران صاحب ہر لطیفہ میں سے اگر مزاح کا پہلو نظر انداز کر دیا جائے تو ایک تلخ حقیقت یا بہت سبق آموز بات سامنے آتی ہے ایک لطیفہ مختصر کر کے سنانا چاہتا ہوں؛جج صاحب کہتے ہیں یہ بکری ہے مجھے پتا ہے یہ بکری ہے آپ سب کہے رہے ہیں یہ بکری ہے پر ثبوت لاو کہ یہ بکری ہے ؛ مجھے آپ کا ثبوت مانگنا بھی اس لطیفہ جیسا لگا ۔اس کالم کے بعد جو میرے ساتھ ہو گا اُس کی پروا مجھے نہیں ہے میرا اللہ نگہبان ہے میں نیب کورٹ سے عدالت تک جانے کو تیار ہوں یہ میرے پہ فرض تھا اب سسٹم کو ٹھیک کرنا آپ پہ فرض ہے میں اپنی ناقص عقل سے کی ہوئی اس ساری تحقیق میں یہ بھی جانتا ہوں کہ عمران صاحب آپ بے باک اور صاف انسان ہیں پر آپ اس کرپٹ عملے کے کاموں سے نا واقف ہیں ۔

اب ثبوت کی بات کر لیتے ہیں عمران صاحب آپ اپنے دفتر میں سے نئے کارڈ بنے والوں کی لسٹ نکال لیں اُن میں کوئی سے دس لوگوں سے ملاقات کر لیں آپکو کوئی ایک کارڈ بھی بغیر ایجنٹ کے بنا ہوا نہیں ملا گا سرکاری لسٹ نیٹ کیفے میں موجود ہے جو خاص لوگوں کو دی جاتی ہے کیسے جھنگ کے سب سے مہنگی مارکیٹ یوسف شاہ روڈپہ ایک شخص بغیر اومنی شاپ کے ہزاروں کارڈ اکھٹے کر لیتااور عورتوں ورغلا کے پیسے بٹورتا ۔

عمران صاحب نجی بنک کا منیجر اس بات کا اعتراف کر چکا کے چرس نشہ فروخت کرنے والوں کو تو پکڑا جا سکتا پر یہ مکرہ دھندہ کرنے والوں کو نہیں پکڑا جا سکتا ۔ میں کوئی صحافی نہیں پر اب جھنگ کے سارے صحافی بھی میرے خلاف ہو جائیں گے وجہ بڑی خوبصورت ہے جس کی سمجھ بھی خوبصورت لوگوں کو ہی آئے گی عمران صاحب ماروی میمن سے آپ تک کے اس سفر میں میرا اور آپ کا اللہ حامی و نا صر ہے ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :