”وال سٹریٹ“ امریکہ

ہفتہ 12 ستمبر 2015

Arif Aaa

عارف ااا

"وال سٹریٹ "مین ہیٹن نیویارک شہر امریکہ میں ایک کاروباری گڑھ ہے۔ جہاں نیویارک اسٹاک ایکسچینج اور اس سے منسلک مشہور کاروباری اداروں کے دفاتر ہیں۔یہ گلی 0.7میل (1.1کلومیٹر) ہے جو برڈ وے سے ساؤتھ سٹریٹ تک جاتی ہے۔ ویسے تو اس کی تاریخی اہمیت 17ویں صدی کے وسط میں اُجاگر ہوتی ہے جب ہالینڈ کے باشندوں کا اس علاقے پر قبضہ تھا اور اُنھوں نے انگلستان کے حملہ آوروں سے بچنے کیلئے یہاں دیوار تعمیر کی تھی۔

اُ س کا تو کچھ خاص فائدہ نہ ہوا اور 1699ء میں اس کو گرادیا گیا۔ لیکن مارچ 1792ء میں اس نا م اور دیوار کی یاد اُس وقت تازہ ہوگئی تھی جب کوریز ہوٹل میں نیویارک کے24معروف تاجروں نے ایک خفیہ ملاقات کے تحت فیصلہ کر کے17ِ مئی 1792ء کو 68وال سٹریٹ کے قریب بیٹن وُڈ درخت کے سائے میں بیٹن وُڈ معاہدہ کر لیا تھاکہ آئند صرف اُن سب نے آپس میں مل کر سیکیورٹیز کی خرید و فروخت کا کاروبار اس معیار پر کرنا تھا جس سے مدِمقابل کاروباری افراد کو جھٹکا لگ جائے۔

(جاری ہے)


24تاجروں کا یہ معاہدہ نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے قیا م کا باعث بن گیااور اسکے لیئے 40وال سٹریٹ پر 200ڈالر کا ایک کمرہ کرائے پے لے لیا گیا۔ مارچ 1817ء میں ادارے کو منظم کرتے ہوئے نیا نام نیو یارک اسٹاک اینڈ ایکسچینج بورڈ رکھا گیا اور انتھونی سٹاک پہلے صدر منتخب ہوئے ۔اُس وقت اُسکی نشست 25ڈالرمیں رکھی گئی۔1827ء میں100ڈالر اور وقت کیساتھ کامیاب انداز میں کاروباری سرگرمیاں بڑھنے کی وجہ سے1848ء میں نشست کی قیمت 400 ڈالرتک پہنچ گئی۔

ساتھ میں ادارے کا ایک نیا رُوپ اراکین کے سر پر ہیٹ اور مخروطی کوٹ پہننے کی شکل میں نظر آیا۔آج 11وال سٹریٹ نیو یارک اسٹاک ایکسچینج کی پہچان ہے۔یہ ہی نہیں بلکہ دُنیا بھر کے ا سٹاک ایکس چینجز پر اسکے مثبت منفی اثرات بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ یہ مختلف اوقات میں کریش بھی ہو تو نام وال سٹریٹ کا ہی آتا ہے اور عروج میں بھی یہی نام پہچان بنتا ہے .
دلچسپ بات یہ ہے کہ ہالی وُڈ کی فلموں میں بھی نیویارک اسٹاک ایکسچینج کو زیا دہ تر" وال سٹریٹ" کے نام سے ہی متعارف کروایا جاتا ہے۔

جن میں سے چند قابل ِذکر کا نام یہ ہے:
ہالی وُڈ کی فلمیں:
وال سٹریٹ (سنہء1987 ء)
ایک ایسے ماہر سٹہ باز گورڈن گیگو کے گرد گھومتی ہے جو وال سٹریٹ فرم کے ایک نوجوان بروکر کو کامیابی کی سیڑھی کا راستہ اپنے اس اصول"لالچ ہی اچھی ہے " سے قائل کر کے ساز باز کرتا ہے اوراُس سے " بلیو سٹارایئر لائن" میں تعلقات استعمال کرنے کیلئے کہتا ہے جہاں اُسکا والد 24سال سے ملازم ہے۔


بوائر روم (سنہء2000 ء)
میں بھی ایک ایسے طالب علم کی کہا نی ہے جسکو کالج سے نکال دیا جا تا ہے اور اُسکا والد اُسے نالاں ہو جاتا ہے۔وہ نیویارک کے مضافات کی ایک فرم میں بروکر کی تربیت حاصل کرتا ہے اور پھر وہ اسٹاک ایکسچینج کے سٹہ بازوں کا رویہ دیکھ کر جان جاتا ہے کہ میں نے ایک نامناسب پیشہ اپنا لیا ہے۔
وال سٹریٹ 2:منی نیور سلیپز: (سنہء2010ء)
وال سٹریٹ 1987ء کا سیکوئل ہے۔

جس میں گورڈن گیگو منی لانڈرنگ کے الزام میں 7سال سزا کاٹ کر آنے کے بعد ایک دفعہ پھر ایک ایسے ماہر نوجوان سے تعلق قائم کر کے وال سٹریٹ کے اپنے دشمنوں کو نیچا دکھا نے اور اپنے خوابوں کا محل تعمیر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔دلچسپی یہ ہے کہ اس دفعہ نوجوان اُسکی اپنی بیٹی کا منگیتر ہے اور دھڑام ہونے والا ادارہ گلوبل سرمایہ کاری بنک "کیلر زیبل"ہے۔


مارجن کال (سنہء2011 ء)
میں ایک تجزیہ کار کے عہدے پر کام کرتے ہوئے لڑکے کو اپنے ساتھی کی پن ڈرائیو تک پہنچ سے جب ابتدائی سطح پر ہی معلوم پڑ جاتا ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں اُسکی فرم اور مغربی مالی نظام بحران کی گردش میں آنے والا ہے تو وہ اپنے ساتھیوں کا اطلاع دیتا ہے اور پھر اُس بحران کے آنے سے پہلے اگلے لمحات میں وہ اپنی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس اصول پر کام کرتے ہیں کہ بحران میں بھی حالا ت نظر انداز نہیں کرنے چاہییں۔


دی وولف آف وال سٹریٹ (سنہء2013ء)
کی کہانی حقیقت پر مبنی شخص جورڈن بیلفورڈٹ کے گرد گھومتی ہے جو ایک بروکر ہے اور وال سٹریٹ اسٹاک ایکسچینج میں ایک گھپلے کا حصہ نہ بننے کی وجہ سے22ماہ کی جیل کاٹتا ہے۔ پھر رہائی کے بعد اپنے مخالفین کو زچ کر کے رکھ دیتا ہے۔یہ کامیڈی کرائم فلم اُن لوگوں کی ذہنیت ظاہر کرتی جو اپنے مفاد کیلئے کسی بھی نامعقول فیصلے کو ا پنے حق میں کرنے سے گریز نہیں کرتے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :