تر و ترکش

بدھ 10 جون 2015

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#نوجوان آگے بڑھ کر پارٹی معاملات سنبھالیں، بلاول بھٹو زرداری
آپ یہ کارخیر انجام دے کر نوجوانوں کے لیے مثال بنیں ناں… پہلے
#بجٹ غریب دوست ہے، اسحا ق ڈار
ایسا دوست جس کے لیے کہا گیاہے #
ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو
#بجٹ میں غریبوں کو دعاؤں پر چھوڑ دیاگیا،آصف علی زرداری
اوردعائیں بھی وہ جن کی قبولیت کا کوئی امکان نہیں
#پی ٹی آئی سربراہ پہلے بجٹ کو پڑھ لیں، پرویز رشید
سچ سچ بتائیں اسحاق ڈار کے سواآپ سمیت کسی اور وزیر مشیر نے بجٹ کو پڑھا ہے؟
#ممتاز بھٹو کا’ ن لیگ ‘سے علیحدگی پرغور، ساتھیوں سے مشاورت
بھٹو صاحب کا یہ غور’ ن لیگ‘ کی حکومت کی مدت پوری ہونے تک جاری رہ سکتا ہے
#بجٹ سے مہنگائی کا طوفان عوام کی چولیں ہلا کر رکھ دے گا، سید ضیاء عباس
عوام کی چولیں رہ کہاں گئی ہیں جناب!…جواب ہلیں گی
#بلاول بھٹوزرداری کے پاؤں میں موچ ،ڈاکٹروں نے چلنے پھرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)


سینیٹر عبدالرحمن ملک صاحب سے ملاقات کے بعد یہ موچ آئی ہے بلاول صاحب کے پاؤں میں غالباً۔
#نئے لیگی اتحاد کی قیادت کسی مقبول شخصیت کو سونپی جائے گی، حامد ناصر چٹھہ،ذوالفقار کھوسہ، سید غوث علی شاہ
اس کا مطلب آپ تینوں میں سے تو کوئی بھی نئے لیگی اتحاد کا قائد نہیں ہوگا۔
#وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی بجٹ تقریر کے وران ڈیسک نہیں بجائی۔


ڈار صاحب نے ’نیکٹا‘ کو فعال کرنے کے لیے رقم جو فراہم نہیں کی بجٹ میں۔
#سندھ کے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے ریکارڈ رقم مختص کر رہے ہیں، سید مراد علی شاہ
ریکارڈ رقم سے ہی تو ریکارڈ کمشن بنیں گے ناں!
#خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکولوں کے لیے10 ارب کے فنڈ میں خرد برد
کپتان خان تو جہ فرمائیں!
#بجٹ اجلاس میں عمران خان کی عدم شرکت ، چودھری نثار علی خان بھی دس منٹ بعد اجلاس سے چلے گئے
دونوں پرانے دوست کسی نئی جگہ اکٹھے نہ ہو گئے ہوں!
#بجٹ میں غریبوں کے لیے کچھ نہیں، سید خورشید شاہ
جس طرح پاکستان میں غریبوں کے لیے کچھ نہیں رہنے دیا گیا؟
#بلاول نے قائم علی شاہ کو چھٹی پر بھیجنے کی منظوری دے دی۔


لگتا ہے اس منظوری کے بعد ہی موچ آئی ہے بلاول صاحب کے پاؤں میں!
#قانونی یا غیر قانونی طریقوں سے سالانہ20ارب ڈالر پاکستان آتے ہیں، بی بی سی
اور پاکستان سے باہر کتنے ارب ڈالر جاتے ہیں سالانہ؟…بی بی جی!
#محدود وسائل میں اس سے اچھا بجٹ نہیں بن سکتا، محمد زبیر رہنمامسلم لیگ(ن)
تحریکِ انصاف کے رہنما اور اپنے چھوٹے بھائی اسد عمر صاحب کو یہ بات نہیں سمجھائی آپ نے؟
#پرانے جوتوں اور ملبوسات پر5فیصد ٹیکس
یعنی غریبوں سے لنڈے کی سہولت بھی چھیننے کا پروگرام بنا لیا ہے حکومت نے!
#بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، آرمی چیف
منہ بسور کر بھارتی دھمکیوں کا جواب دینے والوں کو بھی بتا دیں… اکیلے میں
#وزیراعلیٰ زیادہ سے زیادہ کسی پولیس افسر کا پھول اتار سکتے ہیں، سندھ ہائی کورٹ
فی الحال تو وزیر اعلیٰ صاحب کے اپنے پھول بلاول صاحب کے رحم و کرم پر بیان کیے جاتے ہیں
#آیندہ برس پانی کا بحران شدید ہوسکتا ہے، صدرممنون حسین
میٹرو اور گرین بسوں کے منصوبوں کی تکمیل سے عوام کی بھوک پیاس ختم ہو جائے گی پانی کے بحران کی کیوں فکر کرتے ہیں آپ؟
#بھارت سے برابری کی سطح پر اچھے تعلقات چاہتے ہیں، وزیراعظم نواز شریف
بھارت تو نہیں چاہتا آپ اگلی بات کریں… ہیں جی!
#پی آئی اے کے بیڑے میں ایک اور طیارہ شامل، رواں ماہ کے آخر تک مزید دو طیارے شامل کرنے کا امکان
پی آئی اے کا تو سنا ہے بیڑا غرق ہورہا ہے ،نئے طیارے شامل کر کے کس کس کا بیڑا پار لگایا جا رہا ہے؟

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :