تیر و ترکش

منگل 10 مارچ 2015

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#وزیراعظم مسلم لیگی دھڑوں کو مجید نظامی فارمولے کے تحت متحد کریں‘ مسلم لیگ (فنکشنل)
پہلے پتا کر لیں مجید نظامی فارمولے کو وزیراعظم مانتے بھی ہیں؟
#سینیٹ الیکشن میں نوٹوں سے ووٹ خریدے گئے ‘ ضیاء عباس
اس میں خبر والی کونسی بات ہے !
#عمران خان اپنا طرزِ عمل بدلیں‘ راجاظفر الحق
آپ بھی پرویز رشید بدلیں
#الیکشن کمیشن نے گمراہ کیا‘ سپریم کورٹ
پتا یہ کرنا چاہیے کہ الیکشن کمیشن نے یہ کام پہلی بار کیایا اسے عادت ہے پرانی
#حکومت عدالتی کمیشن کا وعدہ پورا کرے اور پی ٹی آئی اسمبلی میں واپس آئے‘ سراج الحق
تاکہ ’گلشن‘ کا کاروبار چلتا رہے
#جماعت اسلامی نے پنجاب اور قومی اسمبلی میں مسلم لیگی امیدواروں کو ووٹ دیئے
اور خیبر پختونخوا میں تحریکِ انصاف سے اتحاد بھی قائم ہے جماعت اسلامی کا ماشاء اللہ!
#تحریکِ انصاف اور جماعت اسلامی نے خالی پرچیاں ڈال کر فراڈ کی نئی روایت ڈالی ‘اے این پی
ظاہر ہے نیاخیبرپختونخوا بنایا ہے دونوں اتحادیوں نے تو روایت پھر پرانی کیوں استعمال کریں
#بااختیار خواتین سے قومی ترقی کا خواب پورا ہوسکتا ہے‘ صدرممنون
بااختیار ہونے کی اہمیت پورے ملک میں آپ سے زیادہ کون سمجھ سکتا ہے جناب!
#افغانستان میں اقتصادی ترقی اور امن ترجیح ہے‘ اسحاق ڈار
آپ شاید پاکستا ن کے وزیر خزانہ ہیں
#عمران کچھ کر لیں این اے122کا نتیجہ نہیں بدلے گا‘ایاز صادق
اتنا پکا کام کیا ہے آپ نے!
#عبدالرحمن ملک کی سیاست اور فارمولے سمجھ میں نہیں آتے‘ عبدالقادر پٹیل
یہ سیاست اور فارمولے ملک صاحب کو بھی تو ایسے ہی ملتے ہیں ناسمجھی میں
#وزیراعظم پیپلز پارٹی کو سینیٹ کے دونوں عہدوں کی پیش کش کر دیں‘ عبدالرحمن ملک
دیکھ لیں پٹیل صاحب اب اس بیان میں کسی سمجھ وغیرہ کا عمل دخل ہے!
#چینی صدر کا دورہ پاکستان ایک بار پھر ملتوی
اب توا سلام آبادمیں کوئی دھرنا نہیں!
#کلین سوئیپ کرکے اپوزیشن اور میڈیا کے منہ بند کر دیئے‘ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
اور اس کلین سوئیپ کے لیے کس کس کے منہ کس کس طرح بند کیے آپ نے ؟
#چین ‘ بھارت اور افغان معاملے پر فوج اور سیاسی ادارے ایک ہیں‘ سرتاج عزیز
پھر یہ بیان دینے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی اپ کو جناب!
#طاہر القادری کا رواں ماہ کے آخر میں پاکستان آنے کا فیصلہ
یہ جاننے کے باوجود کہ چودھری سرور اب گورنر پنجاب نہیں؟
#خواب دیکھا ہے چیئر مین سینیٹ پی پی کا ہوگا‘ منظور وسان
پی پی کے چیئر مین بلاول کے پاکستان آنے کا خواب نہیں آیا آپ کو کبھی؟
#متحدہ کی سندھ کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ وزیراعلیٰ کریں گے‘ سید خورشید شاہ
بڑوں سے مزاق کرتے ہوئے کچھ تو خیال کریں شاہ جی!
#کام نہ کرنے والا ملازم اب گھر جائے گا‘ شرجیل میمن
او ر گھر جا کر اسے سارے کام کرنا پڑیں گے
#اب خودمختار الیکشن کمیشن کی جنگ لڑیں گے‘ عمران خان
یہ لڑنے بھڑنے کا کام آخر کب چھوڑیں گے آپ؟
#تحریکِ انصاف کے ارکان ایوان میں جا کر اپنے حلقوں کے مسائل حل کریں ‘امیر جماعت اسلامی
کیوں کہ ایوان بالا میں جانے کی وجہ سے اب مجھ سے جرگہ بازی شاید نہ ہوسکے
#ملکی قیادت نوجوانوں کے سپرد کرنے کا وقت آگیا‘ عارف علوی
اپنے لیڈر اور نواجوانوں کے قائد62سالہ عمران خان سے پوچھ کر اس طرح کے بیان دیا کریں جناب
#پاکستان اور امریکا68سال سے مل کر امن کے لیے کوششیں کر رہے ہیں‘ نواز شریف
اب امریکا کے بغیر کچھ اور کرکے دیکھ لیں شاید امن ہو جائے
#بلاول بھٹو جلد واپس آکر ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے‘شرجیل میمن
ملک سے پہلے بلاول صاحب کو پیپلز پارٹی کی باگ ڈور تو د ے دیں

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :