گستاخیء رسول ﷺ اورہمارے حکمرانوں کی ذمہ داری

جمعرات 26 فروری 2015

Dur E Sadaf Emaan

دُرّ ِصدف ایمان

ایک دن کانہیں آئے دن کاتماشہ ہے کہ مسلمانوں کے دلی جذبات کوکھلونابنایاجاتاہے ان کی حمیت وغیرت ،مذہب سے محبت کونشترچبھوئے جاتے ہیں اورکچھ غیرت مندمسلمان جب عشق رسول ﷺ میں قرآن وحدیث پرعمل کرتے ہیں تب ،ہاں تب ہماری حکومت کوسب قانون بھی یادآجاتے ہیں اوریہ بھی یادآجاتاہے کہ کس نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے لیکن میراحکومت اورحکمرانوں سے سوال ہے کہ یہ حکومت اس وقت کہاں سورہی ہوتی ہے جب ہمارے نبی ﷺکی شان میں گستاخیاں ہورہی ہوتی ہیں۔

جب ناموس رسالت پرحرف آرہاہوتاہے، کہاں ہوتی ہے حکومت اس وقت جس وقت اس اعلیٰ نبی ﷺ کی شان میں گستاخیاں ہوتی ہیں جس کی ناموس کیلئے عمرفاروق  تلوارنکال لیاکرتے تھے۔اس اعلیٰ سے اعلیٰ بالاسے اعلیٰ نبی کی شان میں گستاخی ہورہی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

جس کی نعلین پرفرشتے قربان جاتے ہیں وہ اعلیٰ نبی جونبیوں میں افضل انبیاء کے سردارجن کے لئے قرآن کی آیات نہیں پوراقرآن نازل کیا گیا اور وہی نبی جس نے کفرسے پاک کرکے کلمہ طیب پڑھادیا، پھرگناہ ہوں توامت کی شفاعت کاذمہ اُٹھالیا۔

اُس نبی کیلئے کبھی ڈنمارک کبھی آسٹریااوراب فرانس گستاخی پرآمادہ ہے لیکن ہمارے حکمرانوں کی زبان بندہے ۔کیوں؟ آخرکونسی مجبوری ہے جواِن کی زبانیں بندہیں ۔کونساڈرہے جومنہ میں بول نہ رہے ؟ خُدارابولیں اب توبولیں اگراب نہیں بولے توکب بولیں گے ۔آخرکب ؟ اوراگراب بھی نہیں بولناتوپھرمیں ان سے کہتی ہوں اس وقت بھی خاموش رہاکریں جب گستاخوں کوکوئی ممتازقادری واصل جہنم کردیتاہے۔

یہ حکومت اس وقت کیوں قانون یاکرواتی ہے جب کوئی عاشقِ رسول عشق کاثبوت دیتاہے اورحکمران یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ پاکستان بناہے لاالہ اللہ محمدرسول اللہ ﷺ پر۔پاکستان کامطلب تحریک پاکستان میں گونجتارہاکہ پاکستان کامطلب صرف لاالہ اللہ صرف لاالہ اللہ جب مطلب صرف وحدہ لاشریک توآج یہ اسلامی مملکت کیوں گستاخوں کی غلام ہوگئی ہے، کیوں آج یہ قانون یادہے کہ قتل کی سزاہے ،یہ یادنہیں کہ گستاخِ رسول کی کیاسزاہوتی ہے، یہ یادنہیں کہ اسلامی قانون کیاہے ؟۔

یہ یادرہتاہے کہ برٹش قوم کی گودمیں بیٹھناہے ،یہ یادرہتاہے کہ بھارت کے ناجائز مطالبے ماننے ہیں، یہ یادرہتاہے کہ سیاست اوراکاؤنٹس دونوں میں مزیداضافے کیلئے اب کیاقدم اُٹھاناہے۔ووٹنگ میں دھاندھلی ہوئی ،سعودیہ میں موت ہوئی توPM صاحب کی روانگی ہوگئی ۔ وہ ممالک جوہماری مددکرتے ہیں یادیتے ہیں ۔توخیال رکھیں معززحکمران عطاملتاصرف اللہ اوراس کے محبوب رسول ﷺ کی وجہ سے ہے ،اورکتنی عجیب بات ہے نہ کہ کسی سیاسی کرسی اورسیاست چمکانے کیلئے پاگل ہوتی حکومت اپنی سب سے اول ذمہ داری بھول گئی ۔

اپنے کانوں میں گونجنے والی سب سے پہلی آوازاذان صدااللہ اکبراللہ اکبراوراس کے رسول ہونے کی گواہی بھول گئی ۔اس خداکے رسول کی شان میں گستاخی نظرہی نہ آئی، اوراگرقوم کے احساس دلانے پرنظرآتی ہوتودانستہ نظراندازکردی گئی۔
میراصرف اس حکومت سے نہیں صرف حکمرانوں سے نہیں اس ملک میں موجوداقتداررکھنے والے مسلمانوں سے سوال ہے ،کیاآج امت مسلمہ میں کوئی مردمجاہدہمت واستقلال نہ رہا ؟ اس ایک سوال کے ساتھ پھرکئی سوال جنم لیتے ہیں ،کیاہم نے غلطی کی آپ جیسے حکمرانوں کوحاکم بناکر ؟ یاکیاہم نے سنگین خطاکی آپ جیسے کمزورایمان لوگوں کواقتدارکی کرسی دے کر ؟؟؟
کیاان تمام حکمرانوں کااقتداراس قدربزدل اورکمزورہے کہ جب چاہاجس نے چاہامسلمانوں کی غیرت پرتازیانے لگادیئے ،مسلمانوں کے نبی جن کورحمة اللعالمین بناکربھیجاگیاان کی شان میں گستاخی اورتوہین کی جاتی ہے ،کبھی ڈنمارک نے خاکے بنادیئے ،کبھی اسرائیلی قوم کے یہودیوں نے کوئی مووی بنادی اوراب ایک بارپھرفرانس توہین رسالت پرآمادہ ہے، کیوں آخرکیوں ؟ کیاہمارے حکمران اس قدرکمزورپڑگئے ہیں ؟ میری حکومت سے صدرپاکستان سے گزارش ہے کہ آپ کوجوبھی خوف ہے جوبھی ڈرہے جو بھی مجبوری ہے ان سے قطعی نظرآپ اپناوہ فرض اداکریں جواس حدیث کے تحت آپ پراورپوری امت مسلم پرعائدہوتاہے، لیکن یادرکھیں ذمہ داری آپ پرہی ہے کہ ۔


ارشادرسول ﷺ ہے کہ تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتاجب تک میں اس کے ماں باپ اولاداورجان ومال سے زیادہ محبوب نہ ہوجاؤں(مفہوم حدیث) ۔لیکن آج ہمارے حکمرانوں کوصرف اپناعہدہ عزیزہے اپنی کرسی سے عشق ہے اوراکاؤنٹس سے دلی محبت اوراسی پران کی جان قربان ہے۔
حکومت ِپاکستان آپ برائے مہربانی بیدارہوجائیں، اسی نبی کیلئے جس نبی کی وجہ سے آج آپ لوگ مسلمان ہیں اورمسلمانوں پرحکمران ہیں ۔

اس نبی کیلئے جس نبی کی نعلین پرتاج والے بک جاتے تھے ۔اس نبی کیلئے جس نبیکیلئے صحابہ کرام جیسی عظیم ہستیاں نثارجاتی تھی ،اس نبی کی غلامی کواللہ کاعطاکردہ انعام مانتے تھے، اورتم بھی مان لوکہ جو تمہیں ملا ہے وہ اسلام کی وجہ سے ملاہے۔
پاکستان دوقومی نظریئے پرآزادہواتھااوران میں نظریئے کی بنیاداسلام تھا۔اسلام ہے تومسلمان ہیں اورمسلمان ہیں توایمان کی وجہ سے اورایمان ملاصرف آپ ﷺ کی وجہ سے، توجب اسلام ہے تواسلامی مملکت ہے پاک ہے توپاکستان ہے ،پھرقدم اٹھانے میں دیرکس بات کی ہے ؟؟؟ معززحکومت آپ صرف ایک قدم تواُٹھائیں پاکستانی عوام کواپنے ہم قدم پائیں گے ۔


یہ میرادعویٰ بھی اورمیرایمان بھی پھراگرجان بھی جائے توغم نہیں ہوگا۔
جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا
وہ شان سلامت رہتی ہے
یہ جان توآنی جانی ہے
اس جاں کی توکوئی بات نہیں
اُمیدہے حکومت پاکستان ناموس رسالت کیلئے جلداقدامات اُٹھاکرآپ ﷺکے غلاموں میں اپنانام شامل کریں گے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :