تیر و ترکش

منگل 24 فروری 2015

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#میاں صاحب جو مرضی کر لیں کشمیر ‘گلگت بلتستان میں الیکشن جیت کر دکھائیں گے‘ عمران خان
میاں صاحب کی مرضی کا کیا پھر تا دیر بھگتنا پڑے گا آپ کو جناب!
#نواز شریف اقتدار میں آکر سینئر کارکنوں کی قربانیوں کو بھول گئے‘ سیدغوث علی شاہ
شاہ جی! اب پچھائے کیا ہوت
#کراچی میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے‘ سید قائم علی شاہ
پہلے کراچی کی ’صفائی‘ تو کرالیں‘سائیں!
#تحریکِ انصاف کا سینیٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن پر تحفظات کا اظہار
تحریکِ انصاف کو اب اپنا نام تحریکِ تحفظات رکھ لینا چاہیے
#پیپلز پارٹی کا رضا ربانی کو امیدوار برائے چیئر مین سینیٹ بنانے پر غور
اس کا مطلب پیپلز پارٹی کو سو فیصد یقین ہے کہ اس کا امیدوار چیئر میں سینیٹ نہیں بن سکتا
#61 فیصد منتخب نمایندے بیرونِ ملک اثاثوں کے سوال پر ’خاموش‘
معزز و فاضل منتخب نمایندے خاموش رہیں بھی تو کیا اثاثے خود بول رہے ہیں سب کے
#نجم سیٹھی نے کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کا ملبہ عوام اور میڈیا پر ڈال دیا
سیٹھی صاحب بھی ظاہر ہے حکمران طبقے میں شامل ہیں
#سیاسی جرگہ حکومت و تحریک انصاف دوریاں ختم کرانے کے لیے پھر متحرک
اب تو شاید حکومت اور تحریک انصاف بھی تنگ آچکے ہوں گے اس جرگہ بازی سے
#پڑوس ملک نے پاکستان میں دہشت گردی کی آگ بھڑکائی‘ وفاقی وزیر داخلہ
اور آپ کے میاں صاحب اس پڑوس ملک سے کاروبار کرنا چاہتے ہیں
#ٹیم نے سبق نہ سیکھا تو شائقین بری خبر کے لیے تیار رہیں‘ مصباح الحق
ویسے اب اچھی خبر کا انتظار کس شائق کو ہے ٹیم کی طرف سے… بزرگو!
#سیاسی جماعتیں مل کر میثاقِ معیشت کریں ‘اقتصادی مشاورتی کونسل
اس طرح کے میثاق میں قوم کا کتنا حصہ ہوگا ؟
#2017میں ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی‘ خواجہ آصف
لو جی خواجہ آصف صاحب بھی چل پڑے راجا پرویز اشرف صاحب کی راہ پر… اللہ خیر کرے
#سینیٹ انتخابات ‘ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے زرداری کا پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک
ہارس ٹریڈنگ روکنے کا ٹاسک اور زرادری صاحب لگتا ہے اخباری نمایندے کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے
#ملکی دولت لوٹنے والوں سے عوام کو چھٹکارا دلاؤں گا‘ پرویز مشرف
چھوڑیں سر یہ راگ پرانا ہو چکا ہے‘ اب تو عوام بھی نہیں سنتے
#ایرانی انتہا پسند تکفیریوں سے کم خطرناک نہیں‘ ہاشمی رفسنجانی
متفق علیہ
#45سال میں آصف علی زرداری کو ناں یا کیوں نہیں کہا‘ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا
45سال بھی تو اسی لیے نکال لیے آپ نے ان کے ساتھ
#بلاول کا والد سے رابطہ‘ افواہیں جلد دم توڑ جائیں گی‘ چیئر مین پیپلز پارٹی
والد سے رابطے کے بعد لگتا ہے بلاول کے ’انکل‘ بالکل ’فارغ‘ ہو جائیں گے
#مغرب اور اسلام میں جنگ کا تاثر سفید جھوٹ ہے‘ صدر اوباما
کالے کرتوتوں والے سفید لوگوں نے اس جھوٹ کو سچ بنانے میں کوئی کسر چھوڑی تو نہیں … آپ کے دور میں بھی!
#ریاستی اداروں نے میڈیا کو سیاست دانوں کے ٹرائل کے لیے استعمال کیا‘ احسن اقبال
حضور آپ اب اپوزیشن نہیں حکومت میں ہیں
#آئی جی سندھ کا بکتر بند گاڑیوں کے معاملے پر بات سے انکار
آئی جی صاحب کے اس انکار میں بھی ڈھونڈنے والے بہت کچھ ڈھونڈ لیں گے!
#کل بڑا سرمایہ دار پوری حکومت خرید لے گا‘ سراج الحق
اب یہ کام چھوٹے سرمایہ دار کر رہے ہیں کیا؟
#ہم کسی صورت ملک میں مغربی تہذیب کو مسلط نہیں ہونے دیں گے‘ اکرم درانی
اور مغربی جمہوریت کی بالا دستی کی جدوجہد جاری رکھیں گے!
#اقتدار میں آکر جمعے کی چھٹی بحال کریں گے‘ امیر جماعت اسلامی
اتنی کڑی شرط پوری کون کرے گا … جمعے کی چھٹی کے لیے

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :