بلاعنوان

اتوار 15 فروری 2015

Mumtaz Amir Ranjha

ممتاز امیر رانجھا

#سانحہ بلدیہ ٹاؤن بھتہ کے تنازعہ کی وجہ سے ہوا۔رپورٹ
یہ بات سب کے لئے بہت ہی افسوسناک ہے۔اس رپورٹ کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے 257 افراد کے اس قتل میں ملوث ایک سیاسی جماعت ہے۔افسوس صد افسوس ہے کہ اس گارمنٹس فیکٹری میں سارے شہید ہونے والے افراد محنت کش اور غریب مزدور تھے۔ سارے پاکستانی بھتہ لینے والے اور بھتہ کے نام پر انسانیت کے سودا کرنے والوں کے اس انتہائی شرمناک فعل پر سراپا احتجاج ہیں۔

اس حادثے کے ذمہ دار ان کو پکڑنا ملک و ملت کے لئے انتہائی ضروری ہے تاکہ آئندہ ایسا سانحہ خدانخواستہ دوبارہ جنم نہ لے۔قوی امید ہے کہ حکومت پاکستان اور حکومت سندھ اس سانحہ میں ملوث افراد یا گروہ کو کڑی سے کڑی سزا دلانے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے پہلی دفعہ غیر جذباتی ہونے کا احسا س دلا کر ایم کیو ایک کو اس واقعہ پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ظالم اور قاتل کے لئے سزا کے سوا کوئی اور رستہ باقی نہیں رہتا ۔اس واقعے کے ذمہ داران کی بہتر نشاندہی عدلیہ ہی کر سکتی ہے۔باقی کسر ذوالفقار مرزا نے نکال دی ،ان کے بقول ”زرداری صاحب سندھ حکومت کو اپنے کاروبار کی طرح چلا رہے ہیں،رحمٰن ملک جس دن پیدا ہوا اس پر لعنت بھیجتا ہوں،فریال تالپور کا نوکر لوگوں کو نوکریاں دلا رہاہے وغیرہ وغیرہ“
#موجودہ دور ہی میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی۔

وزیرا عظم پاکستان

انشاء اللہ۔تمام پاکستانیوں کی خواہش ہے کہ آپ کے دور میں بجلی اور گیس کا بحران ختم ہو جائے ورنہ سچی بات تو یہ ہے کہ آپ سے پہلوں نے تو کچھ ایسا ماحول بنایا ہے کہ لگتا تھا خدانخواستہ عوام ہی ختم ہو جائے گی۔یعنی کہ انہوں نے ملک کو مقروض رکھا،کرپشن کا کام عروج پر رکھا اور نالائق لوگوں کو اہم عہدوں پر براجمان رکھا،جعلی ڈگری ہولڈرز بجلی کے ہولڈرز کی طرح ٹمٹاتے رہے۔

باوثوق اخباری ذرائع کے مطابق چائنا پاکستان میں چھ بجلی کے منصوبے تیزی سے مکمل کر رہا ہے۔عوام کو خوشی ہے کہ آپ بھی ان میں گھل مل کر سبزی فروٹ کا ریٹ چیک کرتے رہے۔آپ اگر ایسا ہر روز کریں تو شاید مہنگائی کی کمر ٹوٹ جائے اور عوام کا خون چوسنے والے طبقہ کی حوصلہ شکنی ہو۔پٹرول کا ریٹ کم ہونے کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ والوں نے کرائے کم نہیں کئے ،اس بات پر بھی نوٹس ہو جائے تو کیا کہنے۔

تمام پاکستانیوں کے لئے یہ بھی اچھی خبر ہے کہ چنیوٹ سے اتنی زیادہ معدنیات نکل آئیں۔یہ معدنیات پاکستانی قرضے کے بوجھ کو کم کرنے کے کام آسکتا ہے۔
#قومی ٹیم کے اوپنر انجری کے باعث قومی ٹیم سے آؤٹ۔خبر
اس دفعہ ہماری قومی ٹیم پہلے ہی بڑی ”ماٹھی“ اور کمزور سی تھی۔محمد حفیظ کے جانے سے میچ ہارنے کے خطرات شدت سے منڈلانے لگے ہیں۔

محمد حفیظ نے پاکستان آ کر بہت ہی خطرناک بیان دیا کہ انجری ٹھیک ہونے میں ہفتہ باقی تھا ،زبردستی پاکستان بھیج دیا گیا۔نیوزی لینڈ والوں نے چاروں میچز میں چت کیا اور ڈر تھا کہ کہیں وارم اپ میچ میں خدانخواستہ بنگلہ دیش والے بھی ہماری ٹیم کو شکست نہ دے دیں لیکن ہماری ٹیم نے تھوڑی بہت غیرت دکھائی ہے جس کی وجہ سے ٹیم نے ہارتے ہارتے میچ جیت ہی لیا، اس کے بعد انگلینڈ کو بھی پاکستان نے بڑی ہی کامیابی سے ہرا دیا۔

اب قوم کی ساری امیدیں اگلے میچز پر ہیں۔پاکستان انڈیا کا میچ فائنل سے زیادہ سخت ہے، واپڈا نے اس موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے اور مصباح الحق نے میچ نہ ہارنے کا وعدہ ۔دیکھتے ہیں کون وعدہ وفا کرتا ہے۔ہم سب کی دعا ہے کہ اللہ ہمارے پرچم اور ٹیم کو سرخرو کرے۔آمین
#کچی آبادیوں سے غیرملکیوں کو نکالنے پر عمل درآمد جاری۔

خبر

پاکستان کے زیادہ مسائل افغانی مہاجرین ہیں۔اگرچہ پاکستان نے اس پڑوسی ملک کا ہر طرح سے ساتھ دیا اوراتحادی بن کر امریکہ افغانستان کی اخلاقی مد د بھی کی بلکہ تاحال یہ مدد جاری ہے۔اس ساری مدد کی مد میں ہماری سول اور فوجی افراد کی سینکڑوں ناقابل فراموش شہادتیں بھی ہوئیں۔پاکستان کا بہت زیادہ جانی و مالی نقصان بھی ہوا لیکن افغانستان سے آئے پاکستانی مہاجر پاکستان کی معیشت اور معاشرت پر بہت زیادہ نقصان دہ ثابت ہوئے۔

ہمارے ملک میں بے روزگاری،چوری،ڈکیتی اور دہشت گردی جیسے مسائل کی نوے فی صد وارداتیں ان کی وجہ سے بڑھ گئیں۔اب امریکہ اور افغانستان کی ذمہ داری ہے کہ ان افغانی مہاجرین کو جلد از جلد پاکستان سے افغانستان ان کے رہن سہن کا بندوبست کریں تاکہ پاکستان اور پاکستانی عوام اپنے مستقبل کو محفوظ اور پر امن بنا سکیں۔
#مردہ جانوروں کا گوشت بیچنے والے قصاب گرفتار۔

خبر

شرم کرو،شرم کرو، بے ایمان قصابو!کیوں اپنے موجودہ اور اگلاجہاں گندہ کرتے ہو لوگوں کو گند کھلا کر،پیسہ کمانے میں اتنی سپیڈ بھی نہ لگاؤ کہ لوگوں کو حلال حرام کھلانے میں تمیز کرنا ہی چھوڑدو۔اگر انسا ن کے بچے ہو تو انسانوں کو گدھے کھلانا بند کرو ورنہ گوشت کا کاروبار ہی ٹھپ کرو اور پاکستانی انسانوں کو چین سے جینے دو۔امید ہے ہماری حکومت بھی ایسے ظالموں پر اپنی گرفت مضبوط کرے گی ،انہیں ایسی عبرتناک سزا دیگی تاکہ مستقبل قریب میں ایسے افسوسناک واقعات دیکھنے اور پڑھنے کو نہ ملیں۔


#امریکہ یا بھارت کے کہنے پر کسی جماعت کو کالعدم قرار نہیں دیں۔چوہدری نثار
ویلڈن، چوہدری صاحب بہت ہی سمجھدار انسان ہیں۔آپ کا یہ بیان قابل ستائش ہے۔ہندوستانی فوج جب مرضی ہماری سرحدوں پر گولیاں برسانا شروع کر دیتی ہے اسے دنیا میں دہشت گردی نہیں تو اور بھلا کس نام سے یاد کرے گی۔ہندوستان یا امریکہ جب چاہے اپنی طرف سے ہمارے ملک میں مداخلت کرے لیکن ہمارے کسی بھی موقف پر ان دونوں پر کوئی جوں تک نہیں رینگتی۔مسئلہ کشمیرہو یا سرحدی علاقوں میں فائرنگ سے شہید ہونے والے افراد کا معاملہ دونوں ممالک کسی بھی طرح سے پاکستان کے موقف پر سر تسلیم خم نہیں کرتے تو پھر ہم کس طرح سے ان کے سارے مطالبات تسلیم کر لیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :