تیر و ترکش

بدھ 31 دسمبر 2014

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#قومی قیادت کسی کو اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دے گی، پرویز رشید
اگر کوئی قومی قیادت کی اجازت لیے بغیر اپنا ایجنڈا مسلط کر دے تو کردے !
#بلاول کو ڈاکٹروں نے سفر کرنے سے منع کیا ہے، شرجیل میمن
چاہے پوچھ لیں ڈاکٹر عبدالرحمن ملک سے!
#مولانا عبدالعزیز سرکاری خطیب نہیں ہیں،چودھری نثار علی خان
کر لو جو کرنا ہے!
#اسپیشل کورٹس فوجی نہیں بلکہ آئینی عدالتیں ہیں، وزیر اطلاعات
قوم کو دی گئی اس اطلاع کو شاید زیادہ دیر تک یاد نہ رکھ پائیں آپ اور آپ کے دوست
#دو سال تک اقتدار فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ اور جمہوریت کی باتیں متضاد اور ناقابل فہم ہیں،مولانا فضل الرحمن
یہ دور ہی تضادات کا ہے جناب!
#سانحہ پشاور کے شہید بچوں کو نشان حیدر ملنا چاہیے، سینیٹر عبدالرحمن ملک
بالکل جناب! اسی بہانے قوم کو شہید بچوں کے ناموں کا بھی علم ہو جائے گا
#فوجی عدالتوں کے قیام کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں، امیر جماعت اسلامی کراچی
کمال ہے یہ’ تفصیلات ‘سراج الحق صاحب نے آپ کو نہیں بتائیں؟
#بعض عناصر سے فوجی اور سیاسی قیادت کا ایک پیج پر ہونا ہضم نہیں ہوتا ، خواجا سعد رفیق
شاید ان عناصر کو جگہ نہیں ملی ہوگی ’اس‘ ایک پیج پر!
#جی ایچ کیو والے غنڈے نہیں شاہین پالتے ہیں، عامر لیاقت
امید ہے عامر صاحب کی یہ بات جیو کے دیگر ذمہ داروں اور ملازموں کو بھی سمجھ آگئی ہوگی
#افغانستان اب مزید دہشت گردی کا گڑھ نہیں رہے گا، باراک اوباما
اس کا مطلب آپ واقعی اتحادیوں کو لے کر افغانستان سے جا رہے ہیں!
#آصف زرداری کمان اور میں تیر ہوں، بلاول کا ٹوئیٹر پیغام
یہ اور بات ہے کہ آج کل کمان پاکستان اور تیر انگلستان میں ہے
#کہیں ایسا نہ ہو کہ میں اور میاں صاحب دونوں اندرہو جائیں، آصف زرداری
پتا نہیں کتنے دلوں سے نکلا ہوگا ،اللہ کرے
#تمام عسکریت پسندوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے،سرتاج عزیز
جن کو آپ بتانا چاہتے ہیں وہ آپ کی باتوں پر شاید زیادہ دھیان نہیں دیتے اب
#ٹمبر مارکیٹ جل رہی تھی وزیراعلیٰ اور وزرا سوتے رہے، ایم کیو ایم
اس باربی بی کی برسی نے بہت تھکا دیا تھا شاید!
#جوڈیشل کمیشن پر مزید لچک نہیں دکھا سکتے، عمران خان
مزید لچک کی اجازت نہیں ملی کیا!
#ایم کیو ایم نے وزیر اعظم کو سندھ حکومت کے طرز عمل اور عوامی مسائل کے سلسلے میں غفلت سے آگاہ کر دیا
کوئی فائدہ نہیں وزیر اعظم بڑی بڑی آگاہیوں میں الجھے ہوئے ہیں آج کل۔

(جاری ہے)


#فوجی عدالتوں کا قیام زہر کا گھونٹ پی کر قبول کیا، سید خورشید شاہ
پلانے والے گھونٹ گھونٹ کر کے پوری بوتل پلا دیا کرتے ہیں، شاہ جی !
#دھاندلی سے ہماری90سیٹیں چھینی گئیں،چودھری پرویز الٰہی
یہ وہی سیٹیں تھیں جو آپ نے مشرف دور میں چھینی تھیں ،ویسے آپ 190بھی کہہ دیں تو کون تردید کرے گا!
#دبئی ، پاکستانی شہری نے ملنے والے25ہزار درہم مالک کو لوٹا دیے
پاکستان سے باہر جانے کا کوئی اثر تو ہونا تھا ناں
#جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو پلان سی موجود ہے، جہانگیر ترین
اب ایسے پلان بھول کر مارچ میں ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کی فکر کریں
#پیپلز پارٹی چھوڑنے والے زیرو ہو گئے ۔

مخدوم امین فہیم
لہٰذا یہ رسک نہیں لیا جاسکتا
#پاگل سے سیاست دان آخر کار زبردست فیصلہ کرتے ہیں۔جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ
اور پھر کوئی ’عقل مند‘ اُن زبردست فیصلوں کے ساتھ’زبردستی‘ کرنے آجاتا ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :