تیر و ترکش

منگل 16 دسمبر 2014

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#شاہ محمود ایسا جھوٹ بولیں جس پر لوگ اعتبار کرلیں، پرویز رشید
پرویز رشید صاحب کا مطلب ہے کہ ان کی برابری نہ ہی کریں شاہ محمود تو بہتر ہے
#کراچی میں کامیاب احتجاج کا کریڈٹ سندھ حکومت اور ایم کیو ایم کو جاتا ہے ، شیخ رشید
اب بتا سونامی خاناں تبدیلی کے نشاناں!
#اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا
پھر تو نیا اسپیکر ڈھونڈنا شروع کر دے ن لیگ
#آصف زرداری اے آر وائی گولڈ اور اوسس ٹریکٹرریفرنس سے بری
اب یہ سیاست بلاول نہیں کرنا چاہتا تو خود اپنا نقصان کرے گاباپ کا کیا جائے گا
#عمران خان شرمناک معاشرے کی بنیاد رکھ رہے ہیں،عاصمہ جہانگیر
اب انداز کریں اس معاشرے کا جسے عاصمہ بی بی بھی شرمناک کہہ رہی ہیں
#تحریک انصاف نے پوری قوم کو ذہنی طور پر پریشان کر رکھا ہے، لاہور ہائی کورٹ
اس کے باوجود آپ اور ’وہ‘ سب خاموش ہیں
#بھارت سے تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر پر پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،نواز شریف
یہ دونوں کام ایک ساتھ صرف آپ کے بیان میں ہوسکتے ہیں
#عمران خان دسمبر کے آخر تک مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں
تاکہ نیو ایئر نائٹ لندن میں منا سکیں؟
#تحریک انصاف سے مذاکرات کامیاب ہوں گے، ترجمان وزیراعظم
اگر پرویز رشید اور خواجہ سعد رفیق وغیرہ خاموشی اختیار کر لیں تو
#حکومت اور پی ٹی آئی کے مثبت رویوں سے قوم کو نیا حوصلہ ملا ، سراج الحق
اور اب قوم سیاست کاری اور مذاکرات بازی کے نئے مناظر دیکھے گی اس نئے حوصلے کی بدولت
#چاہتا ہوں الطاف حسین پہلے کی طرح عمران کو ویلکم کریں، شیخ رشید
یہ چاہت تو شاید کسی’اور‘ کی ہے آپ تو فقط ترجمانی کر رہے ہیں
#نواز شریف وفاق اور عمران خیبر پختونخوا میں ناکام ہو گئے، سید خورشید شاہ
اور آپ پورے پاکستان میں یہ مزہ چکھ کر پہلے نمبر پر ہیں
#عام آدمی کی مشکلات دور کرنے کے لیے کرپشن کو ختم کرنا ہوگا، گورنر سندھ
یہ تو’خاص‘ آدمی کے خلاف سازش ہے جنابِ گورنر!
#پاکستان پڑوسیوں سے اختلافات ختم کرنا چاہتا ہے، صدر ممنون حسین
ممنون صاحب پڑوسیوں سے تو پوچھ لیں وہ کیا چاہتے ہیں؟
# وزیراعظم پیدل عمران خان کے پاس جانے کو تیار ہیں‘ خواجہ آصف
کیا وزیراعظم کی گاڑی چلانے سے بھی اب انکار کر دیاہے چودھری نثار علی خان نے
#انتخابی نتائج صرف الیکشن ٹریبونل میں ہی چیلنج ہوسکتے ہیں، سپریم کورٹ
اب جوڈیشل کمیشن بنا کر توہین عدالت کا حوصلہ کون کرے گا؟
#مطالبے آسان عمل درآمد مشکل ہوتا ہے،حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے، لیاقت بلوچ
ہم سمجھے یہ بیان احسن اقبال یا سید خورشید شاہ کا ہے
#پاکستانی ہاکی ٹیم کی فتح، بھارتی میڈیا روایتی بدتمیزی پر اتر آیا
اور ’امن کی آشا‘ سردی میں دھوپ سینکتی رہی
#سیاسی و فاداریاں تبدیل کروا کر کامیابی حاصل کریں گے، شاہ محمود قریشی
اس سلسلے میں آپ تجربہ کار ہی نہیں بلکہ یہ فن تو آپ کو وراثت میں ملا ہے ناں!
#اسپیکر اور دووزرا کی قربانی دے کر نظام بچا لیں، زرداری کا نواز شریف کو مشورہ
کیوں کہ اسی نظام کے بچاؤ میں ہم سب کا بچاؤ ہے
#عمران خان حکومت گرانے میں کامیاب نہیں ہوں گے،سینیٹر اعتزازاحسن
پتا نہیں اب یہ اعتزاز صاحب کا اظہارِ حسرت ہے یا خواہش!
#عمران کو بعض قوتیں بری طرح استعمال کررہی ہیں انعام اللہ نیازی
کیوں کہ وہ قوتیں کسی کو اچھی طرح استعمال کرکے زیادہ سر پرچڑھانے کاخطرہ مول نہیں لیتیں
#ملتان، نون خاندان کے اہم افراد تحریک انصاف میں شامل
وہاں پہلے کڑواہٹ کم ہے کیا.

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :