تیر و ترکش

بدھ 26 نومبر 2014

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#عمران کی تقریر میں نوازشریف کے سوا کچھ نہیں، پرویز رشید
جیسے آپ کے بیان میں عمران خان کے سوا کچھ نہیں ہوتا
#آرمی چیف کے دورہ امریکا کے بعد تعلقات میں بہتری آئے گی،سرتاج عزیز
اگر آپ روزانہ بیان دینے کی عادت پر قابو پاسکے تو!
#میری واپسی افواہیں پھیلانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، طاہر القادری
پھر آپ کا منہ لال کیوں ہو رہا ہے؟
#قومی سلامتی کے معاملات پر وزیراعظم اور آرمی چیف میں مکمل ہم آہنگی ہے، مشاہد حسین
چودھری شجاعت صاحب کو آپ نے بتادیا ہے ناں اس’مکمل ہم آہنگی‘ کے بارے میں
#دھاندلی کی تحقیقات کے لیے کمیشن کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، چودھری شجاعت
کیوں کہ مشاہد صاحب کل ہی کسی’مکمل ہم آہنگی‘ وغیرہ کی بات بتارہے تھے
#تمام سیاسی قوتیں ایک چارٹر آف اکانومی پر متفق ہوں، اسحاق ڈار
اور پھر اس کا حال بھی’ چارٹر آف ڈیموکریسی ‘جیسا کریں،مفاہمت کی پالیسی کے تحت
#حکمرانوں کا خیال تھا کارکن تھک کر واپس چلے جائیں گے، عمران خان
لیکن ہم نے بھی تھکاوٹ اتارنے کا پورا پورا بندوبست کر لیا تھا
#پاکستان خلافت کا مرکز بنے گا، سراج الحق
سسٹم بچانے کے لیے مصالحت کاری اور جرگہ بازی کرنے والوں کا پھر کیا ہوگا؟
#آیندہ عام انتخابات2018میں ہوں گے عوام جسے چاہیں ووٹ دیں، نواز شریف
اور حکومت 2018 میں بھی وہی بنائیں گے جنہیں ’وہ‘ چاہیں گے
#سابق پرتگالی وزیر اعظم دھوکا دہی، کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار
یہ سب الزام ہی ہوں گے سابق پرتگالی وزیراعظم پر حقیقت ہوتی ان الزامات میں تو وہ’ سابق‘ کیسے ہوتے؟ ہیں جی!
#امریکا نے افغان جنگی مشن میں ایک برس کی توسیع کر دی
ابھی تسلی نہیں ہوئی صاحب بہادر کی…؟
#میں نے ملک کو بحران سے نکال دیا تھا، پرویز مشرف
ملک نے بھی تو آپ کو گارڈ آف آنر دے کر نکال دیا تھا پھر واپس کیوں آئے آپ
#سندھ اور پنجاب کے عوام عمران خان کے جھوٹے وعدوں سے دھوکا نہ کھائیں،اسفند یار ولی
بلکہ اس سلسلے میں عوام ہمارے وعدوں سے کام چلا سکتے ہیں
#ترقی کے سفر میں تمام جماعتیں ہمارا ساتھ دیں، وزیر اعظم
اور ترقی کرکے ہم سفروں کو نظر انداز کرنے میں دیر نہیں لگائی جائے گی،حسب ِسابق
#پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی میں ا ضافہ
وہی بات کہ #
حرکت ہے تیز تر اور سفر آہستہ
#وزارت ریلوے نے تاریخ میں پہلی بار ایک ارب سے زاید مالیت کا اسکریپ فروخت کر دیا
خبرمیں تاریخی خریدار کا نام نہیں بتایا گیا
#شیخ رشید کے’ کلچ پلیٹ ‘ناکارہ تو عمران کے’ پلگ میں کچرا‘ پھنس گیا ہے، حافظ حسین احمد
آج کل حافظ صاحب گاڑی مرمت کروا رہے ہیں شاید !
#جلد سیاست میں آرہا ہوں، پرویز مشرف
آپ سیاست سے گئے کب تھے؟

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :