یوم مساوات

جمعرات 9 اکتوبر 2014

Sabookh Syed

سبوخ سید

آج کوئی دیوبندی ،بریلوی ،اہل حدیث نہیں ،
آج کوئی شافعی ،حنفی ،حنبلی ،مالکی اور جعفری نہیں ،
آج کوئی کالا ،گورا ، سانولا اور سرخ نہیں ۔
آج کوئی امیر ،غریب نہیں ۔ ۔ ۔ ۔
آج کوئی مشرق و مغرب نہیں ۔ ۔ ۔ ۔
آج کوئی خوبصورت و بدصورت نہیں ۔۔ ۔۔ ۔
آج کوئی گناہ گار وہ بے گناہ نہیں ۔
آج کوئی شاہ و گدا نہیں ۔ ۔ ۔ ۔
آج کوئی چھوٹا و بڑا نہیں ۔

۔ ۔ ۔
آج یوم عرفہ ہے ،،،یوم مساوات ،،یوم مواخات ،،، یوم وحدت و اتحاد۔۔۔۔
یہ ہے اللہ کا گھر جس کا در سب کے لیے کھلا ہے ۔
سب کا لباس ایک ،
سب آب زم زم پیتے ہیں ،
سب کی زبانوں پر ایک ہی کلمہ ہے ۔
سب کا رخ ایک طرف ہے ،
طواف اکھٹے ،
نماز میں اکھٹے ،
منی میں ،
عرفات میں
مزدلفہ میں اکھٹے
رمی جمرات میں اکھٹے ،
روضہ رسول پر اکھٹے ،،،
کسی میں حرص نہیں ،،،
کسی میں ہوس نہیں ،،،،
ایک دوسرے سے پیار ہے ،،،،
ایک دوسرے کا احترام ہے ،،
بڑے کا ادب اور چھوٹے پر شفقت ہے ،،،
بس اللہ کی رضا مطلوب ہے ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
لیکن جب اللہ کے گھر سے لوٹ کر ۔

(جاری ہے)

۔۔۔۔۔۔
اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجدوں میں ۔۔۔۔۔۔پہنچتے ہیں تو ۔۔۔۔۔۔۔پھر وہی ہو جاتے ہیں ،،،،،،
اللہ ہمیں ہدایت دے اور فرقہ واریت سے نجات عطا فرمائے ۔
ایک بات جان لیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔
یہ سب دیکھ کر شیطان کو کتنی تکلیف ہوتی ہوگی
اور
پھر وہ جبہ و دستار میں چھپے ،،،،،،
پگڑیا ں پہنے ،،،،،
خود کو اسلا م کا علمبردار کہنے والے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ملاؤں اور ذاکروں کو۔ ۔ ۔ ۔
متحرک کر دیتا ہے کہ
اٹھو جوانوں ،
تمھارے ہوتے ہوئے مسلمان متحد ہو گئے ،،،،،،
انہیں ایک مرتبہ پھر فرقوں میں بانٹ دو ،،،،،
شاباش ،۔۔۔۔اٹھ کھڑے ہو،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
اللہ ہمیں ہدایت دے ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :