تیر و ترکش

ہفتہ 4 اکتوبر 2014

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#تمام رہنما سیاسی سفر میں بلاول کا ساتھ دینے کا عہد کرتے ہیں ،سید یوسف رضا گیلانی
اور سفری سامان(زادِ راہ) کا انتظام کون کرے گا؟
#اللہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ہدایت دے، نواز شریف
حالانکہ وہ حکومت و اقتدار کے متمنی ہیں
#وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کا بیٹا دو نمبر ی پر یونیورسٹی سے نکال دیا گیا
لگتا ہے صاحبزادے پر اب سیاست وپارلیمان کے دروازے کھل جائیں گے
#فیصل آباد،راج مستری کے بیٹے نے ایم بی اے میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا
اور راج نیتا جعلی ڈگریوں پر نااہل ہو رہے جبکہ ان کے بیٹے یونیورسٹیوں سے دو نمبریاں کر رہے ہیں
#میچ جیت چکے اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی، عمران خان
چلیں اب پرویز خٹک کو پشاور بھجوا کر وہاں کی موجودہ حکومت کو ٹھیک کرلیں
#عمران خان اگر وزیراعظم بن گئے تو6ماہ بعد روئیں گے، ہارون الرشید
اگر نہ بن سکے تو پھر کون کون روئے گا ساری عمر؟
#مجھے حکومت تبدیل ہوتی نظر آرہی ہے،الیکشن ہوتے دکھائی نہیں دے رہے، پرویز مشرف
اس بیان سے لگتا ہے کہ آپ کی نظر کمزور ہو گئی ہے اور خواب دیکھنے کی عادت بھی ختم نہیں ہوئی ،ویسے آج کل آپ چشمہ کون سا لگا رہے ہیں ’خاکی‘ یا دھوپ کا
#ڈاکٹر طاہر القادری نے نومولود بچی کو شہد میں اپنا لعاب ملا کر گھٹی دی
بچی کی اللہ زندگی کرے بس گھر والوں کو اسے چپ کرانے کے طریقے ابھی سے سوچنا شروع کر دینے چاہئیں
#بلاول18اکتوبر کو نواز شریف کو جھنڈی دکھا دیں گے، شاہ محمود قریشی
جب تک زرداری صاحب اور سید خورشید شاہ علم ِمفاہمت سر بلند رکھیں گے یہ حسرت ہی رہے گی آپ کو
#نواز حکومت کا مستقبل نہیں، تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے مشورہ کروں گا ،سردار ممتاز بھٹو
آپ کی کلاس کے لوگ شامل ہوں گے تو بے چاری عمران خان کے کام کی بھی نہیں رہے گی… تحریک انصاف !
#پاکستان میں جاری بحران میں امریکا کا کوئی عمل دخل نہیں، امریکی قونصل جنرل
جرمنی،سوئٹزر لینڈ،آسٹریلیا،یونان،چین اور اٹلی وغیرہ کے قونصل جنرل کو اس طرح کے بیان کیوں نہیں دینا پڑتے
#جمہوریت نہ رہی تو کسی کی باری نہیں آئے گی، میاں افتخار حسین
اگر جمہوریت رہی تو سب کی باری آئے گی سوائے عوام کے
#پیپلزپارٹی نواز شریف کی ڈوبتی کشتی کو سہارا نہ دے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
اگر پیپلز پارٹی ماشاء اللہ ڈاکٹر صاحبہ کو نواز شریف کی کشتی میں بٹھا دے تو یہ جلدی ڈوب سکتی ہے
#عمران خان خیبر پختونخوا کو مثالی صوبہ بنادیں تو ہم بھی ان کی مدد کریں گے،شاہی سید
اگر یہ کام اتنا آسان تھا تو آپ کی پارٹی نے کیوں نہ کر لیا پانچ برس اقتدار میں رہ کر
#اگلا الیکشن پرفارمنس کی بنیاد پر ہوگا، طارق عظیم
اور آپ اگلی حکومتی پارٹی میں بھی شامل ہوں گے عادت کی بنیاد پر!
#خورشیدشاہ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے، پرویز رشید
کیوں کہ آج کل پیپلز پارٹی کے پالیسی بیان مفاہمتی پالیسی کے تناظر میں ہی دیے جاتے ہیں
#نواز شریف نے اثاثے غلط ڈکلیئر کیے تو عدالت جائیں گے،عمران خان
اگر اثاثے صحیح ڈکلیئر کیے نواز شریف نے تو پھر آپ کہاں جائیں گے؟
#نیب کا فردوس عاشق اعوان، اعظم ہوتی، قاسم ضیا، مولاناعبدالواسع کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ
چلیں مذکورہ شخصیات کو بھی اپنی صفائی پیش کرکے کلین چٹ لینے کا موقف فراہم کر دیا نیب نے
#عیدسے قبل قربانی ممکن نہیں، حکومت لچک کا مظاہرہ کرے، سراج الحق
اور ہمیں بھی عید پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کا موقع فراہم کرے
#میرے خلاف عدم اعتماد محض ڈراما ہے ، پرویز خٹک وزیراعلی خیبر پختونخوا
بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ڈراما آپ نے خود لگوایاہے تاکہ اسمبلی تحلیل نہ کرنی پڑے کپتان خان کے حکم پر!

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :