تیر و ترکش

بدھ 2 جولائی 2014

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#پولیس ، رینجرز جرائم روکنے میں ناکام،کراچی فوج کے حوالے کیا جائے، تاجروں کا وزیراعظم کو خط
کراچی کے تاجروں کو علم نہیں کہ اس طرح کے خط کبھی منزل مقصود تک نہیں پہنچ پاتے جب تک خاکی وردی والاڈاکیا نہ چاہے
#خواہش ہے نواز اور عمران کی ٹیموں میں ٹوئنٹی20میچ ہو، شاہد آفریدی
آفریدی بے چارا نہیں جانتا کہ جمہوریت جمہوریت کھیلنے والوں کو کسی اور میچ میں مزا نہیں آتا
#چودھری شجاعت وفادار دوست ہیں انقلاب تک ساتھ رہیں گے، طاہر القادری
کیا مطلب اگر خدا نخواستہ انقلاب آگیا تو پھر چودھری صاحب کا کوئی کام نہیں ہوگا ؟ رہی آپ کی پہلی بات اس کے متعلق پرویز مشرف صاحب سے پتا کرلیں
#نواز شریف بتائیں وعدہ خلافی پر انہیں کیا سزا دی جائے، سید خورشید شاہ
وہی جو میاں صا حب نے آپ لوگوں کو دی تھی یعنی اقتدار کی مدت پوری کرنے دی جائے
#مطالبات پورے نہ ہونے پرعمران خان کا 14 اگست کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان
لگتا ہے دونوں کام نہیں ہونے والے 2014ء میں
#بلوچستان کے70فیصد عوام خطِ غربت سے نیچے ہیں، وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک
جو30فیصد خط ِ غربت سے اوپرہیں وہ بھی اپنا بندوبست کر لیں سنا ہے ڈاکٹر ارسلان افتخار صاحب بلوچستان کی معیشت کا علاج کرنے آرہے ہیں
#طاہر القادری سول ملٹری تعلقات خراب کر رہے ہیں، نجم سیٹھی
حالانکہ اس کام کو ہم لوگ زیادہ باریکی سے کر سکتے ہیں بے شک میاں صاحب اور پرویز مشرف صاحب سے پوچھ لیں
#جعفر آباد، فوجیوں کو لانے والی خصوصی ٹرین پٹڑی سے اتر گئی
حکومت کے کئی بڑوں نے وزیر ریلوے کو شاباش دی ہوگی
#میرے اور نریندر مودی کے خیالات کافی حد تک یکساں ہیں، میاں نواز شریف
بھارتی مسلمانوں کے زخموں پرنمک پاشی تو نہ کی جائے
#تحریک انصاف نے10لاکھ افراد جمع کر لیے تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، احسن اقبال
ہم سمجھے یہ بیان عابد شیر علی کا ہے
#افتخار چودھری سستے بک گئے، عمران خان
آپ سے کس نے کہا؟ ابھی تو ادائیگی کی قسطیں ہی مکمل نہیں ہوئیں
#لاشوں کی سیاست اور مشرف کو باہر بجھوانے کی ترکیں ہو رہی ہیں، پرویز رشید
گویا منہاج القرآن میں لاشیں قادری صاحب چودھری صاحبان شیخ رشید وغیرہ نے گرائیں اور پرویز مشرف منہاج القرآن سیکریٹریٹ ،ظہور الٰہی پیلس یا لال حویلی میں رہ رہے ہیں
#جمہوریت کو اصل خطرہ عدم برداشت سے ہے، چیف جسٹس
جس کا مظاہرہ آج کل نوزائدہ بچے جمورے کر رہے ہیں ؟
#نواز شریف نے دھاندلی سے اپنی بادشاہت قائم کی، عمران خان
ظاہر ہے جمہوریت میں بادشاہت قائم کرنے کے لیے دھاندلی کی ضرورت تو پڑتی ہے
#پرویز رشید نے عمران خان کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا، شیریں مزاری
کیوں کہ خاں صاحب نے جواب پرویز رشید سے نہیں ’اصل ذمہ داروں‘ سے مانگے تھے
#وزیراعظم نے کرپشن کے الزامات سے بچنے کے لیے نظام وضع کر لیا
یہ تو الزامات سے بچنے کا نظام وضع کیا ہے وزیراعظم نے… کرپشن سے بچنے کا بھی کوئی پروگرام ہے یا نہیں ہیں جی!
#مشرف کیس 20سے25روز میں انجام تک پہنچ جائے گا، اکرم شیخ ایڈووکیٹ
اور اس انجام کے نتیجے میں مشرف صاحب کی ’عید‘ ہوگی یا ان کے مخالفوں کی’دید‘ یہ نہیں بتایا سرکاری وکیل صاحب نے
#سانحہ ماڈل ٹاؤن ، ہم نے گولی چلانے کا حکم نہیں دیا، رانا ثناء اللہ ،ڈاکٹر توقیر کے جوڈیشل ٹریبونل میں بیانات
پھر آپ لوگوں نے جس کام کا حکم دیا تھا وہ بتا دیتے ٹریبونل کو
#وزیراعظم کا پی آئی اے کو دنیا کی بہترین ایئر لائن بنانے کا عزم
لگتا ہے اب تو پی آئی اے کے دن بالکل ہی پورے ہو گئے ہیں
#پی پی دعویٰ کر رہی ہے ن لیگ کی حکمرانی اس کے سہارے چل رہی ہے، ممتاز بھٹو
جس طرح ن لیگ پانچ برس تک پی پی حکومت کا سہارا بنی رہی !
#امریکا اور مغرب نے مذموم مقاصد کے لیے افغانستان کو جنگ کی آگ میں جھونکا ،کرزئی
اور آپ دس برس تک ان مذموم مقاصد کی نگہبانی کرتے رہے

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :