تیر و ترکش

بدھ 18 جون 2014

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتیں اب فوج کے ساتھ کھڑی ہو جائیں، نواز شریف
آپ اپنی سنائیں اب کس کے ساتھ کھڑے ہیں؟
#وزیراعظم قوم کو بتائیں مذاکرات ناکام کیوں ہوئے ،سراج الحق
وزیراعظم کے علاوہ بھی جس جس کو پتا ہے ان میں سے بھی اگر کوئی بتا دے گا تو کوئی فرق نہیں پڑنے والا
#کراچی میں دہشت گردوں کا داخلہ روکنے کے لیے انتظامات کر لیے، شرجیل میمن
آپ کے ان انتظامات سے پہلے جو کراچی میں داخل ہو چکے ہیں ان کا کیا ہوگا
#آپریشن کا فیصلہ سیاسی قیادت کی رائے کے عین مطابق ہے، خواجہ آصف
مذاکرات کا فیصلہ بھی تو سیاسی قیادت کی رائے کے عین مطابق ہی تھا ناں…
#مسلم لیگ ن کے مثالی ایجنڈے کے بعد سیاسی دکانیں بند ہو جائیں گی، ن لیگ سندھ
کچھ لوگوں کے خیال میں تو اب دکانوں کی بجائے سیاسی مارکیٹیں کھلنے والی ہیں
#وزیر اعلیٰ کرپشن روکنے میں ناکام رہے، ارکان سندھ اسمبلی
وزیراعلیٰ سے اس طرح کے مشکل کاموں کی توقع نہیں رکھنی چاہیے اس عمر میں …ویسے یہ کیا کم ہے کہ وہ خود کرپشن میں لتھڑے ہوئے نہیں
#تاجروں نے کراچی فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا
اگلا مطالبہ شاید پورا ملک فوج کے حوالے کرنے کا ہوگا تاجروں کا
#پاکستان کے لیے امداد آزادی صحافت سے مشروط ہے، برطانوی رکن پارلیمنٹ
اس سے اندازہ لگالیں پاکستان میں ’آزاد صحافت‘ کرنے والوں کو کہاں سے ہلاشیری ملتی ہے
#پاکستان نے شمالی وزیرستان آپریشن پر اعتماد میں نہیں لیا،امریکا
جس طرح آپ نے ایبٹ آباد آپریشن میں پاکستان کو اعتماد میں نہیں لیا تھاناں
#مجھے گرفتار کیا گیا تو فوری انقلاب آجائے گا، طاہر القادری
پھر تو آپ کی جلد از جلد گرفتاری بہت ضروری ہوئی ناں
#پی ٹی آئی طاہر القادری کے دھرنے میں شرکت نہیں کرے گی، شاہ محمود قریشی
اور شیخ رشید نے تو ٹرین مارچ ویسے ہی منسوخ کر دیا ہے اس کا مطلب آپ لوگ انقلاب چاہتے ہی نہیں اس ملک میں
#1940ء کی قرار داد والا پاکستان چاہتے ہیں، ایاز پلیجو
جو موجود ہے اسی کو بچا لیں تو بڑی بات ہے
#امن کے لیے ہماری کوشش ناکام بنا دی گئی، وزیر اعظم
نام تو بتائیں یہ کوشش ناکام بنانے والوں کے ورنہ میجر (ر) عامر تو بتا ہی رہے ہیں
#نان اسٹیٹ ایکٹر اسلام کا چہرہ مسخ کر رہے ہیں، چیف جسٹس سپریم کورٹ
اسٹیٹ ایکٹر چلّے چار مہینے کے لیے تبلیغ پر نکلے ہوئے ہیں کیا
#حکومتی ہدایت پر شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کر دیا، فوجی ترجمان
حکومت اتنی ہدایت یافتہ ہو گئی ہے کہ ہدایت دینا بھی شروع کر دے
#ملک بچانے کے لیے سخت پالیسیاں بنائی جائیں، سید ضیاء عباس
اور پھر اقتدار بچانے کے لیے ان پالیسیوں کو الماریوں میں بند کرکے چابیاں گم کر دی جائیں
#سندھ حکومت کو ئلے سے بجلی کی پیداوار میں گہری دلچسپی رکھتی ہے، سید قائم علی شاہ
سائیں! یہ بیان تو آپ برسوں سے دے رہے ہیں اب اس دلچسپی سے آگے بھی تو بڑھیں… ویسے کوئلوں کی دلالی والا محاورہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا
#اسلام کے نام پر بندوق اٹھانے والے مجاہدین نہیں دشمن ہیں، حاصل بزنجو
بلوچستان کے نام پر بندوق اٹھانے اور پھر بندوق رکھ کر حکومت میں میں شریک ہونے والوں کے متعلق کیا خیال ہے جناب کا
#آزادی کے لیے کشمیریوں کی قربانیاں رائے گاں نہیں جائیں گی، فریال تالپور
اگر چہ ہم نے تو کوئی کسر نہیں چھوڑی ان قربانیوں کو رائے گاں کرنے میں
#طاہر القادری کو گرفتار کیا گیا تو حکومت6ماہ میں ختم ہوجائے گی ،سید خورشید شاہ
اور اگر اس سے پہلے حکومت کو ختم ہونا ہو تو پھر کس کی گرفتاری تجویز کریں گے آپ؟
#وزیراعظم کا آپریشن پر میڈیا کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
وزیراعظم پہلے اپنے حکومتی حلیفوں اور دوستوں کو تو اعتماد میں لے لیں
#پاکستانی تاجروں کو بوسنیا سے کاروباری رابطے بڑھانا ہوں گے، پاکستانی سفیر
اگر پاکستانی حکومت پاکستانی تاجروں کو اس طرح کے رابطے بڑھانے کے قابل چھوڑے گی تب ناں!

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :