تیر و ترکش

بدھ 4 جون 2014

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#صدر ،وزیراعظم،فوجی سربراہان کی آمدنی پر ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ
کیا بات ہے سویلین بالا دستی کی
#نصف پاکستانی خط غربت سے نیچے چلے گئے،وفاقی وزیر خزانہ
اور حکمران تمام کے تمام خط امارت کے اوپر چڑھ کر موجیں ما ر رہے ہیں
#آیندہ وزیر کارکنوں کی سفارش پر بنائے جائیں گے، بلاول
جیالے اس بیان پر خوش ہوتے رہیں آیندہ اس طرح کا موقع آئے گا توتب ہے ناں…
#ریاستی ادارے ملکی قوانین کے تحت فرائض ادا کریں، سیاسی پسند ناپسند کو کسوٹی نہ بنائیں، صدرممنون کا پارلیمنٹ سے خطاب
یہ بات تو اداروں کے ذمہ داروں کو سمجھانے کی ہے پارلیمنٹ میں سیاست دانوں کے سامنے کرنے کی تو نہیں تھی
#معاشی ترقی بڑھی50فیصد پاکستان غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہے، اسحاق ڈار
پھر معاشی ترقی کن کی بڑھی ہے جناب…؟
#جرائم پر قابو پانے کے لیے دوررس اقدامات کیے جائیں، گورنر سندھ
دور دیس میں جو اقدام ہوا ہے شاید اس کی وجہ سے بھی جرائم پر قابو پایا جاسکے
#کسی وزیر کے خلاف شکایت آئی تو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا، زرداری
گویا یہ وزیروں کو اشارہ ہے کہ جلد از جلد ’کر لو جو کرنا ہے ‘
#عمران خان کو کام نہیں آتا، تہمینہ دولتانہ
ظاہر ہے اب عمران خان آپ والے یعنی ن لیگ والے کام تو نہیں کرسکتا ناں…
#طاہر القادری میں بے پناہ انتظامی صلاحیت ہے، حسن نثار
آپ کا یہ گمان بھی جلد دور ہو جائے گا
#وفاقی حکومت کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور کرائی جائے گی ، شرجیل میمن
اور زرداری صاحب کی مفاہمتی پالیسی بھی جاری رہے گی وفاقی حکومت کے ساتھ
#انتخابی نظام ٹھیک نہ ہوا تو اگلا الیکشن نہیں ہونے دیں گے، عمران خان
بڑا ’قادریانہ‘ بیان ہے خان صاحب کا…
#مودی نے انتہا پسند کابینہ تشکیل دے دی
وزارتوں کا بوجھ انتہا پسندوں کو خود ہی معتدل بنا دے گا
#نواز شریف مذاکرات ناکام بنانے والوں کو بے نقاب کریں، سراج الحق
حالانکہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ میاں صاحب اس طرح کے کام نہ کرنے میں ماہر ہیں
#مسلم لیگ ن کی قیادت نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا، وزیر اطلاعات سندھ
آپ کے ماضی سے ناں
#چودھری برادران سیاسی کھلاڑی نہیں رہے، خواجہ سعد رفیق
آپ جیسے کھلاڑی کو اناڑیوں والا بیان زیب نہیں دیتا کیوں کہ سیاسی کھلاڑی کبھی اناڑی نہیں ہوتا
#طاہر القادری صرف سیاست چمکا رہے ہیں، پارلیمنٹ نہیں آسکتے، پرویز رشید
فی الحال انہیں سیاست چمکانے کا ہی اشارہ ہوا ہے پارلیمنٹ میں آنے کا نہیں
#لندن، حکومت گراؤ تحریک شجاعت اور قادری10 نکاتی ایجنڈے پر متفق
یہ واضح نہیں کہ یہ ایجنڈا قادری صاحب کینیڈا سے لائے تھے یا چودھری شجاعت پاکستان سے ’خاکی‘ لفانے میں لے کر گئے تھے
#چین خطے میں عدم استحکام کا باعث ہے، امریکا
اسے کہتے ہیں چور مچائے شور…
#پی ٹی آئی کسی اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بن رہی، عمران خان
بس اس بیان پر قائم رہیئے گا خان صاحب
#سندھ کے عوام وفاق سے ناراض ہیں،سید قائم علی شاہ
آپ اپنی سنائیں …عوام کے نام پر کب تک حکمرانی سے لطف اندوز ہوتے رہیں گے؟
#نوجوان قوم کو بھنور سے نکالنے کے لیے کردار ادا کریں، الطاف حسین
بوڑھے بھنور بنانے سے باز آئیں تو نوجوان کچھ کریں
#2013-14ء میں زرمبادلہ کے ذخائر13ارب ڈالر تک جاپہنچے
اور آدھے پاکستانی خط غربت سے نیچے جو لڑھک گئے تو ان ڈالروں کو آگ لگانی ہے کیا؟
#نواز شریف اور دیگر کو بھارت بلا کر طاقت کا پیغام دے دیا،مودی
اگر ان کی طرف سے جو اب آیا تو پھر آپ کیا کریں گے؟
#میں وزیر داخلہ ہوتا تو طاہر القادری کو سازش کی ہمت نہ ہوتی، وزیر ریلوے
آپ پہلے ٹرینیں تو صحیح طریقے سے چلا لیں
# فضائی راستے سے نیٹو سپلائی کی اجازت نہیں دی، سیکریٹری دفاع
کیونکہ اس طرح کی اجازت ہم سے کسی نے مانگی ہی نہیں

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :