تیر و ترکش

جمعرات 29 مئی 2014

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#پاکستان چال چلن نہ بدلے تو مودی ایٹم بم چلا دیں، شیو سینا
ہمیں تو لگتا ہے وزیراعظم بننے کے بعدمودی کااپنا چال چلن بدل جائے گا اور آپ جیسی ہندو انتہا پسند تنظیموں کو شدید مایوسی ہوگی مودی سے
#قربانی کی عید سے پہلے قربانی ہوگی، شیخ رشید
پھرعمران خان کو شاید شوکت خانم کے لیے کھالیں ملنے کی صورت میں فائدہ ہو ہی جائے لیکن آپ کو اس قربانی سے اور عید والی قربانی سے شاید کچھ نہ مل سکے گا
#نواز شریف نے ثابت کر دیا پاکستان بھارت سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، نریندر مودی
آپ کب ثابت کریں گے کہ بھارت بھی پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتا ہے
#عوام حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تو پی پی ان کے ساتھ ہوگی، سید خور شید شاہ
لیکن اٹھے ہوئے عوام اس وقت بھی پی پی کے ساتھ نہیں ہوں گے شاہ جی…!
#بھارت یا ترا نواز شریف کی الٹی گنتی کا سبب بن سکتی ہے، جماعت اسلامی
اگر’ الٹی سیدھی‘ گنتی والے خود اس یاترا کے حامی ہوئے تو…؟
#عمران شیخ رشید کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آسکتے ،خواجہ آصف
اچھا یہ بتائیں شیخ رشید عمران خان کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار میں آسکتے ہیں؟
#جیو کو بنداور پوزیشن تبدیل کرنا غیر قانونی ہے، پیمرا
اور جیو کی غیر قانونی بلکہ غیر اسلامی حرکات کو بند کرنا کس کی ذمہ داری ہے؟
#طالبان سے مذاکرات کی گاڑی دلدل میں پھنس گئی، عرفان صدیقی
خون اور بیانات کی دلدل ہے ناں یہ ؟
#بجٹ میں مذہبی اداروں اور این جی اوز کی جائیدادوں پرٹیکس کی تجویز
این جی اوز کا تو نام ہی ہے اصل میں تو مذہبی اداروں کو کسنا ہے
#تھائی لینڈ ،سابق وزیر اعظم اہل خانہ سمیت گرفتار
ان کاکسی بادشاہ سے یارانہ نہیں کیا؟
#ستمبر تک زرمبادلہ کے ذخائر15ارب ڈالر ہوجائیں گے،اسحاق ڈار
اور مہنگائی بے روزگاری میں کتنا اضافہ ہوگا ستمبر میں؟
#فوج کو شہری سکیورٹی دستوں کا حصہ بنایا جائے، نیکٹا
اور سرحدوں کی سکیورٹی کیا آپ کریں گے؟
#طالبان کمیٹی نے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگ لیا
اگر کام صحیح کیاہوتا تو آج طالبان کمیٹی کو وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگنا نہ پڑتا
#نواز شریف بھارت جانے سے قبل فوج کے جذبات کو سمجھیں، حافظ سعید
فوج خود نواز شریف کو اپنے جذبات کیوں نہیں سمجھاتی اس کو بھی سمجھیں… حافظ صاحب!
#امید ہے نئی بھارتی حکومت مسئلہ کشمیر حل کرے گی، مولانا فضل الرحمن
مولانا آپ واقعی اتنے ہی سادہ ہیں کیا؟
#کسی کو رتی برابر شک نہیں ہونا چاہیے حق غالب رہے گا،جسٹس جواد ایس خواجہ
کس کا حق غالب رہے گا؟ عزت مآب جسٹس صاحب
#قومی مشاورت کے بغیر بڑے فیصلے مہنگے پڑیں گے، سراج الحق
مہنگائی کا زمانہ جو ہوا بھولے بادشاہو…!
#جب تک شفاف الیکشن نہ ہوں نیا پاکستان نہیں بن سکتا، عمران خان
اس کا مطلب ابھی تا دیر پرانے پاکستان پر گزارا کرنا پڑے گا
#نواز شریف پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے بھارت جا رہے ہیں ، لیاقت بلوچ
پارلیمنٹ بے چاری تو بنی ہی بائی پاس ہونے کے لیے ہے شاید
#افغان عوام نے طالبان کو مسترد کر دیا، اوباما
اس طرح کا بیان تو رانا ثناء اللہ دیا کرتے ہیں، عمران خان کے جلسے کے بعد
#ڈیوڈ کیمرون الطاف حسین کی مشکلات آسان کریں، متحدہ قومی موومنٹ
اتنا منت ترلہ اللہ کا کرکے دیکھ لیں
#ہمسایہ ممالک سے دوستی چاہتے ہیں، نواز شریف
ہمسایہ ممالک سے تو پوچھ لیں وہ کیاچاہتے ہیں؟
#طاہر القادری نے جولائی میں پاکستان واپس آنے کا اعلان کر دیا
منہاج القرآن لاہور میں اعتکاف کریں گے وہ جولائی میں آکر
#نواز شریف کی بھارت آمد اچھا فیصلہ ہے، ایل کے ایڈوانی
اس کا فیصلہ نریندر مودی سے کب کروائیں گے آپ
#شہباز شریف کی24گھنٹے میں جنرل راحیل شریف سے دوملاقاتیں
مشرف صاحب کی روانگی کی تیاریاں شروع ہیں شاید

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :